Posts

مشترک انسانی اقدار کے ذریعے قومی یکجہتی کے فروغ میں تِروکُرَل کے ہندوستانی تراجم کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں: ڈاکٹر امان اللہ ایم بی - سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل، چنئی میں تروکرل کے ہندوستانی تراجم پر قومی ورکشاپ کا انعقاد۔

Image
مشترک انسانی اقدار کے ذریعے قومی یکجہتی کے فروغ میں تِروکُرَل کے ہندوستانی تراجم کارآمد ثابت ہوسکتے ہیں: ڈاکٹر امان اللہ ایم بی -  سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل، چنئی میں تروکرل کے ہندوستانی تراجم پر قومی ورکشاپ کا انعقاد۔ چنئی (راست) ہندوستان کی مختلف زبانوں کو اپنی مادری زبان کے طور پر اختیار کرنے والے اہلِ ذوق بھی تروکرل کو شوق سے پڑھتے ہیں اور اس کے حکیمانہ افکار سے استفادہ کرتے ہیں۔ یہ حقیقت بھی نمایاں ہے کہ تِروکُرَل کو محض اہلِ علم ہی نہیں، بلکہ عام قارئین بھی انہماک و شوق کے ساتھ پڑھتے ہیں۔ چنانچہ تِروکُرَل سے دل چسپی رکھنے والے غیر تمل اہلِ زبان کو مدعو کر کے یہ جاننے کی غرض سے کہ ان کے فکری و عملی زاویۂ نظر میں تِرُوکُرَل نے کس نوع کی تبدیلی اور وسعت پیدا کی ہے، سنٹرل انسٹی ٹیوٹ آف کلاسیکل تمل اسٹڈیز نے ہفت روزہ قومی کارگاہ کا انعقاد کیا ہے۔اس قومی ورکشاپ میں ہندوستانی زبانوں کے ادبی سرمایہ میں جلوہ گر اخلاق، انصاف، اور عظمت انسانی سے متعلق تصورات کے ساتھ تروکرل کا تقابلی مطالعہ کیا جائے، نیزدیگر ہندوستانی زبانوں کے ادب میں موجود اخلاقی و تہذیب...

نو مقرر اساتذہ کا پُرخلوص استقبال اور مہمان نوازی

Image
مہاراشٹر ضلع پریشد اقلیتی افسران و ملازمین تنظیم، ضلع سولاپور کی جانب سے مقدس (Pavitra) پورٹل کے ذریعے نو مقرر اساتذہ کا دل کی گہرائیوں سے استقبال اور مبارکباد پیش کی گئی۔  سولاپور (راست) مورخہ 17 ستمبر 2026 کو ضلع سولاپور میں تقرری کے عمل کے لیے آنے والے نو مقرر اساتذہ اور ان کے ساتھ آنے والے والدین کے لیے تنظیم کی جانب سے ہلکے ناشتے اور ٹھنڈے پانی کا انتظام کیا گیا۔  چونکہ تقرری کا عمل رات 9 بجے تک جاری رہا، اس لیے دور دراز علاقوں سے آنے والے اساتذہ اور والدین کو سہولت فراہم کرنے، انہیں کسی قسم کی پریشانی نہ ہو، اور ضلع سولاپور میں ان کا اپنائیت اور محبت کے ساتھ استقبال ہو، اسی جذبے کے تحت یہ چھوٹا مگر دل سے کیا گیا خدمت کا پروگرام منعقد کیا گیا۔   "تقرری نامہ ملازمت کا آغاز کرتا ہے، لیکن محبت و خلوص کا ساتھ اس سفر کو خوبصورت بنا دیتا ہے۔”   نو مقرر اساتذہ کا استقبال، والدین کا احترام اور ساتھیوں کی خدمت — یہی تنظیم کی سماجی ذمہ داری ہے۔   اس موقع پر موجود معزز شخصیات :  * ڈاکٹر حضرت شیخ صاحب — ضلعی صدر * امید سید صاحب — ضلعی جن...

اقراء تھیم کالج جلگاوں میں یومِ ہندی کا انعقاد - شعبہ ہندی کے ماہر اساتذہ کی شرکت و رہنمائی

Image
جلگاؤں (سعید پٹیل) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ انتظام ایچ. جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس، مہرون ، جلگاؤں کے شعبہ ہندی کے زیراہتمام 15 ستمبر 2026 کو یومِ ہندی کے موقع پر ایک پُر مغز اور حوصلہ افزا تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب کا بنیادی مقصد طلباء کو ہندی زبان کی اہمیت، افادیت اور اس کے وقار سے روشناس کرانا اور ان میں زبان کے تئیں دلچسپی اور احترام کا جذبہ پیدا کرنا تھا۔ اگرچہ یہ دن عموماً 14 ستمبر کو منایا جاتا ہے، لیکن اس سال 14 ستمبر کو تعطیل ہونے کی وجہ سے کالج میں یہ تقریب 15 ستمبر کو منعقد کی گئی۔ اہم شخصیات کی شرکت تقریب میں کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ نے خصوصی طور پر شرکت کی۔ اس موقع پر بی. اے. شعبے کی سربراہ ڈاکٹر انجلی کلکرنی ، ڈاکٹر چاند سر ، مدثر سر اور شعبہ ہندی کی لکچرر شبنم مستان کے ساتھ ساتھ کالج کے دیگر اساتذہ ، عملہ اور کثیر تعداد میں طلباء موجود رہے۔ تقریب کی مہمانِ خصوصی اور کلیدی مقرر ایس. این. ڈی. ٹی. ویمنز کالج ، جلگاؤں کی شعبہ ہندی کی سربراہ ڈاکٹر ڈمپل پاٹل تھیں۔ انہوں نے طلباء کو ہندی زبان کی اہمیت ، اس کے وسیع دائرہ کار اور موجودہ دو...

افسانہ : جہالت - از قلم : تحسینہ ماوینکٹی - (تاشہ رانی بنوری)

Image
افسانہ: جہالت -  از قلم: تحسینہ ماوینکٹی -  (تاشہ رانی بنوری) مہمان لیکچرر شعبہ اردو گورنمنٹ کالج برائے خواتین چنتامنی چکبلاپور ضلع کرناٹک۔ گاؤں کی گلیاں ہمیشہ کی طرح خاموش تھیں۔ کہیں مٹی کے گھروں کے باہر چارپائیاں بچھی تھیں، کہیں بچے ننگے پاؤں کھیل رہے تھے اور کہیں عورتیں گھڑے اٹھائے پانی بھرنے جا رہی تھیں۔ سورج ڈوبنے والا تھا، مگر گاؤں کے بیشتر گھروں میں ابھی سے اندھیرا اتر آیا تھا۔ یہ اندھیرا بجلی نہ ہونے کا نہیں تھا، بلکہ سوچوں کا تھا۔ اسی گاؤں کے آخری سرے پر ایک چھوٹا سا گھر تھا، جس میں کریم بخش اپنی بیوی زبیدہ اور دو بچوں، علی اور عائشہ کے ساتھ رہتا تھا۔ کریم بخش محنت مزدوری کرتا تھا۔ دن بھر اینٹیں اٹھاتا، پسینہ بہاتا اور شام کو چند سو روپے لے کر گھر لوٹ آتا۔ عائشہ پڑھنے میں بہت تیز تھی۔ اسے کتابوں سے بے حد محبت تھی۔ جب بھی اسکول سے واپس آتی، اپنی کتابیں سینے سے لگا کر گھر میں داخل ہوتی۔ ایک دن اس نے خوشی سے باپ سے کہا: "ابا! استاد صاحب نے کہا ہے کہ میں امتحان میں بہت اچھے نمبر لے سکتی ہوں۔ اگر میں مزید پڑھوں تو شہر کے کالج میں بھی داخلہ مل سکتا ہے۔" کریم بخ...

بارود کی زد میں خلیج : سعودی عرب اور انصار اللہ کے تصادم کا نیا دور - (امن کی نازک امیدیں خاک میں: فائر بندی کا خاتمہ اور وسیع تصادم کا ڈر)۔ ازقلم : اسماء جبین فلک۔

Image
بارود کی زد میں خلیج: سعودی عرب اور انصار اللہ کے تصادم کا نیا دور -  (امن کی نازک امیدیں خاک میں: فائر بندی کا خاتمہ اور وسیع تصادم کا ڈر) ازقلم : اسماء جبین فلک۔  یمن کی انصار اللہ تحریک نے 8 ستمبر 2026 کو سعودی عرب کے جنوبی شہروں ابہا، خمیس مشیط، جازان اور نجران پر وسیع پیمانے پر میزائل اور ڈرون حملے کیے، جن میں سعودی حکام کے مطابق 73 افراد زخمی ہوئے۔ انصار اللہ کے عسکری ترجمان یحییٰ سریع نے دعویٰ کیا کہ تحریک نے درجنوں بیلسٹک میزائلوں اور ڈرونز کے ذریعے ارامکو کی تنصیبات، جازان پرائمری اینڈ ڈاؤن اسٹریم انڈسٹریز اور خمیس مشیط کے نزدیک شاہ خالد ایئربیس کو نشانہ بنایا ہے۔ ادھر سعودی وزارتِ توانائی کا کہنا ہے کہ متعدد توانائی تنصیبات اور عوامی خدمات کے مراکز میں آتشزدگی کے باعث کام عارضی طور پر معطل کرنا پڑا۔ سعودی زیرِ قیادت عسکری اتحاد کے ترجمان ترکی المالکی نے ان حملوں کو "خطرناک اشتعال انگیزی" قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ اتحاد آئندہ ایسے حملوں کی روک تھام کے لیے ٹھوس اقدامات عمل میں لائے گا۔ یہ حملے یمن کے اندر جاری خونریز جھڑپوں کے تناظر میں کیے گئے، جہاں سعود...

اندرا گاندھی اُردو گرلس ہائی اسکول بیاول میں آج حمد کے موقع پر دسویں بورڈ کے امتحان میں اول مقام حاصل کرنے والے طالب علموں کا اعزاز

Image
اندرا گاندھی اُردو گرلس ہائی اسکول بیاول میں آج حمد کے موقع پر دسویں بورڈ کے امتحان میں اول مقام حاصل کرنے والی گلریز فاطمہ شیخ یامین (86.60) 2200 روپیے  دوم بشریٰ آفرین محمد وسیم اکرم (86.20)۔1700 اورسوم ثانیہ کوثر ناصر حسین (83.40) کو 1100 روپیے بالترتیب رحیم رضا سر سابق پرنسپل ڈاکٹر ذاکرحسین ، رکن سوسائٹی حاجی یوسف خان طاہر خان ، نثار سر ، اور محترمہ ممتاز میڈم ہیڈ مسٹریس اندرا گاندھی گرلس ہائی اسکول بیاول کے ہاتھوں مرحوم کمال الدین صاحب (ریٹائر ڈپٹی کلکٹر ناسک) کی جاری کردہ کمال اسکالرشپ کی نقد رقم تقسیم کی گئی اس موقع پر ادریس خان سر، ارشد پٹھان سر افتخار احمدسر اورمریم میڈم اسٹاف اور طالبات موجودتھے  ڈاکٹر ذاکر حسین اُردو ہائی اسکول میں "کمال اسکالرشپ تقسیم "  ڈاکٹر ذاکرحسین اُردو ہائی اسکول جونئیر کالج بیاول میں ۔مرحوم کمال الدین صاحب ( ریٹائر ڈپٹی کلکٹر ناسک)کی جانب سے جاری کردہ " کمال اسکالرشپ " دسویں بورڈ میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے اسکول ہذا میں تین طلباء کو بالترتیب 2200- 1700 اور 1100 اس طرح 5000 روپیے  نیشنل ایجوکیشن سوس...

جلگاؤں کے"محمد آصف عبدالرحیم منیار" کو پی-ایچ - ڈی کی ڈگری حاصل ہونے پرشری پی -ای -تا تیہ پاٹیل کے ہاتھو حوصلہ افضائی.

Image
جلگاؤں ںشہر کےشیری پی۔ای ۔(تاتیہ) پاٹیل فارمسی كالج کے لائبریرین "محمدآصف عبدالرحیم منیار" نے پنیہ شلوک اہلیہ دیوی ہولکر شولاپور یونیورسٹی شولاپور(مہاراشر) سے پروفیسر ڈاکٹر محمد شفیع چوبدار (شولاپور) سرکی نگرانی میں پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل ہوئی -.انہونے"اردوزبان وادب کے فروغ میں انفارمیشن اور کمیونیکیشن ٹیکنالوجی کا کردار:ایک مطالعہ" کے عنوان سے تحقیقی مقالہ پیش کیا۔ موصوف حالیہ میں جلگاؤں شہر کے "شری پی ۔ای۔تاتیہ پاٹل فارمیسی کالج، جلگاؤں میں لائبریرین کے عہدے پر فائز ہیں- ڈاکٹر محمد آصف عبدالرحیم منیار کو پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل ہونے پر فارمیسی کالج کےصدر عالی جناب شیری پی-ای(تاتیہ) پاٹیل، محترمہ نیرملا تائی پاٹیل، سیکریٹری شیری راہول-پی- پاٹیل نے مبارک باد پیش کیے-      جیجا ماتا فاؤنڈیشن ویدیاپیٹھ اور فارمسی کالج کے صدر عالی جناب شیری پی-ای - تاتیہ پاٹیل صاحب نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا کہ ڈاکٹر محمّد آصف منیار کی یہ تحقیق صرف اردوزبان وادب کے لئے نہیں بلکے دیگر زبان و ادب اور تمام مضامین کیلیے ایک راح گزار ہے. ہم فخر محسوس کرتے ہیں کے ہمارے اس...

عالمی یومِ اوزون پر تھیم کالج میں پوسٹر نمائش و مقابلہ۔

Image
جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی) عالمی یومِ اوزون کے موقع پر اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیرِ اہتمام ایچ. جے. تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنس کے شعبۂ جغرافیہ کے زیر اہتمام    ’’ماحولیاتی پرتوں کے تحفظ اور ماحولیاتی پائیداری‘‘ کے موضوع پر پُرکشش پوسٹر نمائش و مسابقے کا انعقاد کیا گیا۔ طلبہ و طالبات نے حصہ لیتے ہوئے ماحولیات، اوزون کی تہہ کے تحفظ اور پائیدار ترقی سے متعلق 24 معلوماتی و تخلیقی پوسٹرز پیش کیے۔ افتتاح کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ نے فیتہ کاٹ کر کیا۔ اس موقع پر انہوں نے طلبہ کی تخلیقی کاوشوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تحفظ جیسے اہم موضوع پر طلبہ کے ذریعے بیداری پیدا کرنا قابلِ ستائش اقدام ہے۔ مسابقے میں پوسٹرز کی جانچ ڈاکٹر یوسف پٹیل اور ڈاکٹر تنویر خان نے کی۔ اس کے لیے موضوع کی مؤثر پیشکش، سائنسی معلومات، تخلیقی صلاحیت، فکری بصیرت، پیغام کی تاثیر اور ڈیزائن کو بنیادی معیار بنایا گیا۔ مسابقے میں اول انعام شیخ زویہ فلک شہاب (ایف. وائی. بی. ایس سی.)، دوم انعام تحریم سید (ایف. وائی. بی. ایس سی.) اور سوم انعام شبنم سید اقبال (ایف. وائی. بی. اے.) نے حاصل کیا، جبکہ...

آدمؑ کا راستہ یا ابلیس کا؟ - گناہ کے بعد انسان کا اصل امتحان - تحریر : ڈاکٹر محمد عبد السمیع ندوی

Image
آدمؑ کا راستہ یا ابلیس کا؟ -  گناہ کے بعد انسان کا اصل امتحان -  تحریر : ڈاکٹر محمد عبد السمیع ندوی،   اسسٹنٹ پروفیسر مولانا آزاد کالج اورنگ آباد  موبائل نمبر 9325217306 انسان خطا کا پتلا ہے۔ اس کی زندگی میں لغزش بھی آتی ہے، کمزوری بھی، خواہشات کا غلبہ بھی اور کبھی ایسا لمحہ بھی آتا ہے جب قدم حق کی راہ سے پھسل جاتا ہے۔ لیکن انسان کی اصل عظمت اس بات میں نہیں کہ وہ کبھی گناہ نہ کرے؛ اصل عظمت اس میں ہے کہ گناہ کے بعد وہ کس راستے کا انتخاب کرتا ہے۔ اسی حقیقت کی طرف ایک نہایت بصیرت افروز قول میں متوجہ کیا گیا ہے: "دو بزرگوں نے گناہ کیا: آدم اور ابلیس۔ آدم نے توبہ کی تو اللہ نے ان کی توبہ قبول فرمائی، انہیں برگزیدہ کیا اور ہدایت عطا فرمائی؛ جبکہ ابلیس نے اصرار کیا اور تقدیر کو حجت بنایا۔ پس جو شخص اپنے گناہ سے توبہ کرے وہ اپنے باپ آدم کے مشابہ ہے، اور جو گناہ پر اصرار کرے اور تقدیر کو دلیل بنائے وہ ابلیس کے مشابہ ہے۔" یہ بات بظاہر مختصر ہے، لیکن اس کے اندر انسانی زندگی کی اصلاح کا ایک پورا فلسفہ پوشیدہ ہے۔ گناہ سے زیادہ خطرناک گناہ پر اصرار گناہ انسان کی ک...

درگاہ حضرت سیدنا تاج الدین شیر سوارؒ المعروف حضرت راجہ باگ سوارؒ میں ہر جمعہ روحانی و اصلاحی مجلس

Image
بیدر، (نامہ نگارمحمد عبدالصمد):حضرت خواجہ شاہ محمد مصباح الحسن جاگیردار، جانشینِ سجادہ نشین بارگاہِ حضرت ممدوح کے بموجب،درگاہِ حضرت سیدنا تاج الدین شیر سوارؒ المعروف حضرت راجہ باگ سوارؒ، بسواکلیان، ضلع بیدر کے زیرِ اہتمام ہر جمعہ بعد نمازِ مغرب ایک پروقار روحانی و اصلاحی مجلس کا باقاعدہ انعقاد عمل میں آتا ہے۔ یہ مجلس حضرت افضل پیر رحمۃ اللہ علیہ کے درسِ قرآن کی روشنی میں رشد و ہدایت، ادب و تربیت اور دینی معلومات سے روشناس کرانے کے مقصد سے منعقد کی جاتی ہے۔ مجلس میں شرکاء کو اسلامی تعلیمات اور مختلف دینی حقائق سے آگاہ کیا جاتا ہے۔اصلاحِ معاشرہ کے مختلف پہلوؤں پر درگاہِ حضرت ممدوح کے مورثی سجادہ نشین حضرت مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار شاہ منور چشتی نظامی شیر سواری،سیر حاصل روشنی ڈالیں گے۔ یہ بابرکت و اصلاحی سلسلہ تقدس مآب پیرِ طریقت، رہبرِ شریعت حضرت علامہ مولانا خواجہ ضیاء الحسن جاگیردار شاہ منور چشتی نظامی شیر سواری، موروثی سجادہ نشین و متولی بارگاہِ عالیہ حضرت شیر سوارؒ و امام و خطیب درگاہ مسجد راجہ باگ سوار کی زیرِ سرپرستی و نگرانی جاری ہے۔ حضرت سجادہ نشین صاحب دینی و ...

الخیر بلا سودی اقلیتی معلمین و سرکاری افسران و ملازمین ادارہ باہمی تعاون (کوآپریٹو سوسائٹی) کا سالانہ اجلاسِ عام منعقد

Image
عثمان آباد (راست)  آج، 17 ستمبر 2026 کو "الخیر بلا سودی اقلیتی معلمین و سرکاری افسران و ملازمین ادارہ باہمی تعاون لمیٹڈ، عثمان آباد" کا چوتھا سالانہ عام اجلاس بڑی دھوم دھام اور جوش و خروش کے ساتھ منعقد ہوا۔اس اجلاس کی صدارت سوسائٹی کے بانی محترم سید قمر الدین غازی الدین سر نے کی۔تقریب میں بطورِ خاص مہمانانِ گرامی نے شرکت کی۔ جن میں شیخ رسول سر (ناظر تعلیم، پنچایت کمیٹی دھاراشیو)  شیخ ارشاد سر (کیندر پرمکھ، کنگرا)  شیخ ہاشم سر (ریٹائرڈ ٹیچر)  شیخ جاوید سر (خدمتِ خلق فاؤنڈیشن کے رکن اور اسپورٹس کوچ)  ڈاکٹر سیدہ تبسم سلطانہ میڈم (صدر جمہوریہ ایوارڈ یافتہ ریٹائرڈ ٹیچر)  سید عزیز رزاق صاحب (کوآپریٹو آفیسر کلاس-اے، دھاراشیو)  شاہ طیب علی سر (ہیڈ ماسٹر، پی ایم شری ضلع پریشد اردو اسکول، تیر)  سید سعادت علی سر (ریٹائرڈ پرنسپل، شمس العلوم جونیئر کالج، دھاراشیو)  قاضی ریشما میڈم (پرنسپل، شمس العلوم جونیئر کالج، دھاراشیو)  سید اسرار احمد سر (ریٹائرڈ بلاک ایجوکیشن آفیسر، دھاراشیو) وغیرہ صاحبان شہ نشین پر جلوہ افروز تھے۔    ...

بیدر میں سیاحت کے فروغ کے لیے 25 کروڑ روپے کے ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد قلعہ بیدر اور پاپاناش جھیل کو عالمی معیار کی سیاحتی سہولیات سے آراستہ کیا جائے گا.

Image
   بیدر،17ستمبر (نامہ نگار) تاریخی و ثقافتی شہر بیدر کو عالمی سطح پر نمایاں مقام دلانے کے مقصد سے ضلع انچارج وزیر جناب ایشور کھنڈرے نے آج قلعہ بیدر کے احاطے میں مرکزی وزارتِ سیاحت کی ’’چیلنج بیسڈ ڈیسٹینیشن ڈیولپمنٹ‘‘ (CBDD) اسکیم کے تحت 25 کروڑ روپے کے سیاحتی بنیادی ترقیاتی کاموں کا سنگِ بنیاد رکھا۔ اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے وزیر ایشور کھنڈرے نے کہا کہ ماحول دوست بیدر ضلع تاریخی ورثے اور قدرتی خوبصورتی کا نادر امتزاج ہے۔ قلعہ بیدر اور پاپاناش جھیل میں ہونے والے ترقیاتی کام صرف خوبصورتی تک محدود نہیں رہیں گے بلکہ آبی ذخائر کے تحفظ، مقامی سبزہ میں اضافہ اور پلاسٹک سے پاک ماحول دوست سیاحت کو ترجیح دی جائے گی۔ انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی معیار کی سہولیات کی فراہمی سے سیاحوں کی آمد میں اضافہ ہوگا اور مقامی نوجوانوں، چھوٹے تاجروں، ڈرائیوروں اور مہمان نوازی کے شعبہ سے وابستہ افراد کے لیے روزگار اور معاشی ترقی کے نئے مواقع پیدا ہوں گے۔ انہوں نے افسران اور کنٹریکٹروں کو ہدایت دی کہ تاریخی ورثے کی اصل حیثیت کو نقصان پہنچائے بغیر معیاری کام مقررہ مدت میں مکمل کیے جائیں۔ رکن...

منڈل ایجوکیشن آفیسر اور ڈسٹرکٹ انسپیکشن ٹیم نے دگوال اسکول کا دورہ کیا.

Image
 کوہیر دکن 17/ ستمبر(نمائندہ) ڈسٹرکٹ ایجوکیشن آفیسر مسز روہنی کے حکم کے مطابق ضلع کے اسکولوں میں ایف ایل این اسکولوں کی کارکردگی کا جائزہ لینے کے ارادے سے منڈل ایجوکیشن آفیسر مسٹر ذاکر حسین اور ڈسٹرکٹ انسپیکشن ٹیم شری سریش، ولبھ جوشی، سنتوشما نے اسکول کا دورہ کیا۔ اور مختلف ریکارڈ، کلاس ہراسمنٹ پالیسی اور اسپاٹ چیک کا جائزہ لیا۔ اساتذہ کو مشورہ دیا گیا کہ وہ سرگرمیاں تیار کریں تاکہ طلباء کو 'کم سے کم سیکھنے کی سطح' تک پہنچنے میں مدد ملے۔ اسی طرح یہ تجویز کیا گیا کہ Remedial Teaching کو منظم طریقے سے منظم کیا جائے۔ واضح رہے کہ اس موقع پر ہیڈ ماسٹر یوسفی، اسسٹنٹ ٹیچرز کے سریندر، راجیشوری، اور سی آر پی یادیا شامل تھے۔۔۔۔

کوہیر میں،، سی یم ،،ریلیف فنڈ چیک کی تقسیم۔

Image
کوہیر دکن 17/ ستمبر( نمائندہ) ریاستی حکومت ہر اس شخص کو طبی بیمہ فراہم کرے گی جو اہل ہے، اور ریاستی حکومت ان لوگوں کو چیف منسٹر ریلیف فنڈ کی شکل میں امداد فراہم کرے گی جو بیمار پڑتے ہیں اور اپنے خرچ پر پرائیویٹ اسپتال میں بہتر علاج کی کوشش کرتے ہیں، یہ بات سابق تلنگانہ IDC چیئرمین محمد تنویر نے کہی۔ بدھ کو آئی ڈی سی کے سابق چیئرمین نے کوہیر ٹاؤن کا دورہ کرتے ھوئے فیض سکندر کے والد پاشو میاں کو ان کی رہائش گاہ پر کوہیر میونسپل چیئرمین، وائس چیئرمین عبدالحنان جاوید اور ٹاؤن کے صدر میر مظفر حسین کے ہمراہ 30,000 روپے کا سی ریلیف فنڈ چیک دیا۔واضح رہے کہ اس  پروگرام میں وائس چیئرمین عبدالحنان جاوید، ٹاؤن کانگریس صدر مظفر حسین، محمد حمید، عمران کوہیری ، مستحقین اور دیگر نے شرکت کی۔۔۔۔۔

برباد کرنے والی دینداری - از قلم: ظفر ھاشمی ندوی، سابق فیملی کونسلر دبی کورٹ۔

Image
برباد کرنے والی دینداری -  از قلم: ظفر ھاشمی ندوی،  سابق فیملی کونسلر دبی کورٹ۔ جی ہاں دینداری کی کچھ نئی قسمیں جو نبی صلی اللہ علیہ و سلم اور خلفاء راشدین کے زمانے میں بالکل نہیں تھیں لیکن بعد کے آنے والے زمانوں میں ہر دور کے مسلمانوں نے اپنی طرف سے کچھ شکلی دینداریاں ایجاد کر رکھی ہیں اور آج تک کر رہے ہیں جبکہ قرآن و حدیث میں ان سے منع کیا گیا ہے- وہ کیا ہیں؟ سب سے پہلے ایک مسلم کسی حالت میں شرک نہ کرے یعنی ہر حال میں صرف اللہ کی عبادت کرے کسی زندہ مردہ کو اس کے برابر نہ سمجھے - کوئی انسان اللہ کی طرف سے نبی یا رسول بھی بنا دیا جائے تو اسے اللہ کا درجہ نہ دے - اس ضمن میں خاص بات یہ ہے کہ علم غیب صرف اللہ کو ہے اللہ تعالیٰ کا ارشاد ہے لا یعلم الغیب الا ھو- غیب کی ہر بات صرف وہی جانتا ہے - اللہ تعالیٰ نے نبی صلی اللہ علیہ و سلم کے بارے میں قرآن مجید میں فرمایا قل لو کنت اعلم الغیب لاستکثرت من الخیر وما مسنی السوء اگر مجھے غیب کی بات معلوم رہتی تو میں ہر طرح کا خیر زیادہ سے زیادہ اپنے لئے رکھ لیتا اور مجھے کوئی تکلیف نہ پہونچتی - مگر ہمارے معاشرہ میں یہودیوں اور ع...

موجودہ ملکی حالات. مسلمان کیا کریں "عنوان پر مسجدقادریہ متصل اسٹیڈیم بیدر میں خطاب جمعہ

Image
بیدر. 17/ستمبر (راست) کل جمعہ کو "موجودہ ملکی حالات. مسلمان کیا کریں "عنوان پر مسجدقادریہ متصل اسٹیڈیم بیدر میں معروف مقرر اور ماہر عمرانیات جناب محمد آصف الدین جمعہ کے اجتماع سے خطاب کریں گے. خطاب کا وقت 2:35سے 2:55تک رہے گا. ملکی حالات اور مسلمانوں کے مستقبل سے دلچسپی رکھنے والے احباب استفادہ کرسکتے ہیں

شخصیت سازی میں والدین اور اساتذہ کا اہم کردار - محفل" عصرانہ" -پروفیسر مسعود احمد 'محمد علیم خان 'صبغت اللہ شاہد اور منور حسین کا خطاب- شعرا نے کلام سنایا

Image
حیدرآباد 17- ستمبر (راست )پروفیسر محمد مسعود احمد نے کہا کہ شخصیت سازی میں والدین اور اساتذہ کا کلیدی رول ہوتا ہے دنیا میں کوئی بھی شخص خواہ کتنی بھی ترقی کر لے اس کی ترقی اور بلندی میں اس کے والدین کی دعائیں اور استاد کی تربیت کا بہت بڑا دخل شامل ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے ایوان احمد کی چودھویں نشست "محفل عصرانہ" سے خطاب کرتے ہوئے کیا جس کا موضوع "شخصیت سازی کی اہمیت" دیا گیا تھا پروفیسر محمد مسعود احمد نے سلسلہ خطاب جاری رکھتے ہوئے کہا کہ موجودہ دور میں جبکہ سیل فون کا استعمال حد سے زیادہ ہو گیا ہے ایسے حال وماحول میں اساتذہ کی ذمہ داریاں پہلے سے دو چند ہو جاتی ہیں اگرچہ کہ قوم کے معماروں کی تربیت کی والدین کے بعد اساتذہ کی ذمہ داری ہے لیکن نصابی بوجھ نے اساتذہ کو بھی اپنے طلبہ کی شخصیت سازی کے عمل سے بڑی حد تک دور کر دیا ہے پھر بھی بہت سارے اساتذہ اپنے اپنے طور پر اخلاقی باتوں اور دیگر اچھی اچھی باتوں سے طلبہ و طالبات کو واقف کرواتے ہوئے ان کی شخصیت کو نکھارتے ہیں جو ایک مستحسن اقدام ہے طلبہ کو بھی چاہیے کہ وہ اپنے والدین' سرپرستوں 'رشتہ د...

مولانا آزاد یونیورسٹی میں بی ٹیک' بی ایڈ' ایم بی اے 'ایل ایل بی اور دیگر کورسیس کی فیس بہت ہی کم - آئی ٹی آئی کورسیس میں سالانہ صرف 60 روپے فیس- گورنمنٹ جونیئر کالج چنچل گوڑہ کی طالبات سے پروفیسر مصطفی علی سروری کا خطاب۔

Image
حیدرآباد 17 ستمبر (راست) پروفیسر مصطفی علی سروری عہد یدار تعلقات عامہ و رکن ایگزیکٹیو و اکیڈیمک کونسل مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی نےبتایا کہ مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی گچی باؤلی حیدرآباد کا قیام ہندوستان کے پہلے وزیر تعلیم وممتاز مجاہدآزادی ہند مولانا ابوالکلام آزاد کی یاد میں1998ءمیں عمل میں آیا یہ یونیورسٹی اردو زبان سے تعلیم حاصل کرنے والوں کے لیے ایک بہت بڑی نعمت ہے ان خیالات کا اظہار انہوں نے مولانا آزاد یونیورسٹی کے مشاہدہ کے لیے گورنمنٹ جونیئر کالج چنچل گوڑہ کے اسٹاف اور طالبات سے کیا جو "اردو یونیورسٹی کا دورہ کریں " پروگرام کے تحت مشاہدے کے لیے یونیورسٹی آئے تھےجس کا اہتمام مانو المنائی اسوسی ایشن (انجمن طلبائے قدیم مولانا آزاد نیشنل اردو یونیورسٹی) کے صدر جناب اعجاز علی قریشی ایڈوکیٹ نے کیا تھا پروفیسر مصطفی علی سروری نے یونیورسٹی کے مختلف فارغین کی کامیاب جدوجہد کو سناتے ہوئے فارغین کی اعلی تعلیمی صلاحیتوں کو خراج تحسین پیش کیا اور یونیورسٹی کے فارغین جو مختلف ملٹی نیشنل کمپنیوں کے علاوہ بیرون ممالک برسر روزگار ہیں ان کے ناموں اور ان کی تع...

اقرا اردو اسکول جونیئر کالج سالار نگر میں یوم اوزون پروگرام کا کامیاب انعقاد

Image
جلگاؤں ( راست) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقرا سکول و جونیئر کالج سالار نگر میں 16 ستمبر کو اوزون ڈے کا انعقاد اسکول کے پرنسپل نور محمد شیخ صاحب کی صدارت میں کیا گیا. پنجم جماعت کی طالبہ عنایہ عامل کی تلاوت قران سے پروگرام کا اغاز ہوا. پروگرام کے اغراض و مقاصد سینیئر معلم عتیق شیخ صاحب نے بیان کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو ماحول کی آلودگی سے بچانے کے لیے، طلبہ کو ماحول کی آلودگی کی وجوہات کا علم ہوں. طلبہ کی مخفی صلاحیتوں کو پروان چڑھایا جائے،طلبہ میں صاف صفائی کا جذبہ بڑھے اس کے لیے پروگرام کا انعقاد کیا گیا. اس موقع پر رضوان لطیف شیخ سر نے طلبہ کے بنائے ہوئے چارٹ نمائش کے متعلق خیالات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ وہ باتیں جو بچے سن کر سمجھ سکتے ہیں لیکن وہ باتیں تصاویر کی شکلوں میں ہوں تو زیادہ دیر پا وہ علم یاد رہتا ہے. اس لیے جماعت ششم اور بارہویں کی طالبات نے چارٹس بنا کر اس پر اپنا اظہار خیال پیش کیے. اس موقع پر بطور مہمانان خصوصی خان محفوظہ، جیوگرافی کے لیکچرار سفیان شیخ، ڈاکٹر انیس الدین شیخ، رضوان شیخ نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئےاوزون ڈے کی تفصیلی معلوم...

ناکام ارزو ہے سہاروں کی زندگی - ازقلم : محمد ناظم ملی تونڈا پوری، جامعہ اکل کنواں

Image
ناکام ارزو ہے سہاروں کی زندگی -  ازقلم : محمد ناظم ملی تونڈا پوری،  جامعہ اکل کنواں  ع سہارا جو کسی کا ڈھونڈتے ہیں بہار ہستی میں  سفینہ ایسے لوگوں کا ہمیشہ ڈوب جاتا ہے  الفاظ تو یقینا بہت سادہ سے ہیں لیکن مفہوم بڑا دقیق اور عمیق ہے اور اس کو ہر ادمی اپنے تیئں سمجھ سکتا ہے  جی ہاں اس کو سمجھنے کے لیے انبیاء علیہم السلام صحابہ کرام تابعین تبع تابعین اولیاء عظام اور خداوند عالم کے وہ متوکلین بندے جنہوں نے اپنی حیات جاودانی میں کبھی دنیا کے ناکام سہاروں کو جگہ نہیں دی اور دنیا کے جھوٹے ناپائیدار اور ناکام سہاروں کو تلاش نہیں کیا بس رب کائنات پر مکمل اعتماد کر کے اپنی صلاحیتوں کو بروئے کار لا کر وہ اپنی حیات کے سفینے کو تیرا گئے اور دنیا نے دیکھا کامیابیوں نے ان کی قدم بوسی کی ہے ہر بڑے انسان اور تاریخی شخصیات کی سیرت و سوانح یہی بتلاتی ہے کہ یہ جہاں محنتوں مشقتوں اور متحرک زندگی گزارنے کا جہان ہے بقول شاعر۔ ع نامی کوئی بغیر مشقت نہیں ہوا  سو بار جب عقیق کٹا تب نگین ہوا یوں سمجھیے انسان کی ساری زندگی چہد مسلسل سے عبارت ہے اور بعض دانشوروں نے ت...

یومِ اساتذہ کی مناسبت سے اردو کارواں کا تقریری مقابلہ۔

Image
اورنگ آباد، 17 ستمبر 2026: یومِ اساتذہ کے موقع پر اردو کارواں، اورنگ آباد کے زیرِ اہتمام طلبہ کے درمیان ایک شاندار آن لائن تقریری مقابلے کا انعقاد کیا گیا، جس میں اورنگ آباد کے علاوہ مالیگاؤں، ویجاپور، امراؤتی، بیڑ اور بھوپال کے مختلف اسکولوں کے طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ مقابلے میں پانچ اسکولوں کے تقریباً 22 طلبہ نے حصہ لے کر اپنی خطیبانہ صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ تلاوتِ کلامِ پاک سے پروگرام کے آغاز کے بعد ازاں صدرِ محفل و منصف پروفیسر مسرت فردوس، (سابق صدر شعبہ بابا صاحب امبیڈکر مراٹھواڑہ یونیورسٹی اورنگ آباد)، اور اردو کارواں اورنگ آباد کے انچارج جناب عرفان سوداگر صاحب کا تعارف پیش کیا گیا۔ اس موقع پر اردو کارواں کے صدر فرید احمد خان نے طلبہ سے خطاب کرتے ہوئے اساتذہ کی عظمت، تعلیم کی اہمیت اور طلبہ کی شخصیت سازی میں استاد کے بنیادی کردار پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے طلبہ کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ تقریری اور ادبی سرگرمیاں طلبہ میں خود اعتمادی، اظہارِ خیال، مطالعے کا شوق اور قائدانہ صلاحیتیں پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کرتی ہیں۔ بعد ازاں طلبہ کے درمیان تقریری مق...

یو پی آئی پر فیس: ڈیجیٹل انڈیا کے لیے بریک یا نیا بحران؟ - از قلم: ایڈوکیٹ طاہر حُسین۔

Image
یو پی آئی پر فیس: ڈیجیٹل انڈیا کے لیے بریک یا نیا بحران؟ -  از قلم: ایڈوکیٹ طاہر حُسین۔ حکومتِ ہند اور نیشنل پیمنٹس کارپوریشن آف انڈیا (NPCI) کی جانب سے یونیفائیڈ پیمنٹس انٹرفیس (UPI) پر چارجز سے متعلق کی گئی پالیسی اصلاحات نے جہاں بینکنگ شعبے کو ریلیف دینے کی کوشش کی ہے، وہیں دوسری طرف ہندوستان کی ڈیجیٹل معیشت، عام شہری اور تاجروں کے لیے ایک نیا بحران کھڑا کر دیا ہے۔  2,000 روپے سے زائد کی تاجرانہ ادائیگیوں پر 0.4% مرچنٹ ڈسکاؤنٹ ریٹ (MDR) کا نفاذ بظاہر ایک مالیاتی اقدام ہے، لیکن اس کے منفی اور بعید الرس نتائج پر صنعتی ماہرین اور تجارتی تنظیموں نے سخت تشویش کا اظہار کیا ہے۔ بھارت پے (BharatPe) کے سابق شریک بانی اشنیر گروور نے اس پالیسی کو شدید تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے ایکس (X) پر لکھا کہ پانچ منٹ گوگل کرنے سے سچ سامنے آ جاتا ہے۔ ان کے مطابق:  بینکوں اور حکومت کا منافع:RBI کی طرف سے حکومت کو 2.87 لاکھ کروڑ روپے کا سرپلس، بینکوں کا 4.11 لاکھ کروڑ روپے کا منافع اور NPCI کا 1,888 کروڑ روپے کا سرپلس ثابت کرتا ہے کہ UPI اس نئی پالیسی سے کس کا فائدہ ہو رہا۔   ہ...

ایمان کی پکار: اپنی با حیا بہنوں کے نام - از قلم : شعیب احمد محمدی

Image
ایمان کی پکار: اپنی با حیا بہنوں کے نام -  از قلم : شعیب احمد محمدی  9284434542 ہماری باشعور بچیوں اور خواتین سے ایک درد بھری گزارش آج دل بہت غمگین ہے۔ سوشل میڈیا پر اپنی ہی قوم کی بچیوں کو غیر مسلم تہواروں کے پنڈالوں میں ویڈیو بناتے، ناچتے اور اسٹیٹس لگاتے دیکھ کر آنکھیں رو رہی ہیں۔ یہ تحریر کسی کو بدنام کرنے کے لیے نہیں، بلکہ اپنی بہنوں کو جہنم کی آگ سے بچانے کے لیے ایک بھائی کی طرف سے ایک سچی نصیحت ہے۔ ہماری قوم کی باشعور بچیوں اور باحیا خواتین سے ہاتھ جوڑ کر گزارش ہے کہ خدارا اپنے موبائل کو غیر مسلم تہواروں کو پروموٹ کرنے کا ذریعہ نہ بناؤ۔ یاد رکھو، تمہارا ایک اسٹیٹس، تمہاری ایک ریل، تمہاری ایک ویڈیو سے ان کے تہوار کی تشہیر ہوتی ہے، اور یہ ہمارے آقا رحمت دو عالم ﷺ کی تعلیمات ہرگز نہیں ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے اس پر سخت وارننگ دی ہے: مَنْ كَثَّرَ سَوَادَ قَوْمٍ فَهُوَ مِنْهُمْ ترجمہ: جو شخص کسی قوم کی بھیڑ اور تعداد میں اضافہ کرے، وہ قیامت کے دن اسی قوم میں شمار ہوگا۔ اے میری بہن! جب تو گنپتی کے پنڈال میں جا کر کھڑی ہوتی ہے تو وہاں ایک بھیڑ بڑھتی ہے، اور جب تو اس کی و...

بزم اردو ٹوسٹ ماسٹرس کلب ریاض کا 215 واں اجلاس۔

Image
ریاض - محمد سیف الدین :  اردو کی نئی بستی ریاض سعودی عرب میں بزمِ اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب اردو کی ترقی و ترویج میں برسوں سے سرگرمِ عمل ہے۔ یہ کلب شخصیت ساری کی بین الاقوامی تنظیم ٹوسٹ ماسٹرز کلب کا حصہ ہے۔ اس کلب کی شاخین سعودی عرب سمیت دنیا کے ہر بڑے ملک میں مختلف زبانوں میں قائم ہیں۔ ریاض کی قدیم ادبی تنظیم “ہندوستانی بزمِ اردو ریاض” نے کوئی ۱۵ سال قبل “بزمِ اردو ٹوسٹ ماسٹرز کلب” کے نام سے ٹوسٹ ماسٹرز انٹرنیشنل کے تحت یہ شاخ قائم کی۔ اور اردو بولنے والوں کی شخصیت سازی میں اپنا کردار ادا کررہی ہے۔  پچھلے اتوار کی شام بیسٹ ہوسٹ ریسٹورنٹ، حارہ میں کلب کا 215 واں اجلاس منعقد ہوا۔ کلب کے صدر سید عبدالحامد نے صدارت کی اور خیر مقدمی کلمات ادا کئے۔ کلب کے قواعد کے مطابق انہوں نے آج کا لفظ "مربی" تشریح کی اور اس کے مختلف پہلووں پر روشنی ڈالتے ہوئے حاضرینِ اجلاس سے اپیل کی کہ دوران اجلاس اپنی گفتگو میں اس لفظ کا زیادہ سے زیادہ استعمال کرہں۔ یوم اساتذہ کی مناسبت سے اجلاس کا موضوع "ہمارے گمنام ہیروز ، ہر استاد ایک چراغ ہے جو دوسروں کی زندگیوں میں روشنی بکھیرتا ہے" رک...

قلم سے نکلی روشنی، صفحات پر چھائی سیرت؛ اقراء پبلک اسکول کے طلبہ نے مضمون نویسی مقابلے میں اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔

Image
جلگاؤں، 16 ستمبر : (راست)  اقراء پبلک اسکول اینڈ جونیئر کالج، جلگاؤں کے ہونہار طلبہ نے وحدتِ اسلامی ہند، جلگاؤں کی جانب سے منعقدہ سیرتِ مضمون نویسی مقابلے میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے نمایاں کامیابی حاصل کی۔مقابلے میں حسّان اقبال نے اوّل مقام حاصل کرتے ہوئے نقد ایک ہزار روپے اور سرٹیفکیٹ حاصل کیا، جبکہ شافعہ تنویر نے دوم مقام حاصل کرکے سات سو روپے اور سرٹیفکیٹ اور انس ایوب چودھری نے سوم مقام حاصل کرکے پانچ سو روپے اور سرٹیفکیٹ حاصل کیا۔سیرتِ نبوی ﷺ کے موضوع پر منعقدہ اس تحریری مقابلے میں طلبہ کو چار مختلف عنوانات دیے گئے تھے، جن پر طلبہ نے اپنی تحریری صلاحیتوں، فکری پختگی اور تخلیقی اندازِ بیان کا بہترین مظاہرہ کیا۔ مقابلے میں نمایاں کامیابی حاصل کرنے والے طلبہ نے وحدتِ اسلامی ہند، جلگاؤں کے ذمہ دار شکیل خان سر اور ابراہیم صاحب کے ہاتھوں انعامات اور اسناد حاصل کیے۔ اس مقابلے کا مقصد طلبہ میں سیرتِ نبوی ﷺ کے مطالعے کے ساتھ ساتھ تحریری اظہار، مطالعہ اور فکری صلاحیتوں کو فروغ دینا

عظیم سماجی مصلح اور سماجی انصاف کے علمبردار تنتھائی پیریار ای وی راماسامی کی 148ویں یومِ پیدائش کے موقع پر تقریب کا انعقاد

Image
آرکاٹ ، رانی پیٹ ضلع: (محمد رضوان اللہ)  آرکاٹ میونسپل مسلم بوائز پرائمری اسکول میں عظیم سماجی مصلح اور سماجی انصاف کے علمبردار تنتھائی پیریار ای وی راماسامی کی 148ویں یومِ پیدائش کے موقع پر تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ حکومتِ تمل ناڈو کی جانب سے منائے جانے والے سماجی انصاف کے دن کے طور پر اس پروگرام کو اسکول میں خصوصی انداز میں منایا گیا۔ اس موقع پر طلبہ کو تنتھائی پیریار کی زندگی، ان کی سماجی اصلاحی خدمات، مساوات، خودداری، تعلیم اور سماجی انصاف کے اصولوں کے بارے میں آگاہ کیا گیا۔ اساتذہ نے طلبہ کو بتایا کہ معاشرے میں ہر فرد کو مساوی حقوق اور عزت حاصل ہونی چاہیے اور تعلیم سماجی ترقی کا ایک اہم ذریعہ ہے۔ تقریب کے دوران طلبہ نے جوش و خروش کے ساتھ شرکت کی۔ تانتھائی پیریار کی سماجی خدمات کو یاد کرتے ہوئے ان کے نظریات اور اصلاحی اقدامات کی اہمیت پر روشنی ڈالی گئی۔ طلبہ میں خوشی کے اظہار کے طور پر لڈو تقسیم کیے گئے۔ اس پروگرام میں اسکول کے ہیڈ ماسٹر محمد رضوان اللہ، سید سراج الدین, جیلانی بیگم اساتذہ، طلبہ اور دیگر متعلقہ افراد نے شرکت کی۔ تقریب کا مقصد طلبہ میں مساوات، بھائی چا...

جکگاوں. اقرا اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سالار نگر میں مشن یو پی ایس سی، مقابلہ جاتی امتحانات کا گائیڈنس پروگرام کامیابی سے ہم کنار....

Image
جلگاؤں (راست) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو ہائی سکول وجونیئر کالج سالار نگر میں مشن یو پی ایس سی گائیڈنس کا انعقاد کیا گیا. اس پروگرام کی صدارت پرنسپل نور محمد شیخ صاحب نے کیے. بطور مہمان خصوصی مشن یو پی ایس سی کے کوارڈینیٹر ، سابق پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر ، عبدالقیوم شاہ سر ، معروف شاعرصابر مصطفی آبادی ، علم ریاضی کے سابق معلم ساجد عبدالرزاق ، واجد پٹھان سر ، ڈاکٹر انیس الدین شیخ سر موجود تھے. مصعف کھاٹک کی تلاوت قران سے پروگرام کا اغاز ہوا. پروگرام کے اغراض و مقاصد معروف شاعر صابر مصطفی آبادی نے پیش کیے. کہا کہ مشن اس لفظ کو سمجھنا چاہیے. ہم چاہتے ہیں کہ ہماری قوم و ملت کے بچے بھی اعلی عہدوں پر فائز ہو. مشن یو پی ایس سی کے ایگزام میں کامیابی حاصل کرے. ان اغراض کے تحت پروگرام کا انعقاد کیاگیا. مقرر خاص مشن یو پی ایس سی کے کوارڈینیٹر سابق پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر نے طلبہ کی رہنمائی فرمائی کہا کہ الفیض فاؤنڈیشن کے پروجیکٹ مشن یو پی ایس سی کے سات سال مکمل ہو رہے ہیں. اس میں مشن یو پی ایس سی پروجیکٹ کا ورجن 2 لایا گیا ہے. جس میں طلبہ کا ری ایگزام یا مشقی ای...

حیدرآباد میں ماحولیاتی بیداری مہم،پودے لگائے گئے اور ایوارڈ حاصل کرنے والوں کا اعزاز - طلبہ کو چاہیے کہ وہ ہاسٹلز میں درخت لگائیں اور ان کی دیکھ بھال کریں:ویربھدرپا اپن۔

Image
بیدر۔ 16/ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) آل انڈیا یونیورسٹی ایمپلائز فیڈریشن کے ایگزیکٹیو کمیٹی کے رکن ویربھدرپا اپن نے ہاسٹلوں میں رہنے والے طلباء سے یونیورسٹی کے احاطے میں زیادہ سے زیادہ درخت لگانے اور صاف ستھرے ماحول کی تشکیل کی اپیل کی۔ وہ عثمانیہ یونیورسٹی حیدرآباد میں آل انڈیا یونیورسٹی ایمپلائز فیڈریشن کے زیر اہتمام 15ویں قومی کانفرنس سے خطاب کررہے تھے جس میں یونیورسٹی کے ”مانیرو ودیارتھی نیلائم“ میں درخت لگانے کے بعد یہ بات کہی۔ ریاست تلنگانہ کی راجدھانی حیدرآباد میں درجہ حرارت میں اضافہ ہوا ہے، کم از کم 30 ڈگری اور زیادہ سے زیادہ 50+ ڈگری تک پہنچ گیا ہے۔ یونیورسٹی تقریباً 1300 ایکڑ کے وسیع رقبے پر پھیلی ہوئی ہے۔ کیمپس میں بہت سارے درخت اور پودے ہیں۔ چونکہ زیادہ تر عمارتیں گرینائٹ/سیاہ پتھر سے بنی ہیں، اس لیے وہاں ہمیشہ ٹھنڈا ماحول رہتا ہے۔ چونکہ ماحول کو ٹھنڈا رکھنے کے لیے زیادہ سے زیادہ درخت لگانا ضروری ہے، اس لیے کئی دنوں کے وقفے کے بعد ہلکی بارش ہورہی ہے، اس لیے انہوں نے طلبہ پر زور دیا کہ وہ ہاسٹلز کے احاطے میں پودے لگائیں جہاں وہ رہتے ہیں اور اپنے اردگرد کو سرسبز ...

نظام حکومت پر تنقید اپنی جگہ لیکن نظام نے ہمارے علاقے میں جو ترقیاتی کام کئے ہیں اس کا بھی ذکر ہونا چاہیے:انیل بیلدارکلیان کرناٹک اتسو کے موقع پر کثیرلسانی مشاعرہ کاکامیاب انعقاد

Image
 بیدر۔ 16/ستمبر (محمدیوسف رحیم بیدری) ہندوستان 15/اگست 1947؁ء کو آزاد ہوامگر ہمارا علاقہ کلیان کرناٹک (سابقہ نام حیدرآباد کرناٹک) 17/ستمبر 1948؁ء کو نظام حکومت سے آزادہوا، جس کے لئے وزیر داخلہ سردارولبھ بھائی پٹیل نے آپریشن پولو کے ذریعہ حیدرآباد کی نظام حکومت کو ہندوستان سے الحاق کرلیا۔ 540سے زیادہ حکومتیں اکھنڈ بھارت کی تشکیل کے لئے بھارت میں الحاق کی گئیں۔ آخری حکومت نظام کی تھی۔ جس کو 17/ستمبر 1948؁ء کو بھارت میں الحاق کرلیاگیا۔ یہ باتیں 371(J)کے جہدکاراورحیدرآباد کرناٹک ہوراٹا سمیتی کے جنرل سکریڑی جناب انیل بیلدار نے کہیں۔ وہ ضلع انتظامیہ، محکمہ کنڑا اینڈ کلچر، کرناٹک براہگاررا متو کلاودررا سنگھ بیدر اور کرناٹک ساہتیہ سنگھ بیدر کے اشتراک سے کلیان کرناٹک اتسو کے موقع پر ”قومی بھائی چارہ“ عنوان کے تحت اے ایس آرکنونشنل ہال،موقوعہ عقب گرونانک اسپتال بیدر میں منعقدہ کثیرلسانی مشاعرہ اور خصوصی لیکچرتقریب میں خصوصی لیکچر دے رہے تھے۔اس لیکچر کے تعلق سے تقریب کے صدر ڈاکٹر جگناتھ ہباڑے نے بتایاکہ یہ خصوصی لیکچر نظام حکومت سے آزادی، دفعہ 371(J)کے لئے جدوجہداور علاقہ کلیان ک...