Posts

سارے جہاں سے اچھا - مسرورتمنا، پونہ

Image
سارے جہاں سے اچھا -  مسرورتمنا، پونہ سندھیا مس نے بھری کلاس میں اسے آج پھر ڈانٹا  تمھاری ڈریس کتنی گندی ہے کیا کل بھی اسی طرح اوگی جھنڈا لہرانے اور ترانہ گانے سارے جہاں سے اچھا ہندوستاں ھمارا نہیں سناوگی سندھیا کی آنکھوں میں انسو تھے مس وہ سب بچوں کے سامنے شرمندء تھی میری ماں بہت بیمار ہے اسلیے کام پر میں چاتی ہوں ڈریس صاف تھی کام بہت تھا اور مالکن نے پورے گھر کے ساتھ گارڈین کی بھی صفائ کروای کہنے لگی 15 آگست کو یہاں جھنڈا لہراے گا بچے آینگے تم بھی انا  چاکلیٹ دونگی سنو تم یہ پہن لینا اپنی بیٹی لولی کی تین رنگوں والی پرانی پھٹی فراق دی تھی  مس مجھے سینا نہیں آتا ماں تو بخار میں تپ رہی میرے پاس کوی صاف کپڑا نہیں تھا اسلیے یہی پہن کر آی   میں کل اسکول نہیں اونگی  جھنڈا لہراتے نہیں دیکھ پاونگی سارے جہاں سے اچھا نہیں گا پاونگی. ماں بیمار ..... ماں کہتی ہے ہمارا ملک آذاد برسوں پہلے ہوگیا تھا مگر غریب کو آذادی نہیں ملی سندھیا رورہی تھی

اے سی ایف سی کی ایک شام ڈاکٹر خدیجہ خان کے نام

Image
  پونے (راست) پونے کی مشہور ادبی تنظیم اے سی ایف سی (اسلم چشتی فرینڈ سرکل پونے) نے اَدَبی سرگرمیوں کے فروغ اور اَدَبی روایت کو برقرار رکھنے کے لیے 15 نومبر بروز اتوار 2026. ء شام 4 بجے این آئی بی ایم روڈ کوالٹی سفائر ( کونڈوا) میں پانچ کتابوں کی مُصنّفہ جگدل پور (چھتیس گڑھ) کی مشہور شاعرہ ڈاکٹر خدیجہ خان جو لندن سے پونے تشریف لائیں ان کے اعزاز میں ایک با وَقَار شعری نشست کا اہتمام کیا جس میں پونے کے ممتاز اہلِ قلم، دانشور، شعرائے کرام کے علاوہ اَدَب نواز سامعین نے شرکت کی اس خوبصورت شعری نشست کی صدارت پونے کے استاد شاعر حسام الدین شعلہ صاحب نے فرمائی مہمانِ خُصوصی ماسٹر تہور حُسین صاحب تھے اور نظامت کے فرائض خوش گلو شاعر ضیاء باغپتی صاحب نے نہایت سلیقے اور روانی کے ساتھ انجام دیے اس پُر وقار شعری نشست میں شرکت کرنے والے شعرائے کرام کے اسمائے گرامی ہیں حسام الدین شعلہ، اسلم چشتی ، ضیاء باغپتی ، رفیق قاضی، امتیاز خان، مہیش بجاج لکھنوی، ڈاکٹر خدیجہ خان ،مسرور تمنّا، کوثر جہاں، حمیدہ حکیم، شاہ نواز قاضی، میڈی کرسٹی، مُصیب اعظمی اور احمد کاشف مہمان شاعرہ ڈاکٹر خدیجہ خان صاحب...

اردو کے تحفظ اور فروغ کے لیےآرکیٹیکٹ محمد عبدالرحمٰن سلیم کی کاوشیں قابل ستائش - شکاگو میں اولین کتاب "دردِ اردو" کی تقریبِ رونمائی اور محفلِ مشاعرہ کا شاندار انعقاد

Image
شکاگو (الینوائے )— 15 نومبر(ای میل) ادب نواز شخصیات، شعراء، دوستوں اور اہلِ خانہ کی موجودگی میں آرکیٹیکٹ محمد عبدالرحمٰن سلیم کی پہلی تصنیف "دردِ اردو" کی تقریبِ رونمائی کے سلسلے میں ایک دو نشستوں پر مشتمل پُروقار ادبی و ثقافتی تقریب منعقد ہوئی۔ اس تقریب کے مہمانِ خصوصی قونصل جنرل آف انڈیا، عزت مآب ڈاکٹر ایم آنند پرکاش تھے۔ تقریب کی نظامت کے فرائض ڈاکٹر افضل الرحمٰن افسر اور ڈاکٹر عبدالحکیم نے نہایت خوش اسلوبی سے انجام دیے۔ پہلی نشست کا آغاز عائشہ مدیحہ بصیر کی تلاوتِ قرآنِ پاک سے ہوا، جس کے بعد سلیمان احمد سلیم نے قرآنِ مجید کا ترجمہ پیش کیا۔تقریب میں کتاب کے ادبی محاسن اور مصنف کے ادبی سفر پر روشنی ڈالی گئی۔ مصنف کے صاحبزادے عدنان احمد سلیم نے اپنے والد کا تعارف کراتے ہوئے ان کی زندگی اور پہلی کتاب کی اشاعت کے سفر پر اظہارِ خیال کیا، جس کے بعد ان کی بہو کلثوم خان سلیم نے اہلِ خانہ کی نمائندگی کرتے ہوئے جذباتی کلمات پیش کیے۔ بعد ازاں مصنف آرکیٹیکٹ اے آر سلیم نے تمام معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے خطبہ استقبالیہ پیش کیا۔معروف اردو دانشوروں اور ادبی شخصیات جن ...

غزل - مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک

Image
غزل -  مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک زندگی میں بہار ہے اب تک اور بڑی خوشگوار ہے اب تک آپ پر اعتبار ہے اب تک دل کو میرے قرار ہے اب تک اک کلی مسکرا کے کہتی ہے گلشنِ دل میں خار ہے اب تک موت کے بعد پھر سے اٹھنا ہے یادہانی کا غار ہے اب تک ایک مدت سے دور ہیں پھر بھی ایک دوجے سے پیار ہے اب تک قرض کیسے چکائیں ممتا کا باپ کا بھی ادھار ہے اب تک رات گزری سحر ہوئی مہروؔ نیند کا کیوں خمار ہے اب تک مہرالنّساء مہروؔ بیجاپور کرناٹک

الزبتھ کورین موناؔ کو کالوجی رامیشور راؤ میموریل ایوارڈ 2026 برائے اردو شاعری

Image
حیدرآباد16-نومبر(راست ) معروف کثیر لسانی شاعرہ، مترجمہ اور ادیبہ الزبتھ کورین "موناؔ" کو کالوجی رامیشور راؤ میموریل ایوارڈ 2026 برائے اردو شاعری سے سرفراز کیا گیا۔ یہ اعزاز کالوجی فاؤنڈیشن کے زیرِ اہتمام 13 نومبر 2026 کو ہنمکنڈہ، ضلع ورنگل میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پیش کیا گیا۔تقریب میں مونا كی تعارفی گفتگو ممتاز انگریزی اور اردو شاعرہ آرزوؔ مہک نے پیش کی۔اس موقع پر ڈاکٹر اُداری نارائن راؤ کو ان کی ادبی خدمات کے اعتراف میں کالوجی نارائن راؤ میموریل ایوارڈ 2026 برائے تلگو شاعری عطا کیا گیا۔الزبتھ کورین موناؔ کا تعلق ایک ملیالی خاندان سے ہے جن کے والدین کیرالہ سے ہجرت کرکے حیدرآباد میں آباد ہوئے تھے۔ مونا نے اپنی ابتدائی تعلیم روزری کانوینٹ اسکول حیدرآباداور اعلیٰ تعلیم نظام کالج حیدرآباد سے حاصل کی۔ بعد ازاں وہ ریزرو بینک آف انڈیا سے وابستہ ہوئیں اور ممبئی میں واقع مرکزی دفتر سے بحیثیت مینجر قبل از وقت سبکدوشی اختیار کی۔ اردو غزل سے والہانہ شغف نے موناؔ کو اردو زبان و ادب کے مزید قریب کر دیا۔ اسی جذبے کے تحت انہوں نے جامعہ ملیہ اسلامیہ، نئی دہلی سے اردو رسم...

زائدین کی سہولت میں اضافہ - مسجد الحرام میں سیفٹی رسٹ بینڈ سروس کا دائرہ کار وسیع۔

Image
کے این واصف :  زائرینِ حرم کے لئے افراد خاندان کا ساتھ چھوٹ جانا اور بچوں کا بچھڑجانا ایک مسئلہ بن جاتاہے۔ جس کے ازالہ کی خاطر مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی نگران اتھارٹی نے مسجد الحرام آنے والے زائرین کے لیے سفیٹی رسٹ بینڈ (کلائی پر باندھنے والا پٹّہ) سروس میں توسیع کی ہے۔ بچوں اور بزرگوں کے ساتھ معذور افراد کو بھی شامل کیا ہے۔ اس منصوبے کا آغاز گزشتہ سال جولائی میں کیا گیا تھا۔ اس کا مقصد اس بات کو یقینی بنانا تھا کہ اگر کوئی شخص مسجد الحرام یا اس کے صحنوں میں اپنے گروپ سے الگ ہوجائے تو گراؤنڈ پر موجود عملہ انہیں آسانی کے ساتھ دوبارہ گروپ یا فیملی کے ساتتھ ملا سکے۔ انگریزی روزنامہ “عرب نیوز” کے مطابق اس اقدام کا مقصد زائرین کی سیفٹی کو بڑھانا، مسجد الحرام اور اس کے صحنوں میں ان کی سلامتی کو یقینی بنانا ہے۔ راہداریوں اور صحنوں میں مختلف راستوں سے گزرتی ہے۔ یہ سروس خصوصا اژدحام کے اوقات میں انتہائی مفید ثابت ہوتی ہے جب زائرین کی بڑی تعداد مسجد کی یہ سروس گیسٹ کیئر سینٹرز کے ذریعے مفت فراہم کی جاتی ہے۔ ہر رسٹ بینڈ پر شناخت اور رابطے کی تفصیلات درج ہوتی ہیں جن کی مدد...

معروف شاعر شمیم طارق کا رئیس ہائی اسکول کی جانب سے پرتپاک استقبال

Image
بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) معروف شاعر، نقاد، محقق اور کالم نویس شمیم طارق کے دوسرے شعری مجموعے ’’جبر و قہر کا موسم‘‘ کی تقریبِ اجرا صنوبر ہال، بھیونڈی میں منعقد ہوئی، جس میں مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکادمی کے چیئرمین ڈاکٹر سید حسین اختر کے ہاتھوں کتاب کا رسمِ اجرا عمل میں آیا۔ اس موقع پر رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کے پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری اور وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈینیٹر عبدالعزیز انصاری نے ادارے کی جانب سے شمیم طارق کا پرتپاک استقبال کیا اور انہیں نئے شعری مجموعے کی اشاعت پر مبارک باد پیش کرتے ہوئے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔ تقریب میں شہر اور بیرونِ شہر کی متعدد علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کی۔

ڈاکٹر ایس اے ستار ساحر - ایک عہد ساز علمی و ادبی شخصیت - از قلم : ڈاکٹر آر۔ ایس۔ رحمت اللہ

Image
ڈاکٹر ایس اے ستار ساحر -  ایک عہد ساز علمی و ادبی شخصیت -  از قلم : ڈاکٹر آر۔ ایس۔ رحمت اللہ اردو ادب کی تاریخ میں بعض شخصیات ایسی ہوتی ہیں جن کی علمی و ادبی خدمات محض ان کی ذاتی کامیابیوں تک محدود نہیں رہتیں، بلکہ وہ اپنی فکری بصیرت، علمی انہماک، تخلیقی صلاحیتوں اور مسلسل جدوجہد کے ذریعے اپنے عہد کی ادبی شناخت کا حصہ بن جاتی ہیں۔ ڈاکٹر ایس اے ستار ساحر صاحب بھی ایسی ہی ہمہ جہت شخصیت کے مالک ہیں۔ ان کی شخصیت میں علم و ادب کی گہرائی، تحقیق کی سنجیدگی، تنقید کی بصیرت، شاعری کی لطافت، تدریس کا خلوص، نظامت کا سلیقہ اور تنظیمی صلاحیتیں یکجا نظر آتی ہیں۔ وہ ایک شاعر، محقق، ناقد، ادیب، استاد اور اردو زبان و ادب کے مخلص خدمت گزار کی حیثیت سے اپنی منفرد شناخت رکھتے ہیں۔ ان کی ادبی زندگی کا ایک اہم وصف یہ بھی ہے کہ انہوں نے اپنی صلاحیتوں کو ذاتی تشہیر تک محدود رکھنے کے بجائے اردو ادب کے فروغ اور نئی نسل کی علمی و ادبی تربیت کے لیے بھی استعمال کیا ہے۔ ڈاکٹر ستار ساحر صاحب کی شخصیت کا نمایاں پہلو ان کی علمی و ادبی ہمہ جہتی ہے۔ انہوں نے ادب کی مختلف اصناف میں اپنی صلاحیتوں کا ا...

مارس کالج میں یومِ ترغیبِ مطالعہ کا انعقاد

Image
 ناگپور (راست)  وسنت راؤ نائک گورنمنٹ انسٹی ٹیوٹ آف آرٹس اینڈ سوشل سائنسز، ناگپور (مارس کالج) کے شعبۂ اردو کی جانب سے 15 اکتوبر کو ’’یومِ ترغیبِ مطالعہ‘‘ کے موقع پر ایک بامقصد ادبی و تعلیمی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔ پروگرام کی صدارت ادارے کی سابق ڈائریکٹر اور شعبۂ موسیقی کی صدر، پروفیسر ڈاکٹر سادھنا شیلیدار نے کی، جب کہ مہمانِ خصوصی کی حیثیت سے سیٹھ کیسری مل پوروال کالج کے شعبۂ اردو کے ڈاکٹر محمد اسرار صاحب شریک ہوئے۔  پروگرام کا باقاعدہ آغاز ایم۔ اے سالِ دوم (اردو) کی طالبہ عائشہ صدیقہ نے حمدیہ کلام کی پیش کش سے کیا۔ اس موقع پر صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر نصرت مینو اور ڈاکٹر شکیل خان نے مہمانان گرامی کا گلدستہ پیش کرکے استقبال کیا۔ بعد ازاں صدر شعبۂ اردو ڈاکٹر نصرت مینو نے استقبالیہ کلمات پیش کرتے ہوئے پروگرام کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔  پروگرام کے اگلے مرحلے میں ایم۔ اے اور بی۔ اے کے طلبہ نے مطالعے کی اہمیت و افادیت کو اجاگر کرنے اور سامعین میں مطالعے کا شوق پیدا کرنے کی غرض سے منتخب سبق آموز کہانیوں کی دل نشیں قرأت کی۔ طلبہ کی اس پیش کش ن...

اردو زبان کا اولین تاجدار - حضرت امیر خسرو رح - محمد ناظم ملی تونڈاپوری جامعہ اکلکواں

Image
اردو زبان کا اولین تاجدار -  حضرت امیر خسرو رح -  محمد ناظم ملی تونڈاپوری جامعہ اکلکواں ہندوستان کی مردم خیز سرزمین پر بے شمار علماء صلحاء اور انسانوں کو پیار و محبت کی راہ دکھلانے والے سیکڑوں نہیں ہزاروں نہیں لاکھوں لاکھ انسان جنم لیتے رہے ہیں یہ اس سرزمین کی یا باشندگان ہند کی خوش قسمتی کہیے کہ یہاں روحانی وجدانی اور عرفانی شخصیتیں ہر عہد اور زمانے میں موجود رہی ہیں انہی با عظمت و باوقار انسانوں میں روحانیت کے تاجدار مرشد انسانیت صوفی منش صاحب علم و فن ملک الشعراء ابو الحسن عرف حضرت امیر خسرو رحمۃ اللہ علیہ کی شخصیت بھی ہیں جنہوں نے اج سے تقریبا 700 سال پہلے مختلف مذاہب کا گہوارہ بنے ہندوستان جنت نشان کو اپنی زبان و فن اور اپنے کردار سے ایسی روشنی عنایت فرمائی جس سے مختلف تہذیبوں اور عقائد رکھنے کے باوجود ہندوستانی باشندوں میں پیار و محبت انسیت و انسانیت حب الوطنی وطن دوستی سماجی و قومی یکجہتی اور ہم اہنگی اور انسانی اقدار کی لازوال اور احترام ادمیت کی بے مثال تعلیمات سے معمور و منور بنا دیا ویسے بھی سرزمین ہند کو بجا طور پر فخر کرنے کا حق حاصل ہے کہ یہاں کثرت می...

بچوں کے معروف شاعر جناب ستار فیضی کی کتاب " بچوں کا تحفہ" میں شامل 14 نظموں پر تبصرہ ۔۔۔۔۔ تبصرہ نگار - عزیز تسلیم نندیالی،آندھرا پردیش

Image
بچوں کے معروف شاعر جناب ستار فیضی کی کتاب " بچوں کا تحفہ" میں شامل 14 نظموں پر تبصرہ ۔۔۔۔۔  تبصرہ نگار - عزیز تسلیم نندیالی،آندھرا پردیش رابطہ۔۔۔9059590071 آندھراپردیش کے شہر کڑپہ کے مقیم اردو اسکول اسیسٹینٹ ،ادیب ،ڈرامہ نگار اور بچوں کے معروف شاعر، اردو زبان کی ہمہ گر شخصیت ستار فیضی صاحب کی کتاب "پچوں کا تحفہ "میں شامل 14 نظمیں بچوں کے ادب میں ایک خوشبودار گلدستے کی مانند ہیں ۔جن کے ہر پھول سے علم، اخلاق اور محبت کی مہک آتی ہے۔ ان نظموں کو پڑھ کر ایسا محسوس ہوتا ہے جیسے کوئی شفیق استاد اپنے بچوں کو گود میں بٹھا کر پیار بھری زبان میں زندگی کے سبق سکھا رہا ہو۔ ان میں حمد کی روشنی ہے تو نعت کی محبت بھی، ماں باپ کی ممتا ہے تو استاد کا احترام پربھی، وطن کی محبت ہے تو کتاب کی دوستی بھی۔ فیضی صاحب نے پھول، چاند، پرندے اور فطرت کے حسین مناظر کو نظموں کا موضوع بنا کر بچوں کے ذہنوں میں خوبصورتی شعور بھرا نکھار پیدا کیا ہے، اور صفائی، سچائی، محنت اور دوستی جیسے موضوعات کے ذریعے ان کے کردار کی مضبوطی سے سنوارنے کی حتمی کوشش کیا ہے۔ ان نظموں کی سب سے بڑی خوبی ان کی...

تمل ناڈو کے ادباء و شعراء کی ادبی خدمات پر مقالات پر مشتمل کتاب "تمل ناڈو کے ادباء و شعراء کی ادبی خدمات" جناب چندر بھان خیال، کنوینر، اردو مشاورتی بورڈ، ساہتیہ اکادمی، نئی دہلی کی خدمت میں پیش کی گئی۔کتاب پیش گئی۔

Image
آمبور (راست) 16 نومبر 2026 نیوکالج چنئی، مظہر العلوم کالج (خود مختار) آمبور اور تنظیم فروغِ اردو، تمل ناڈو (انڈیا) کے زیرِ اہتمام : تمل ناڈو کے ادباء و شعراء کی ادبی خدمات پر مقالات پر مشتمل کتاب "تمل ناڈو کے ادباء و شعراء کی ادبی خدمات" جناب چندر بھان خیال، کنوینر، اردو مشاورتی بورڈ، ساہتیہ اکادمی، نئی دہلی کی خدمت میں پیش کی گئی۔کتاب پیش کرنے والوں میں مظہر العلوم کالج (خود مختار) آمبور اور نیو کالج (خود مختار) چنئی کے سیکرٹری و اعزازی سیکرٹری میاسی چنئی جناب ایم نذر محمد صاحب اور جناب اے محمد اشرف صاحب، چیئرمین، میاسی اردو اکادمی اور ممبر، اردو مشاورتی بورڈ، ساہتیہ اکادمی، نئی دہلی شامل تھے۔ تصویر میں ڈاکٹر تمیم احمد، چیئرمین، تنظیم فروغِ اردو، تمل ناڈو (انڈیا) بھی دیکھے جا سکتے ہیں۔

یومِ اطفال: (بچوں کے حقوق، خواب اور ہمارا فرض) - نور افشاں جونپوری

Image
یومِ اطفال: (بچوں کے حقوق، خواب اور ہمارا فرض) -   نور افشاں جونپوری دنیا کے ہر ملک میں بچوں کو ایک خاص مقام حاصل ہے، کیونکہ بچے کسی بھی قوم کا مستقبل اور روشن کل کی امید ہوتے ہیں۔ انہی کی معصوم ہنسی سے گھروں میں بہار آتی ہے، انہی کے خوابوں سے قومیں آگے بڑھتی ہیں۔ اسی اہمیت کے پیشِ نظر ہر سال یومِ اطفال بڑے جوش و خروش سے منایا جاتا ہے۔ یومِ اطفال کا مقصد صرف خوشیاں منانا نہیں، بلکہ یہ دن ہمیں یہ احساس بھی دلاتا ہے کہ بچوں کے حقوق، تعلیم، صحت اور حفاظت کی ذمہ داری ہم سب پر عائد ہوتی ہے۔ بچے کسی بھی قوم کا قیمتی سرمایہ ہوتے ہیں، ان کی تربیت اور کردار سازی ہی کسی ملک کو مضبوط بنیاد فراہم کرتی ہے۔ اسلام میں بھی بچوں کے حقوق کو بہت اہمیت دی گئی ہے۔ حضورِ اکرم ﷺ بچوں سے بے پناہ محبت کرتے تھے آپ ﷺ فرمایا کرتے تھے: جو ہمارے چھوٹوں پر رحم نہ کرے، وہ ہم میں سے نہیں۔یہ فرمان ہمیں یہ سکھاتا ہے کہ بچوں کے ساتھ نرمی، شفقت اور احترام کا برتاؤ کرنا ایمان کا حصہ ہے۔ یومِ اطفال کے موقع پر اسکولوں میں تقریبات، کھیلوں کے مقابلے اور ثقافتی پروگرام منعقد کیے جاتے ہیں تاکہ بچوں کو اپنی ص...

بچپن بول اٹھا‘‘: جب ننھے فنکاروں نے حیدرآباد کے عظیم شعرا کے کلام میں نئی روح پھونک دی! - ’’اردو صرف ایک زبان ہی نہیں، بلکہ ایک مکمل تہذیب، شائستگی اور مشترکہ ثقافتی ورثے کا نام ہے، جس سے نئی نسل کو جوڑنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔‘‘ (پروفیسر اشرف رفیع)

Image
بچپن بول اٹھا‘‘: جب ننھے فنکاروں نے حیدرآباد کے عظیم شعرا کے کلام میں نئی روح پھونک دی! -  ’’اردو صرف ایک زبان ہی نہیں، بلکہ ایک مکمل تہذیب، شائستگی اور مشترکہ ثقافتی ورثے کا نام ہے، جس سے نئی نسل کو جوڑنا وقت کی اہم ترین ضرورت ہے۔‘‘ (پروفیسر اشرف رفیع) ’یومِ اطفال‘ کے پرمسرت موقع پر 11 نومبر 2026 کو لامکاں، بنجارہ ہلز میں سی ڈی پی پی (CDPP) اور اردو شاہکار کے زیرِ اہتمام بچوں کا ایک منفرد کثیر لسانی تمثیلی مشاعرہ ’’بچپن بول اٹھا‘‘ منعقد ہوا۔ محترمہ انیس عائشہ کی سرپرستی اور معروف سماجی جہدکار رفیعہ نوشین کی نظامت و کنوینرشپ میں منعقدہ اس محفل کو محترمہ لکشمی دیوی راج کی شرکت نے مزید وقار بخشا۔ تقریب کی خاص جھلکیاں: • 🌟 دس کارپوریٹ انگریزی میڈیم اسکولوں کے 16 باصلاحیت بچوں نے ماہ لقا بائی چندا، سروجنی نائیڈو، مخدوم محی الدین، پروفیسر اشرف رفیع، اسلم فرشوری، ڈاکٹر زرینہ اور دیگر نامور شعرا کے کلام کو تمثیلی انداز میں پیش کر کے سماں باندھ دیا۔ • 💐 حکومتِ تلنگانہ کی جانب سے ’مولانا ابوالکلام آزاد ایوارڈ‘ پانے پر بچوں نے پروفیسر عامر اللہ خان کو پرجوش مبارکباد دیتے ہوئے ...

اُردو کے پتوں پر نہیں جڑوں میں پانی ڈالنے کی ضرورت ہے عالمی یوم اُردو کے موقع پر منعقدہ سالانہ ایوارڈ فنکشن میں شرکاء کا اظہار خیال - سیف بھساولی ،ایمان بیاولی،فاروق اعظمی اور شمس اعجاز ایوارڈز کی تقسیم، تعلیمی انقلاب کے کالم نگار اسید اشہر اور عاطف عدنان کو بھی اعزازات تفویض

Image
  جلگاؤں:(شرجیل قریشی) 'اُردو ایک کردار ہے ،اُردو محبت اور رغبت آمیز زبان ہے۔ اسکی بقاء کیلئے ہمیں شور نہیں بلکہ شعور سے کام لیتا ہوئے منصوبہ بندی کے ساتھ عمل کرنے کی ضرورت ہے ۔ ان زرین خیالات کا اظہار معروف صحافی و شاعر ڈاکٹر مہتاب عالم (بھوپال) نے الفیض فاؤنڈیشن جلگاؤں کی بزم اُردو ادب کے زیر اہتمام منعقدہ چوتھے سالانہ ایوارڈ فنکشن میں کیا ۔کے ۔کے موتی والا ہال میں انعقاد پزیر اس پر رونق تقریب کی صدارت سفیر اُردو ڈاکٹر عبدالکریم سالار نے فرمائی ۔مہمانان کا استقبال عبدالعزیز سالار،مشتاق سالار اور آصف پٹھان ،زاہد سر اور زبیر خان نے کیا۔  اس تقریب میں سال ٢٠٢٥ کے لئے رئیس فیض پوری کو سیف بھساولی ایوارڈ برائے شاعری،قیوم اثر کو فاروق اعظمی ایوارڈ برائے افسانہ و شاعری ،راغب بیاولی کو مقیم اثر بیاولی ایوارڈ برائے شاعری اور صلاح الدین ادیب کو شمش اعجاز ایوارڈ برائے صحافت تفویض کیے گئے ۔یہ ایوارڈ یادگار،سپاس نامہ،شال اور مبلغ گیارہ ہزار روپے کیسہ زر پر مشتمل تھے ۔پہلے سیشن کی نظامت افتخار غلام رسول نے کی ۔ سپاس ناموں کے محرر صابر مصطفیٰ آبادی، ڈاکٹر شفیق ناظم، ڈاکٹر آفاق...

ایک مخلص استاد اور اردو کے بے لوث خادم کے نام۔ - ڈاکٹر سمیہ باغبان، (اسسٹنٹ پروفیسر شعبہء فارسی، یو۔ای۔ایس۔ مہیلا مہا وِدیہ سولاپور)

Image
ایک مخلص استاد اور اردو کے بے لوث خادم کے نام۔ -    ڈاکٹر سمیہ باغبان،  (اسسٹنٹ پروفیسر شعبہء فارسی، یو۔ای۔ایس۔ مہیلا مہا وِدیہ سولاپور) 9767387202 کسی بھی استاد کی اصل پہچان صرف اس کے علمی مرتبے یا عہدے سے نہیں ہوتی، بلکہ اس بات سے ہوتی ہے کہ وہ اپنے علم، تجربے اور خلوص سے کتنے لوگوں کی زندگیوں کو روشن کرتا ہے۔ جو استاد اپنے شاگردوں کی کامیابی کو اپنی کامیابی سمجھتا ہے، ان کی حوصلہ افزائی کرتا ہے اور انہیں آگے بڑھنے کا راستہ دکھاتا ہے، وہ ہمیشہ ان کے دلوں میں زندہ رہتا ہے۔ پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار صاحب میرے لیے بھی ایسے ہی استاد ہیں، جن کی شخصیت میں علم و ادب سے وابستگی کے ساتھ ساتھ خلوص، شفقت اور انسان دوستی کی خوب صورت صفات جمع ہیں۔  ڈاکٹر شفیع چوبدار صاحب نے اپنی زندگی کا ایک بڑا حصہ اردو زبان و ادب کی خدمت، تدریس اور ادبی سرگرمیوں کے لیے وقف کیا ہے۔ ان کی علمی و ادبی خدمات صرف درس گاہ تک محدود نہیں رہیں، بلکہ انہوں نے مختلف ادبی اور سماجی پلیٹ فارموں کے ذریعے بھی اردو کے فروغ کے لیے مسلسل کام کیا ہے۔ تدریس، تحقیق، صحافت، شاعری اور ڈراما ن...

معروف شاعر نقاد، صحافی شمیم طارق کے شعری مجموعے ’’جبر و قہر کا موسم‘‘ کا اجراء مہاراشٹر اردو اکادمی کے چیئرمین ڈاکٹر سید حسین اختر کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا - شمیم طارق اردو ادب کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں: محمد رفیع انصاری

Image
بھیونڈی: ( راست) معروف شاعر، محقق، نقاد اور ممتاز کالم نویس، جناب شمیم طارق صاحب کے دوسرے شعری مجموعے ’’جبر و قہر کا موسم‘‘ کی تقریبِ اجراء بروز سنیچر، 14 نومبر 2026ء کو صنوبر ہال، بھیونڈی میں منعقد ہوئی۔ تقریب کا افتتاح مہاراشٹر اردو ساہتیہ اکادمی کے چیئرمین ڈاکٹر سید حسین اختر صاحب کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ اس ادبی تقریب میں شہر کی ممتاز علمی، ادبی اور سماجی شخصیات نے شرکت کرکے شمیم طارق صاحب کی ادبی خدمات کو خراجِ تحسین پیش کیا۔ تقریب کے افتتاحی کلمات محمد رفیع انصاری نے ادا کیے۔ انہوں نے کتاب ’’جبر و قہر کا موسم‘‘ کے حوالے سے اپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے کہا کہ شمیم طارق اردو ادب کے برانڈ ایمبیسڈر ہیں۔ ان کی ادبی، فکری اور صحافتی خدمات اردو زبان و ادب کا قیمتی سرمایہ ہیں۔ ان کی تحریروں میں فکر کی گہرائی، مشاہدے کی وسعت اور اظہار کی انفرادیت نمایاں نظر آتی ہے۔ اس موقع پر سرفراز مرمکر نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کتاب اور صاحبِ کتاب کی ادبی خدمات پر روشنی ڈالی۔ عامر اصغر قریشی نے سپاس نامہ پیش کیا اور تقریب میں شریک تمام معزز مہمانوں کا خیرمقدم کیا۔ مہاراشٹر ار...

عثمان آباد ضلع کے آٹھ مثالی اساتذہ کو مسلم ویلفیئر اسوسییشن نے دیا اعزاز

Image
عثمان آباد (راست) مسلم ویلفیئر اسوسییشن ممبئی کی جانب سے  امام الہند بھارت رتن مولانا ابوالکلام آزاد کی یوم پیدائش پر یومِ تعلیم کی مناسبت سے سٹیٹ بیسٹ ٹیچر (ریاستی مثالی معلم)ایوارڈ پروگرام کا انعقاد اورنگ آباد کے مولانا ابوالکلام آزاد ریسرچ سینٹر پر عمل میں آیا۔ اس ایوارڈ فنکشن میں ضلع عثمان آباد کے آٹھ مثالی اساتذہ کرام ریاستی اعزاز سے سرفراز کیے گئے۔ جن میں پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول تیر کے متحرک صدر مدرس جناب محترم شاہ طیب علی سر، ضلع پریشد اردو ہائی اسکول کلمب کے فعال معلم جناب محترم شیخ ساجد احمد سر، گلشن اطفال اردو پرائمری اسکول کھرنی محلہ عثمان آباد کی فعال معلمہ محترمہ مہر النساء بیگم صاحبہ ، محمد منیر اردو پرائمری اسکول ہنگرگہ تعلقہ تلجاپور کے فعال معلم جناب محترم شیخ امتیاز سر، پنڈت جواہر لال نہرو اردو اسکول بھوم کی فعال معلمہ محترمہ شمیم بیگم صاحبہ، ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول واشی کی فعال معلمہ محترمہ سیدہ فاطمہ صاحبہ، پی ایم شری بلدیہ اردو پرائمری اسکول نمبر آٹھ عثمان آباد کی فعال معلمہ محترمہ شیخ عظمیٰ بیگم صاحبہ شامل ہیں۔ ان تمام اساتذہ کرام کو با...

غریب لڑکیوں کی شادی میں امداد یا غریب مستحق لڑکوں کی سرپرستی؟ - ہماری خیرات کا رخ معاشرتی اصلاح کی طرف ہونا چاہیے - تحریر: ڈاکٹر محمد عبدالسمیع ندوی،(اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ عربی، مولانا آزاد کالج، اورنگ آباد)

Image
غریب لڑکیوں کی شادی میں امداد یا غریب مستحق لڑکوں کی سرپرستی؟ -  ہماری خیرات کا رخ معاشرتی اصلاح کی طرف ہونا چاہیے -  تحریر: ڈاکٹر محمد عبدالسمیع ندوی، (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ عربی، مولانا آزاد کالج، اورنگ آباد) موبائل نمبر: 9325217306 ہمارے معاشرے میں شادی بیاہ کے موقع پر مالی تعاون اور اجتماعی امداد کا جذبہ بلاشبہ ایک قابلِ قدر اور مستحسن جذبہ ہے۔ صاحبِ ثروت افراد، سماجی تنظیمیں اور اہلِ خیر حضرات غریب اور ضرورت مند خاندانوں کی بچیوں کی شادی کے لیے چندہ جمع کرتے ہیں، ان کے جہیز، کھانے پینے اور دیگر اخراجات کا انتظام کرتے ہیں۔ بظاہر یہ ایک نیک اور ہمدردانہ کوشش ہے، لیکن اگر اس عمل کا گہرائی سے جائزہ لیا جائے تو ایک اہم سوال سامنے آتا ہے کہ کیا ہماری مالی امداد واقعی ضرورت مندوں کی ضرورت پوری کر رہی ہے، یا انجانے میں ہم بعض ایسی معاشرتی رسموں اور غیر ضروری اخراجات کو بھی فروغ دے رہے ہیں جنہیں ختم کرنے کی ضرورت ہے؟ یہ سوال کسی کی نیک نیتی پر اعتراض نہیں، بلکہ ہمارے اجتماعی طرزِ عمل پر غور و فکر کی دعوت ہے۔ مدد کا جذبہ قابلِ قدر، مگر اس کا مصرف بھی قابلِ غور عام طور پر...

سوال و جواب - رہبر تماپوری

Image
سوال و جواب -   رہبر تماپوری سوال: آپ کا قلمی نام کیا ہے؟ اور آپ نے اس نام کا انتخاب کیوں کیا؟ اس کے پیچھے کوئی خاص وجہ، کہانی یا خوب صورت خیال پوشیدہ ہے؟ از قلم: رہبر تماپوری جواب: میرا قلمی نام ’’رہبر تماپوری‘‘ ہے۔ ’’رہبر‘‘ کے معنی ہیں راستہ دکھانے والا یا رہنمائی کرنے والا۔ میرا اصل نام اطہر مبین ملا ہے۔ میں تین بہنوں کا اکلوتا بھائی ہوں۔ بچپن ہی سے بہنوں کی رہنمائی اور ذمہ داریاں نبھانے کا موقع ملا۔ ہائی اسکول کے زمانے میں کلاس مانیٹر ہونے کی وجہ سے میرے ہم جماعت مجھے پیار سے ’’امبیڈکر‘‘ کہہ کر پکارتے تھے۔ یوں اسکول ہی کے دنوں سے میری شخصیت کے ساتھ رہنمائی اور ذمہ داری کا پہلو وابستہ ہو گیا تھا۔ بعد ازاں، ٹی وی چینل پر معروف شاعرہ انجم رہبر صاحبہ کو دیکھ کر بہت متاثر ہوا۔ ان کی شخصیت اور نام نے مجھے خاص طور پر متوجہ کیا۔ یوں لفظ ’’رہبر‘‘ سے میری قلبی مناسبت بڑھتی گئی اور میں نے انہی سے متاثر ہو کر اپنے لیے ’’رہبر‘‘ قلمی نام منتخب کیا۔ ’’تماپوری‘‘ میرے آبائی وطن تماپور سے نسبت کی علامت ہے۔ یہ محض ایک علاقائی شناخت نہیں، بلکہ میری مٹی، میری تہذیب اور میری ادبی پہ...

احسان فراموشی سے بدخواہی تک: قرض معاملہ کے چند تلخ مشاہدہے افسوسناک رویّے - تحریر: ڈاکٹر محمد عبدالسمیع ندوی، (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ عربی، مولانا آزاد کالج، اورنگ آباد):

Image
احسان فراموشی سے بدخواہی تک: قرض معاملہ کے چند تلخ مشاہدہے افسوسناک رویّے -  تحریر: ڈاکٹر محمد عبدالسمیع ندوی،  (اسسٹنٹ پروفیسر، شعبۂ عربی، مولانا آزاد کالج، اورنگ آباد) موبائل نمبر: 9325217306 قرض لینا اور دینا محض مالی لین دین نہیں، بلکہ باہمی اعتماد، اخلاقی ذمہ داری اور انسانی شرافت کا معاملہ ہے۔ اسلام نے ضرورت مند کو قرض لینے کی گنجائش دی ہے، لیکن اس کے ساتھ قرض کی ادائیگی، وعدے کی پاسداری اور حقوق العباد کی حفاظت کو بھی غیر معمولی اہمیت دی ہے۔ ہمارے معاشرے میں ایک عام رویہ یہ دیکھنے میں آتا ہے کہ قرض لینے والا رقم حاصل کرتے وقت بڑے پُراعتماد انداز میں کہتا ہے: ’’دس دن کے اندر ادا کردوں گا، گیارہواں دن نہیں آنے دوں گا۔‘‘ کوئی یہ یقین دہانی کراتا ہے کہ ’’آپ کی رقم پھولوں میں رکھ کر واپس کروں گا۔‘‘ لیکن جب ادائیگی کا وقت آتا ہے تو نہ وعدہ یاد رہتا ہے، نہ الفاظ کی پاسداری۔ بعض اوقات قرض دہندہ کو اپنی ہی رقم کا مطالبہ کرنے پر ایسے تلخ رویّے اور ناشائستہ جملوں کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ مالی نقصان سے زیادہ اس کے دل کو پہنچنے والی چوٹ تکلیف دہ محسوس ہوتی ہے۔ گویا قرض ل...

الفیض فاؤنڈیشن کی جانب سے خاندیش کے ادباء و شعراء کی پذیرائی؛ ادبی، صحافتی اور لسانی خدمات کا شایانِ شان اعتراف - عبدالکریم سالار کی زیرِ قیادت باوقار تقریب میں قلم کاروں اور اردو کے خادموں کو اعزازات، اسناد، شال اور نقد انعامات سے سرفراز کیا گیا؛" - ’’جو قومیں اپنی جڑوں کی پرورش کرتی ہیں، وہ آنے والی نسلوں کے لیے سایہ دار درخت چھوڑ جاتی ہیں‘‘

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی): کسی زبان کی بقا اور اس کی تہذیبی شناخت کا انحصار محض اس کے بولنے والوں کی تعداد پر نہیں ہوتا، بلکہ ان اہلِ قلم، ادباء، شعراء، صحافیوں اور فنکاروں کی خدمات پر ہوتا ہے جو اپنی تخلیقی صلاحیتوں اور فکری کاوشوں سے زبان و ادب کے چراغ روشن رکھتے ہیں۔ ان محسنین کی حوصلہ افزائی دراصل اپنی تہذیبی جڑوں کو مضبوط کرنے اور آنے والی نسلوں کے لیے علمی و ادبی ورثہ محفوظ کرنے کا عمل ہے۔ اسی فکر اور جذبے کے تحت الفیض فاؤنڈیشن جلگاؤں کے روحِ رواں، ممتاز ماہرِ تعلیم، علم دوست اور فروغِ اردو کے علمبردار الحاج عبدالکریم سالار کی دیرینہ کاوشوں کے نتیجے میں 14 نومبر کو جلگاؤں میں ضلع کے ادباء، شعراء، صحافیوں اور اہلِ قلم کی پذیرائی کے لیے ایک پُروقار سالانہ تقریب منعقد ہوئی۔ الحاج عبدالکریم سالار کی زیرِ قیادت منعقدہ اس تقریب میں ضلع جلگاؤں اور خاندیش کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھنے والی ان شخصیات کو ان کی ادبی، صحافتی، شعری اور لسانی خدمات کے اعتراف میں اعزازات، توصیفی اسناد، شال، گل اور نقد انعامات پیش کیے گئے۔ اس موقع پر مہتاب عالم (بھوپال)، اعجاز احمد عبدالغفار ملک، ڈاک...

غزل - سیدمحمودانعام دار محمود بیجاپور

Image
غزل -  سیدمحمودانعام دار محمود بیجاپور 9972166276 زندگی جب یہ باوضو نہ رہی تجھ سے ملنے کی آرزو نہ رہی دیکھ کر آئینہ میں حیراں ہوں میری صورت بھی ہو بہو نہ رہی یہ چمن ہے بھرا گلوں سے مگر ان کےدامن میں رنگ و بو نہ رہی مجھ پہ الزام بےوفائی کا زندگی سن کہ تُو بھی تُو نہ رہی یہ بصارت کا فائدہ کیا ہے تیری صورت جو روبرو نہ رہی جب سےآغوش میں تری آیا مجھکو جنت کی جستجو نہ رہی دل میں اس کو بسالیا محمود اب تلاش اسکی کوبکو نہ رہی سیدمحمودانعام دار محمود بیجاپور 9972166276

نور المشائخ حضرت سید شاہ خلیل اللہ حسینی صاحب قبلہ،مولانا مفتی سید شاہ حسینی پیراں صاحب کو ڈاکٹر شیخ محمد سراج الدین اور ناصر عظیم کی جانب سے تہنیت

Image
گلبرگہ: (ای میل) کرناٹکا اردو اکیڈمی، بنگلورو ریاستِ کرناٹکا کے زیرِ اہتمام شائع ہونے والی حضرت علامہ مولانا مفتی سید شاہ حسینی پیراں صاحب قبلہ، سب ایڈیٹر سید محمد گیسودراز ریسرچ اکیڈمی گلبرگہ کی تصنیف کردہ کتاب ’’نور المشائخ: حضرت سید شاہ خلیل اللہ حسینی صاحب قبلہ کی شخصیت، دینی، علمی و ادبی خدمات‘‘ کی اشاعت اور رسمِ اجرا کے موقع پر محترم جناب ڈاکٹر شیخ محمد سراج الدین صاحب اور محترم جناب ناصر عظیم صاحب، مدیر اعلیٰ روزنامہ عالمی ہم سفر، گلبرگہ نے حضرت نور المشائخ سید شاہ خلیل اللہ حسینی صاحب قبلہ مدظلہ العالی اور صاحبِ کتاب حضرت مولانا مفتی سید شاہ حسینی پیراں صاحب قبلہ کو ان کے دولت کدہ پر پہنچ کر مبارکباد پیش کرتے ہوئے تہنیت کی۔ اس موقع پر دونوں حضرات کی گلپوشی و شال پوشی کی گئی۔ اس موقع پر حضرت علامہ مولانا قاری سید شاہ مجتبیٰ حسینی صاحب قبلہ، برادر سجادہ نشین بارگاہ گلسرم و کرکندہ شریف بھی موجود تھے۔اس موقع پر ڈاکٹر شیخ محمد سراج صاحب نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ یہ نہایت مسرت اور انفرادیت کی بات ہے کہ ایک فرزند نے اپنے والدِ محترم کی دینی، علمی و ادبی ...

ظہیرآباد مارکیٹ کمیٹی چیئرمین مسلمان نمائندے کو دیا جائے مجاہد سیٹھ

Image
ظہیرآباد (نمایندہ)  نظامی شہرظہیرآباد سینئر کانگریسی رہنما محمد مجاہد سیٹھ کا وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی سے مطالبہ  کیا ہے کہ ظہیرآباد سے مارکیٹ کمیٹی چیئرمین کے عہدے پر کسی مسلمان نمائندے کو نامزد کیا جائے  اپنے بیان میں محمد مجاہد سیٹھ نے کہا کہ ظہیرآباد کے مسلمان آزادی کے بعد سے آج تک کانگریس پارٹی کے ساتھ رہے ہیں اور ہر الیکشن میں پارٹی کے لیے دل و جان سے کام کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ مسلمانوں نے ہمیشہ کانگریس کو مضبوط کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے، اس لیے اب وقت آ گیا ہے کہ ان کی خدمات اور محنت کا صلہ دیا جائے۔  محمد مجاہد سیٹھ نے مطالبہ کیا کہ ظہیرآباد مارکیٹ کمیٹی چیئرمین کا عہدہ کسی اہل مسلمان نمائندے کو دے کر مسلمانوں کی دیرینہ خدمات کا اعتراف کیا جائے

شادی خانہ آبادی

Image
شادی خانہ آبادی   بیدر، 14 نومبر (نامہ نگارمحمد عبدالصمد): جناب عبدالمجید خان صاحب مرحوم کی پوتری اور جناب قیصر رحمن صاحب مرحوم (نمائندہ سیاست، بیدر)کی نواسی وجناب محمد فیروز خان پروپرائٹر ایف کے پٹرولیم، بی پی سی ایل بیدر، ساکن گولہ خانہ بیدر کی دختر کا عقدِ مسعود جناب الحاج محمد نثار احمد، سابق کونسلر، ساکن ملتانی کالونی بیدر کے فرزند جناب ڈاکٹر محمد ضماد احمد عرف سمیر کے ساتھ جامع مسجد بیدر میں نہایت مسرت و خوشگوار ماحول میں انجام پایا۔ اس موقع پر خطبۂ نکاح جناب ڈاکٹر سید حسام الدین قادری عزیز، صدر قاضی بیدر نے پڑھا، جبکہ ایجاب و قبول کی کارروائی مولانا مفتی محمد فیاض الدین نظامی،صدر نائب قاضی بیدر نے انجام دی۔ اس موقع پر علماء کرام نے نکاح کی اہمیت، فضیلت اور مسائل پر اپنے بصیرت افروز خطابات پیش کیے۔ بعد ازاں عزہ کنگ پیالیس بیدر میں پرتکلف دعوتِ ضیافت کا اہتمام کیا گیا، جس میں علماء کرام، مشائخ عظام، سیاسی، سماجی و ملی شخصیات کے علاوہ مختلف شعبہ ہائے حیات سے تعلق رکھنے والے معززین نے کثیر تعداد میں شرکت کرتے ہوئے نو بیاہتا جوڑے کو مبارکباد پیش کی اور نیک تمناؤں...

سعودی فضائی دفاعی نظام نے دو بیلسٹک میزائل اور تین ڈرون تباہ کر دیے۔ المالکی

Image
    کے این واصف :  سعودی دفاعی فضائی نظام نے اتوار کی صبح ریاض کی جانب داغے گئے دو بیلسٹک میزائل تباہ کر دیے۔ جبکہ الشرقیہ ریجن میں تین ڈرون مار گرائے گئے۔ سعودی پریس ایجنسی “ایس پی اے” کے مطابق عرب اتحاد کے ترجمان میجر جنرل ترکی المالکی نے بتایا ریاض کی جانب داغے جانے والے بیلسٹک میزائلوں کو انٹرسپیٹ کرکے تباہ کیا گیا جبکہ الشرقیہ ریجن میں ڈرونز کو روکا گیا ہے۔ المالکی کے مطابق ایران کی حمایت یافتہ حوثی ملیشیا سعودی عرب میں شہری تنصیبات جن میں ایئرپورٹس اور انرجی انفرا سٹرکچر شامل ہیں کو مسلسل نشانہ بنا رہی ہے۔ حوثیوں نے خطے میں بڑھتی ہوئی کشیدگی کے دوران سعودی اہداف پر حملوں میں اضافہ کیا ہے۔

خبر پہ شوشہ - سرکاری اسپتال، ناقابلِ بھروسہ

Image
کے این واصف :  ہمارے ملک کے سرکاری اسپتالون کی شبیہ اچھی نہیں ہے۔ مگر آل انڈیا انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنس (AIIMS) ملک کے بڑے اور قبلِ بھروسہ اسپتال منانے جاتے ہیں۔ مگر پچھلے دنوں AIIMS کی بھی قلعی کھل گئی۔ معروف یوٹیوب چیانل آرٹیکل 19 کی خبر کے مطابق AIIMS گورکھپور کی ڈائریکٹر ڈاکٹر وبھا دتتا کو سینے میں درد کی شکایت ہوئی۔ فوری AIIMS کی ایمبولنس طلب کی گئی۔ مگر انھیں علاج کے لیے سرکاری AIIMS میں نہیں بلکہ شہر کے ایک خانگی اسپتال میں داخل کریاگیا۔ یعنی خود AIIMS کی ڈائریکٹر نے اپنے علاج کے لیے AIIMS پر بھروسہ نہیں کیا۔  یہ خبر سنکر ایک لطیفہ یاد آیا۔ کسی رسٹورنٹ میں ایک شخص نے کھانے کے کچھ آئٹمز آڈر کئے۔ کھانا شروع کیا تو محسوس کیا کہ کھانا بہت بے ذائقہ ہے۔ کسی میں شدید مرچ تو کسی میں نمک ندارد۔ ناراض شخص نے بیرر سے شکایت کی اور کہا کہ تمھاری رسٹورنٹ کا کوئی آئٹم کھانے کے لائق ہی نہیں۔ جاؤ اور ایک چائے ہی لے آؤ۔ اس شخص نے چائے کی پہلی چسکی لی اور بھڑک اٹھا۔ کہا یہ کیا رسٹورنٹ ہے۔ چائے تک گرم نہیں۔ جھلّا کر بولا جاؤ اور فوری تمھارے منیجر کو بھیجو۔ بیرر نے کہا سر آپ ...

بازاری غذائین کھانے سے نوجوان موٹاپے، ذیابطیس، بی پی، کمزوری اور دیگر امراض کا شکار ہورہے ہیں۔ “البارکہ تلبینہ” کا اجرااظہر شریف کی پریس کانفرنس۔

Image
کے این واصف :  بازاروں کی ناقص غذائی اشیاء، مرغن غذائیں، غیر صحتمندانہ لائیف اسٹائیل کی وجہ سے نوجوان نسل بھی موٹاپے‘ ذیابطیس، بی پی علاوہ مختلف امراض اور اعصابی کمزوری کا شکار ہورہے ہیں۔ مکمل صحت کے ساتھ طویل عمر کے لئے ضروری ہے کہ اُن غذائی اشیاء کا استعمال کیا جائے جو سادہ ہوں، اور سنت رسول کے مطابق ہوں۔ ان خیالات کا اظہار جناب محمداظہر شریف منیجنگ ڈائرکٹر و سی ای او میشٹرون ٹکنالوجیز OPC پرائیویٹ لیمیٹیڈ نے کیا۔ وہ میڈیا پلس آڈیٹوریم میں البارکہH4 Porridge (تلبینہ) پراڈکٹ کی مارکٹ میں پیشکشی کے موقع پر پریس کانفرنس سے مخاطب تھے۔ اس موقع پر عمائدین واکابرین ملت کثیر تعداد میں موجود تھی۔ جناب اظہر شریف نے بتایا کہ میشٹرون ٹیکنالوجیز طبی آلات کے علاوہ صحت بخش غذائی اشیاء کی تیاری کے لئے ملک و بیرون ملک میں اپنی منفرد پہچان کے حامل ہیں۔ ہیلتھ کیئر سیکٹر کے لئے میشٹرون، میڈیکل ڈیوائسیس تیار کرتی ہے اس کے علاوہ اس میں H4البارکہ تلبینہ(Porridge) کو پیش کیا ہے جو ڈرائی فروٹس اور غذائیت سے بھرپور اجزاء سے تیار کیا گیا ہے۔ جسے گرم پانی یا دودھ میں ملاکر استعمال کیا جاسکتا ہے۔...