قلم سے نکلی روشنی، صفحات پر چھائی سیرت؛ اقراء پبلک اسکول کے طلبہ نے مضمون نویسی مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔


جلگاؤں، 16 ستمبر : (راست) اقراء پبلک اسکول اینڈ جونیئر کالج، جلگاؤں کے ہونہار طلبہ نے وحدتِ اسلامی ہند، جلگاؤں کی جانب سے منعقدہ سیرتِ مضمون نویسی مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔مقابلے میں حسّان اقبال نے اوّل مقام حاصل کرتے ہوئے نقد ایک ہزار روپے اور سرٹیفکیٹ حاصل کیا، جبکہ شافعہ تنویر نے دوم مقام حاصل کرکے سات سو روپے اور سرٹیفکیٹ اور انس ایوب چودھری نے سوم مقام حاصل کرکے پانچ سو روپے اور سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔سیرتِ نبوی ﷺ کے موضوع پر منعقدہ اس تحریری مقابلے میں طلبہ کو چار مختلف عنوانات دیے گئے تھے، جن پر طلبہ نے اپنی تحریری صلاحیتوں، فکری پختگی اور تخلیقی اندازِ بیان کا بہترین مظاہرہ کیا۔ مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ نے وحدتِ اسلامی ہند، جلگاؤں کے ذمہ دار شکیل خان سر اور ابراہیم صاحب کے ہاتھوں انعامات اور اسناد حاصل کیے۔ اس مقابلے کا مقصد طلبہ میں سیرتِ نبوی ﷺ کے مطالعے کے ساتھ ساتھ تحریری اظہار، مطالعہ اور فکری صلاحیتوں کو فروغ دینا

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔