الخیر بلا سودی اقلیتی معلمین و سرکاری افسران و ملازمین ادارہ باہمی تعاون (کوآپریٹو سوسائٹی) کا سالانہ اجلاسِ عام منعقد
عثمان آباد (راست) آج، 17 ستمبر 2026 کو "الخیر بلا سودی اقلیتی معلمین و سرکاری افسران و ملازمین ادارہ باہمی تعاون لمیٹڈ، عثمان آباد" کا چوتھا سالانہ عام اجلاس بڑی دھوم دھام اور جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔اس اجلاس کی صدارت سوسائٹی کے بانی محترم سید قمر الدین غازی الدین سر نے کی۔تقریب میں بطورِ خاص مہمانانِ گرامی نے شرکت کی۔ جن میں شیخ رسول سر (ناظر تعلیم، پنچایت کمیٹی دھاراشیو) شیخ ارشاد سر (کیندر پرمکھ، کنگرا) شیخ ہاشم سر (ریٹائرڈ ٹیچر) شیخ جاوید سر (خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کے رکن اور اسپورٹس کوچ) ڈاکٹر سیدہ تبسم سلطانہ میڈم (صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ ریٹائرڈ ٹیچر) سید عزیز رزاق صاحب (کوآپریٹو آفیسر کلاس-اے، دھاراشیو) شاہ طیب علی سر (ہیڈ ماسٹر، پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول، تیر) سید سعادت علی سر (ریٹائرڈ پرنسپل، شمس العلوم جونیئر کالج، دھاراشیو) قاضی ریشما میڈم (پرنسپل، شمس العلوم جونیئر کالج، دھاراشیو) سید اسرار احمد سر (ریٹائرڈ بلاک ایجوکیشن آفیسر، دھاراشیو) وغیرہ صاحبان شہ نشین پر جلوہ افروز تھے۔
تقریب کا آغاز بعد از تلاوت کلام اللہ شریف اور حمد و نعت خوانی کےمہمانوں کے استقبالیہ اور اعزازی تقریب سے ہوا۔ اس کے بعد سوسائٹی کے چیئرمین سید قمر الدین سر نے تعارفی اور تمہیدی خطاب پیش کیا۔ گزشتہ مالیاتی سال کی رودادِ سالانہ (رپورٹ ) سید عزیز سر نے پڑھ کر سنائی۔بعد اس کے مثالی معلم ایوارڈ یافتگان کا بھی ادارے کی جانب سے استقبال کیا گیا۔ضلع پریشد اردو پرائمری اسکول آمبے ہول کے ہیڈ ماسٹر پٹیل مختار بشیر سر اور پی ایم شری نگر پریشد اسکول نمبر 8 دھاراشیو کی گریجویٹ ٹیچر رضوی عالیہ عظمیٰ میڈم کی شال و گلپوشی سے پذیرائی کی گئی۔پھر ملازمت سے سبکدوش ہونے پر معلمین میں خطیب احمد حسین سر اور سید سعادت علی سر کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں بھی اعزاز سے نوازا گیا۔
اس سال حج کی سعادت حاصل کر کے لوٹنے والے حجاج اساتذہ کرام شیخ خالد انور سر (اردو ہائی اسکول بِمبلی)، سیدہ محبوب النساء میڈم (اردو ہائی اسکول بِمبلی) اور صدیقی نشاط میڈم کا بھی پرخلوص استقبال اور احترام کیا گیا۔
ضلع بھر کے اردو میڈیم کے وہ طلباء جنہوں نے اسکالرشپ حاصل کی، انہیں تہنیتی اسناد (سندِ افتخار) پیش کی گئیں جن میں آٹھویں جماعت سے محمد فراز محمد اظہر پٹیل (گرین لینڈ ہائی اسکول دھاراشیو)، ثنا سلیم شاہ اور صفا یونس شاہ (ضلع پریشد اردو ہائی اسکول بِمبلی)۔اسی طرح ساتویں جماعت سے محمد ارشان ساجد شیخ (گرین لینڈ انگلش اسکول دھاراشیو)، عربیہ تمکین مجید شیخ، عبیرا وسیم مؤذن اور آمنہ فیاض شیخ (ضلع پریشد اردو ہائی اسکول نلدرگ) اور پانچویں جماعت سےعبداللہ لائق علی شیخ (ضلع پریشد پرائمری اسکول دھتا) ان تمام طلبا کی ہمت افزائی کی گئی۔
بالخصوص سوسائٹی کے کلرک جناب پٹھان شکیل خان سر کو ان کی بہترین اور عمدہ خدمات کے اعتراف میں اعزاز سے نوازا گیا۔
اعزازیہ تقریب کے بعد حاضرین اور تمام معزز مہمانوں نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے سوسائٹی کی کامیاب پیش رفت پر مسرت اور اطمینان کا اظہار کیا۔ سوسائٹی کو اپنے ابتدائی دور یعنی چوتھے ہی سال میں محاسبہ یعنی (آڈٹ ) کے دوران "اے گریڈ" کا درجہ حاصل کرنے پر سبھی نے مبارکباد دی اور ادارے کے شفاف طرزِ عمل کی تعریف کی۔ مہمانوں نے اپنی تقریروں میں پیش گوئی کی کہ خلوص اور خدمت کے جذبے سے لگایا گیا یہ چھوٹا سا پودا آگے چل کر جلد ہی ایک گھنا اور تناور درخت بنے گا۔
تمام مہمانوں کی رہنمائی کے بعد مولانی امین سر نے کلماتِ تشکر ادا کیے۔اس اجلاس کو کامیاب بنانے کے لیے سوسائٹی کے تمام ڈائریکٹرز اور اراکین نے بھرپور محنت کی۔ ان میں سیکریٹری سید سعادت علی سر، نائب صدر پھلمامڑی توفیق العالم سر، ڈائریکٹرز شیخ ممتاز سر، سید عزیز سر، پٹیل مختار سر، امین مولانی سر، شیخ وحید سر، انعام دار نظام الدین سر، سید ارشد علی سر، فیض احمد چاندا سر، شیخ رحیمہ میڈم، شیخ عرشیہ میڈم، شیخ تصور میڈم اور کلرک پٹھان شکیل خان سر شامل ہیں۔سوسائٹی کے چیئرمین سید قمر الدین سر نے ان تمام افراد کی انتھک محنت کا دل سے شکریہ ادا کیا۔پروگرام کی نظامت ڈاکٹر شیخ مولا سر نے انجام دی۔ رسمِ شکریہ اور ظہرانے (کھانے) کے بعد تقریب کا کامیاب اختتام عمل میں آیا۔
Comments
Post a Comment