مشترک انسانی اقدار کے ذریعے قومی یکجہتی کے فروغ میں تِروکُرَل کے ہندوستانی تراجم کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں: ڈاکٹر امان اللہ ایم بی - سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل، چنئی میں تروکرل کے ہندوستانی تراجم پر قومی ورکشاپ کا انعقاد۔
مشترک انسانی اقدار کے ذریعے قومی یکجہتی کے فروغ میں تِروکُرَل کے ہندوستانی تراجم کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں: ڈاکٹر امان اللہ ایم بی - سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل، چنئی میں تروکرل کے ہندوستانی تراجم پر قومی ورکشاپ کا انعقاد۔ چنئی (راست) ہندوستان کی مختلف زبانوں کو اپنی مادری زبان کے طور پر اختیار کرنے والے اہلِ ذوق بھی تروکرل کو شوق سے پڑھتے ہیں اور اس کے حکیمانہ افکار سے استفادہ کرتے ہیں۔ یہ حقیقت بھی نمایاں ہے کہ تِروکُرَل کو محض اہلِ علم ہی نہیں، بلکہ عام قارئین بھی انہماک و شوق کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ چنانچہ تِروکُرَل سے دل چسپی رکھنے والے غیر تمل اہلِ زبان کو مدعو کر کے یہ جاننے کی غرض سے کہ ان کے فکری و عملی زاویۂ نظر میں تِرُوکُرَل نے کس نوع کی تبدیلی اور وسعت پیدا کی ہے، سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل اسٹڈیز نے ہفت روزہ قومی کارگاہ کا انعقاد کیا ہے۔اس قومی ورکشاپ میں ہندوستانی زبانوں کے ادبی سرمایہ میں جلوہ گر اخلاق، انصاف، اور عظمت انسانی سے متعلق تصورات کے ساتھ تروکرل کا تقابلی مطالعہ کیا جائے، نیزدیگر ہندوستانی زبانوں کے ادب میں موجود اخلاقی و تہذیب...