مشترک انسانی اقدار کے ذریعے قومی یکجہتی کے فروغ میں تِروکُرَل کے ہندوستانی تراجم کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں: ڈاکٹر امان اللہ ایم بی - سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل، چنئی میں تروکرل کے ہندوستانی تراجم پر قومی ورکشاپ کا انعقاد۔
مشترک انسانی اقدار کے ذریعے قومی یکجہتی کے فروغ میں تِروکُرَل کے ہندوستانی تراجم کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں: ڈاکٹر امان اللہ ایم بی -
سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل، چنئی میں تروکرل کے ہندوستانی تراجم پر قومی ورکشاپ کا انعقاد۔
چنئی (راست) ہندوستان کی مختلف زبانوں کو اپنی مادری زبان کے طور پر اختیار کرنے والے اہلِ ذوق بھی تروکرل کو شوق سے پڑھتے ہیں اور اس کے حکیمانہ افکار سے استفادہ کرتے ہیں۔ یہ حقیقت بھی نمایاں ہے کہ تِروکُرَل کو محض اہلِ علم ہی نہیں، بلکہ عام قارئین بھی انہماک و شوق کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ چنانچہ تِروکُرَل سے دل چسپی رکھنے والے غیر تمل اہلِ زبان کو مدعو کر کے یہ جاننے کی غرض سے کہ ان کے فکری و عملی زاویۂ نظر میں تِرُوکُرَل نے کس نوع کی تبدیلی اور وسعت پیدا کی ہے، سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل اسٹڈیز نے ہفت روزہ قومی کارگاہ کا انعقاد کیا ہے۔اس قومی ورکشاپ میں ہندوستانی زبانوں کے ادبی سرمایہ میں جلوہ گر اخلاق، انصاف، اور عظمت انسانی سے متعلق تصورات کے ساتھ تروکرل کا تقابلی مطالعہ کیا جائے، نیزدیگر ہندوستانی زبانوں کے ادب میں موجود اخلاقی و تہذیبی مشترکات کو نمایاں کرنے کے پیشِ نظرمختلف ریاست سے مترجمین اور مقالہ نگار چنئی میں تشریف لائے ہیں ۔اس ورکشاپ کا افتتاح بروز منگل 16 ستمبر کو صبح دس بجے عمل میں آیا جس کی صدارت پروفیسر چندر شیکر ، ڈائریک، سینٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاکیکل تمل نے فرمائی،ڈاکٹر گووندراجن ، مشیر بھاشا سنگم، پریاک راج، اتر پردیش نے مہمانوں کا استقبال کیا جبکہ اس ادارے کی رجسٹرار ڈالٹر بھونیشوری نے ورکشاپ کے اغراض و مقاصد پر روشنی ڈالی۔ مدراس یونی ورسٹی کے پروفیسر ڈاکٹر امان اللہ ایم بی نے بحیثیت ریسوس پرسن اس کارگاہ میں شرکت کی اور مترجمین سے خطاب فرمایا۔ ارمینیہ سے تشریف فرما محترمہ نائیرا مکرچین نے اجلاس سے خصوصی خطاب فرمایا حال ہی میں ان کی ترجمہ کردہ کتاب بھارت کے وزیر اعظم نے روسی صدر ولادیمیر پوتن کو پیش کیا تھا۔ سیمینار کے تکنیکی اجلاس میں کشمیر سے تشریف فرمایا زرگار عاد ل نے 'کشمیری ادب اور تروکرل کے تقابلی مطالعہ کے عنوان سے ڈاکٹر امان اللہ ایم بی کی صدارت میں مقالہ پیش کیا۔ یہ ورکشاپ 22ستمبر تک جاری رہے گا اس میں مختلف تکنیکی سیشن منعقد ہوں گے۔
Comments
Post a Comment