Posts

ملکاپور شیخ وسیم سر کو یومِ اساتذہ کے موقع پر مثالی مدرس ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Image
ملکاپور :6/ ستمبر ( محمد احسان سر ) 5 ستمبر 2025 یوم اساتذہ کے موقع پر زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج ملکاپور کے فعال و متحرک ساںٔنس بیالوجی کے پختہ کار لکچرار شیخ وسیم سر کو ان کی بہترین تعلیمی ، سماجی و ثقافتی خدمات کے اعتراف میں نالیج نیکسیس اکیڈمی کی جانب سے" ایکسلینس ان ٹیچنگ ایوارڈ 2025" سے نوازا گیا۔ آپکی بہترین تعلیمی خدمات ، مسابقتی امتحانات کے متعلق طلبہ کی خصوصی رہبری و رہنمائی و مستحقین بچوں کی مدد ساتھ ہی سماجی و ادبی خدمات و دیگر بہترین کارکردگی اور انکی بے لوث خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے 5 ستمبر 2025 یوم اساتذہ کے موقع پر نالیج نیکسیس اکیڈمی کی جانب سے آبا صاحب کھیڑ کر ہال، رام داس پیٹھ اکولہ میں منعقدہ مثالی مدرس ایوارڈ استقبالیہ پروگرام میں شیخ وسیم سر لیکچرار ملکاپور کو اکولہ رکن اسمبلی ساجد خان پٹھان ، خان محمد اظہر حسین خان صدر اردو ایجوکیشن سوسائٹی اکولہ و سابق وزیر مہاراشٹر ، سید اسحاق راہی صدر شاہ بابو اردو اسکول پاتور اکولہ، مفتی اشفاق صاحب، اکیڈمی ڈاںٔریکٹر نوید نواز کے ہاتھوں سرفراز کیا گیا. شیخ وسیم سر کو مثالی مدرس ایوارڈ ملنے پر س...

سیرت رسول مکرم صلی اللہ علیہ وسلم، حضور صلی اللہ علیہ وسلم کا تحفہ ہے تمام انسانیت کیلے۔۔نبی خانہ بیدرمیں مولانا مفتی محمد مجیب خان نقشبندی،مولانا مفتی سید شاہ مرتضی علی صوفی کا خطاب۔۔

Image
  بیدر : 6/ ستمبر(نامہ نگار) اللہ پاک کا ارشاد ہے کہ تحقیق کے تمہارے پاس تمہیں میں سے ایک رسول تشریف لائے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم تخلیق نور کے اعتبار سے اول ہیں اور لباس بشیری میں ظہور کے اعتبار سے آخری نبی و رسول بن کر تشریف لائے۔ان نورانی حقائق کا اظہار حضرت علامہ مولانا مفتی حافظ و قاری ڈاکٹر سید شاہ مرتضی علی صوفی قادری پرنسپال ایس ایم وی کالج حیدرآبادنے نبی خانہ بیدر میں جناب الحاج ڈاکٹر سید حسام الدین قادری عزیر صدر قاضی بیدر کی نگرانی میں منعقدہ مجلس واعظ بعنوان ”جشن میلاد النبیﷺ“کو مخاطب کرتے ہوئے کیا۔انہوں نے مزید کہاکہ،اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی ولادت باسعاد ت،ساری کائنات کیلے رحمت ہیں اور اپ صلی اللہ علیہ وسلم کی آمدسے ہر حقدار کوحق ملا اور اپ کی تلیمعات سے پورا جہاں روشن ہوگیا۔رسول صلی اللہ علیہ وسلم 571ء ماہ اپریل مطابق 12ربیع الاول بروز پیر صبح صادق حضرت بی بی آمنہ کے بطن سے مکہ مکرمہ میں تولد ہوئے۔آپ اس دنیا میں تشریف لاتے ہی ناف بردہ اور مختون تالد ہوئے۔حضور صلی اللہ علیہ وسلم کی سیرت ولادت سے لیکروصال تک کا ایک ایک لمحہ مورخین نے قلمبند کیا ہے۔ ایسی سیرت ...

درگاہ آستانہ قادریہ بگدل میں مرکزی جلسہ جشن عید میلاد النبی ؐ و جلوس میلادالنبیؐ۔اللہ نے نبی کی شان میں پورا قرآن نازل فرمادیا۔۔ڈاکٹر الحاج خلیفہ شاہ محمد ادریس احمد قادری نے جلسہ کو مخاطب کیا۔۔

Image
 بیدر : 6/ ستمبر(نامہ نگار) اعلان نبوت سے پہلے ہی اللہ تعالیٰ کی رسول صلی اللہ علیہ وسلم عبادت کرتے تھے۔قرآن مجید میں ہے اللہ تعائی ارشاد فرماتاہے کہ اللہ کے رسول صلی اللہ علیہ وسلم کی زندگی تمہارے لیے نمونہ ہے۔اللہ تعالی نے تمام انبیاء کرام کو ولادت سے لیکروصال تک پوری زندگی کی ہر اعتبار سے حفاظت فرمائی ہے۔غرض کہ حبیب پاک صلی اللہ علیہ وسلم نزول وحی سے پہلے بھی حضور صلی اللہ علیہ وسلم غارحراء میں تقرب الی اللہ کیلے عبادت کرتے تھے نماز بھی پڑھتے اورغور و فکروتدبرکیا کرتے تھے۔نزول وحی سے پہلے بھی اللہ کی معرفت رکھتے تھے۔اورجتنے راھیب ہیں وہ سارے لوگ بچپن میں ہی اپ کو جانتے تھے کہ نبی آخرالزماں محمد رسول صلی اللہ علیہ وسلم ہیں۔حجرے اسوت نصب کرتے وقت مختلف قبلوں میں جھگڑے کے حالات پیدا ہوگئے تھے۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے اپنی فراست سے باآسانی کے ساتھ اس کو حل فرمایا۔آپ صلی اللہ علیہ وسلم کا دنیا میں آنا انسان وجنات ہی کے لئے رحمت نہیں ہے بلکہ یہ کہا جائے کہ کائنات کے ذرہ ذرہ کے لئے رحمت اور برکت ہیں،حضور صلی اللہ علیہ وسلم آپ تخلیق کی رو سے پہلے نبی ہیں،بلکہ یہ کہا جائے کہ ...

جلگاؤں کی ایچ۔ایم۔ٹی انٹرنیشنل اسکول میں عید میلادالنبی ﷺ کی پرجوش تقریبات \ معصوم طلبہ نے اسلامی لباس پہن کر پر رونق بنایا۔

Image
جلگاؤں (سعید پٹیل) عید میلادالنبی ﷺ کے موقع پر ایچ۔ایم۔ٹی انٹرنیشنل اسکول میں شاندار و پُرجوش پروگرام منعقد کیا گیا۔ ننھے منے بچوں نے اسلامی لباس پہن کر تقریب کو چار چاند لگاۓ۔ اس موقع پر اسلامی کوئز مقابلہ کا اہتمام کیا گیا، جس میں نرسری ، جونیئر کے۔جی ، سینیئر کے۔جی اور پہلی جماعت کے طلبہ نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ معصوم بچوں نے سوالات کے جوابات نہایت اعتماد کے ساتھ دے کر اپنی دینی معلومات کا اظہار کیا۔ بعد ازاں معصوم طلبہ نے عقیدت و محبت سے لبریز نعت شریف پیش کی ، جس سے محفل کا روحانی ماحول مزید نکھر گیا۔ اسکول کی پرنسپل نے بچوں کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے ان کی معلومات میں اضافہ کیا۔ اس موقع پر اسکول ادارے کے صدر قادر سر ، منہاز قادر میمن خصوصی طور پر موجود تھے ، اور ہیڈ مسٹریس مس نِگار سلطانہ شاہ بھی موجود تھیں۔ پروگرام کی رونق بڑھانے میں اسکول کی معلمات – مس ثانیہ مرزا ، مس شائستہ ، مس ریشما ، مس عرشیٖن ، مس نصیرا ، مس نیہا ، مس حنا اور مس رُخسار نے بچوں کی رہنمائی و دینی امور پر محنت کیں۔ اساتذہ کی انتھک محنت اور بہترین انتظامات کی بدولت کوئز مقابلہ اور پروگرام کی مش...

عید میلادالنبی ﷺ اور یوم اساتذہ کے دن لرزہ خیز سانحہ۔۔چھ سالہ معصوم عبدالحنان کی جلی ہوئی لاش برآمد بیاول سمیت ضلع سوگوار۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) جب پوری دنیا میں جشنِ عید میلادالنبی ﷺ کی خوشیاں منائی جا رہی تھیں، ملک بھر میں اساتذہ کو خراجِ عقیدت پیش کیا جا رہا تھا، انہی مبارک لمحات میں جلگاؤں ضلع کے بیاول علاقے میں ایک ایسا ہولناک اور دل دہلا دینے والا واقعہ پیش آیا جس نے پوری انسانیت کو شرمسار کر دیا۔ شہر کے بابوجی پورہ علاقے کے رہائشی ماجد خان معلم ضلع پریشد جلگاؤں کا چھ سالہ معصوم بیٹا عبدالحنان خان بروز جمعہ 5 ستمبر کی دوپہر اچانک لاپتہ ہوگیا۔ اہل خانہ نے ہر جگہ تلاش کی، چونکہ دن ہفتہ واری بازار اور عید میلادالنبی ﷺ کے جلوس کا بھی تھا، اہل خانہ کو گمان ہوا کہ شاید بچہ کہیں محفلِ میلاد یا جلوس میں ہوگا۔ مگر وقت گزرتا گیا اور والدین کی بے چینی بڑھتی رہی۔ بالآخر رات بھر کی اضطرابی کیفیت کے بعد دوسرے روز بسم اللہ دستگیر خلیفہ کے مکان کی دوسری منزل کے بند کمرے سے ایک تعفن اٹھنے پر جب دروازہ کھولا گیا تو منظر ایسا تھا کہ دیکھنے والوں کی روح کانپ اٹھی چھ سالہ عبدالحنان کی لاش جلی ہوئی حالت میں برآمد ہوئی۔ یہ اطلاع جنگل کی آگ کی طرح پورے شہر میں پھیل گئی۔ ایک طرف عید میلادالنبی ﷺ کی خوشیاں تھی...

ثانیہ عارف خان – کے جی سے ڈاکٹر بننے تک کا سفر۔۔

Image
جلگاؤں: (عقیل خان بیاولی جلگاؤں) جلگاؤں کی علمی فضاؤں میں ایک نئی خوشبو گھل گئی ہے۔ اقراء کالسیکر یونانی میڈیکل کالج کی ہونہار طالبہ ثانیہ عارف خان نے بی یو ایم ایس کے امتحان میں 79 فیصد نمایاں نمبرات حاصل کرکے نہ صرف اپنی تعلیمی ریکارڈ بُک میں ایک اور سنہری باب رقم کیا بلکہ ادارے، والدین اور اپنے حلقۂ احباب کے لیے بھی فخر و انبساط کا ذریعہ بن گئیں۔ثانیہ کا یہ سفر محض ایک ڈگری تک محدود نہیں رہا۔ کے جی کلاس سے لے کر دہم اور دو از دہم تک کے ہر امتحان میں وہ اپنی کلاس کی اولین پوزیشن پر رہیں۔ ابتدائی و ثانوی تعلیم انہوں نے کے کے اردو گرلز ہائی اسکول سے مکمل کی جبکہ جونیئر کالج کی تعلیم اینگلو اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج سے حاصل کی۔ ان کا تعلیمی سفر محض نصاب تک محدود نہیں رہا بلکہ انہوں نے نیٹ کا امتحان کامیابی کے ساتھ پاس کیا، اور مختلف قومی و ضلعی سطح کے مقابلوں میں بھی اپنی صلاحیتوں کا لوہا منوایا۔ جنرل نالج کے ضلعی مقابلے اور خوش خطی کے قومی مقابلے ان کی ہمہ جہت دلچسپیوں اور ہمہ گیر صلاحیتوں کے گواہ ہیں۔ثانیہ کی کامیابی کا پس منظر بھی نہایت روشن ہے۔ ان کے والد محتر...

آج کا قطعہ : نفس سے جنگ۔ (پروفیسر محمد مسعود احمد، حیدرآباد۔)

Image

ویلور میں ڈاکٹر رادھا کرشنن ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو ضلع کلکٹر کا اعزاز۔۔

Image
ویلور تملناڈو : (محمد رضوان اللہ) 06 ستمبر 2025 – تمل ناڈو حکومت کے محکمہ تعلیم کی جانب سے سال 2025 کا ڈاکٹر رادھا کرشنن ایوارڈ حاصل کرنے والے ویلور ضلع کے منتخب صدر اساتذہ اور اساتذہ کو آج ایک پروقار تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔ ہولی کراس اسکول میں منعقدہ اس تقریب میں ضلع کلکٹر وی۔ را۔ سببلکشمی ، آئی۔ اے۔ ایس۔ نے ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو شال اوڑھا کر مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کیں۔ گڑیا تم منسپل مسلمگرلز پرائمری سکول کے میر مدرس ML عبدالرشید کو اردو اسکولوں میں بہترین استاد کا اوارڈ ملا۔ اس موقع پر ضلع کے چیف ایجوکیشن آفیسر جناب تیالن، ضلع ایجوکیشن آفیسران جناب سندیلمار (پرائمری ایجوکیشن) اور جناب رمیش (سیکنڈری ایجوکیشن) بھی موجود رہے۔ ضلع کلکٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ: "اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ ان کی محنت اور لگن نئی نسل کے مستقبل کو روشن بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔" -

نو خیز قلم کار: رابیلہ عائشہ بنت سید الیاس۔۔ (نگر پریشدعمر کھیڑ،ضلع ایوت محل)

Image
نو خیز قلم کار: رابیلہ عائشہ بنت سید الیاس۔۔  (نگر پریشدعمر کھیڑ،ضلع ایوت محل)  وہ شمع اجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں        اک روز چمکنے والی تھی کل دنیا کے درباروں میں اس کائنات میں حضورﷺ سرور کاءنات خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی حیثیت بے مثال افتاب درخشاں افتاب جو غار حرا سے شروع ہوا اور ساری کائنات پر چھا گیا۔ آپ کائنات کی عظیم ترین شخصیت ہے جس کی ابد تک ممکن نہیں۔ آپ بے مثال اعظم ہے۔ جس طرح سورج نکلتا ہے تو موجود ات عالم کی ہر چیز کو روشن کر دیتا ہے۔ اس طرح اسمان روحانیت کا نیر اعظم انسانوں کے قلب و نظر کو منور کر رہا ہے۔ اس نیر درخشاں نے کفروظلالت کی تاریکی کو نور سعادت میں تبدیل کر دیا دھندلکوں کو ختم کردیا جو انسانی ذہن و قلب کا احاطہ کیے ہوئے تھے۔  اپ وہ عظیم انسان ہیں جس سے زیادہ کسی کی تعریف نہیں کی گئی۔ یہ بھی حقیقت ہے کسی نے ان سے زیادہ اپنے خالق کی تعریف بھی نہیں کی۔ جس عظیم انسان کی تعریف خود خالقِ کائنات کرے اور جس کی تعریف خود رب العزت کرے اور اس پر سلام بھیجے۔ اس سے بڈھ کر کون سی شخصیت ہوسکتی ہے۔ کون ہ...

نو خیز قلم کار : زوبیہ فاطمہ مبین خان _ عنوان : آپ صلی الله علیہ وسلم آمد مبارک _

Image
نو خیز قلم کار : زوبیہ فاطمہ مبین خان _   عنوان : آپ صلی الله علیہ وسلم آمد مبارک _  نحمده و نصلی علیٰ رسوله الکریم اما بعد فاعوذ بالله من الشيطان لرجيم بسم الله الرحمن الرحيم سرمایه حیات ھے سیرت رسول کی فلاح کائنات ھے سیرت رسول کی بنجر دلوں کو آپ نے سیراب کردیا  ایک چشمے صفات ھے سیرت رسول ک  ا سلام و عليكم جناب صدر یہ تو وہ موضوع ھے جس کے بیان کے لیے ساری دنیا کے درختوں کو قلم بنا دیا جائے سمندروں کے پانی کو روشنائی بنا دیا جائے اور زمین سے آسمان تک کے خلا کو اوراق بنا دیا جائے تو یہ گمان کیا جاسکتا ہے کے قلم ختم ہوجائے گے  سمندروں کا پانی خشک ہو جائے گئے اور زمین سے آسمان تک کا خلا ہوجائے گا مگر ہمارے پیارے بنی صلی اللہ علیہ وآله وسلم کی سیرت پاک مکمل نہ ہو پائے گی   زندگیاں بیت گئیں اور قلم ٹوٹ گئے تیرے اصحاف کا ایک باب بھی پورا نہ ہو سکا ایک مومن کے لیے ایک مسلمان کے لیے ایک کلمہ گو کے لیے بنی کریم صلی اللہ علیہ وسلم کی ذات گرامی ہر لحاظ سے مرکزومحود ہے یہ ایمان واعتقاد کا منبع ہے کے زمین و آسمان یہ طرفین یہ مشرقین یہ مغربین بنی کر...

نوخیز قلم کار: ندا عرفاں رنگریز۔ (جماعت: نہم)(محمد یونس اردو ماڈل ہائی اسکول ویڑی گھر کل،سولا پور۔)نظم: کامیابی کا راز ...

Image
نوخیز قلم کار: ندا عرفاں رنگریز۔  (جماعت: نہم) (محمد یونس اردو ماڈل ہائی اسکول ویڑی گھر کل،سولا پور۔) نظم: کامیابی کا راز ...  وہ خود ہی جان جاتے ہیں بلندی آسمانوں کی  جو کرتےہیں محنت اپنے مُستقبل کے آنے کی کچھ مشکل نہیں ہے آگے بڑھنے میں  چاہے تو کیا نہیں کر سکتے ہیں ہم کچھ مشکلیں کچھ آسانیاں آتے ہیں اسی کا نام کامیابی کہلاتی ہے چن لے اس منزل کو جو صحیح راہ دکھاتی ہے  چھوڑ دے اس منزل کو جو برائیاں بتاتی ہے  ہے خود پہ بھروسہ تو ہوگا کامیاب  چھوڑ دے اب سوچنا بڑھ جا کامیابی کی طرف  ٹھان لے پکا ارادہ اپنے دل میں  ہو گا کامیاب اپنے مستقبل میں  ہمیں ہر حال میں کرنا ہے اس کو پار  مشکلیں نہیں تو کیا ہے اسان  تجھے فکر نہیں تو تو کیا حاصل کرے گا  ملے گی سفلتا تجھے اپنے مستقبل میں  اگر تو نہ کر پایا تو لوگ ہنسیں گے  اگر تو کر پایا تو لوگ جلیں گے  خواب ہے بہت لیکن کب کرے گا تو اسے پورا  ایک بار جی جان لگا کر تو دیکھ  کوئی کنارہ نہیں ہے علم کا  تو جتنا چاہے حاصل کر  ضرور ملے گی کامیابی ...

ربیع الاول کے مبارک موقع پر وحدت اسلامی جلگاؤں کی جانب سے" اولڈ ایج ہوم" میں پھل تقسیم کئے گئے اور غرباء و مساکین ضرورت مندوں تک راشن کٹ بانٹا گیا۔

Image
جلگاؤں (شیخ زید احمد) جلگاؤں کے ماتوشری آنند آشرم ساوکھیڑا میں بزرگ مرد و خواتین کو ربیع الاول کی مناسبت سے پھل تقسیم کئے گئے اور صدرالدین شیخ صاحب نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ بیان کی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کا مقصد بتایا ماں باپ کا خدمت و عظمت بیان کرتے ہوئےفرمایا جِس کے والدین راضی ہو اسی سے خدا راضی ہوتا ہے  مسجدِ ارقم کی پاس کی بستی میں حاجی احمد نگر اور معصوم واڈی میں۳۰ غریب و مسکین ضرورت مند خاندانوں کو ربیع الاول کے مبارک موقع پر وحدت اسلامی کی جانب سے راشن کٹ تقسیم کی گئی جو کی ہر تین ماہ میں ایک بار وحدتِ اسلامی شہر کے اہل خیر حضرات سے زکوٰۃ ،صدقات عطیات لیکر ضرورت مندوں تک پہنچاتی ہیںوحدت اسلامی نے اپیل کی ہے کی جلگاؤں شہر کی تمام مساجد کے ٹرسٹ آپنے اپنے محلّے کے غریب اور مسکین افراد کا سروے کرکے انہیں اپنی زکوٰۃ ،اور صدقات ،عطیات میں سے مدد کرے ۔۔

دی پروگریسو اردو ہائی اسکول مثالی اردو ہائی اسکول کے اعزاز سے سرفراز۔

Image
دی پروگریسو اردو ہائی اسکول مثالی اردو ہائی اسکول کے اعزاز سے سرفراز۔ Best Urdu High School Award 2025 سولاپور (نامہ نگار) کل ہند اردو ادبی کانفرنس، سولاپور کے زیر اہتمام ' یوم اساتذہ ' کے موقع پر جلسہ منعقد کیا گیا تھا۔ اس جلسہ میں بہترین کارکردگی کرنے والے اسکول، صدر مدرس اور معلمین کو اعزاز سے نوازا گیا۔ ام سال دی پروگریسو اردو ہائی اسکول کو مثالی اردو ہائی اسکول کا اعزاز حاصل ہوا، اعزاز کو حاصل کرنے اسکول کے صدر مدرس جناب غفور سگری سر، سپروائزر صادقہ باراگزی میڈم اور جملہ اساتذہ موجود تھے۔ یہ اعزاز سولاپور ضلع کے سبھی اردو اسکولوں میں ان کی سرگرمیوں اور امتحانات میں کامیابی کو دیکھتے ہوئے مثالی اسکول کا اعزاز دیا جاتا ہے ۔ یہ جلسہ آر۔ان۔ بیریا ایجوکیشنل سینٹر لشکر ٬ سولاپور میں رکھا گیا تھا، اس جلسہ کے صدر جناب ڈاکٹر محمد الیاس شیخ صاحب تھے اور مہمان خصوصی کے طور پر جناب وٹھل ڈھیپےمدعو کیے گئے تھے۔

پانگل ہائی سکول اور جونیئر کاليج میں "جشن اساتذہ" کا اہتمام

Image
 شولاپور : (نامہ نگار) شہر شولاپور کی ممتاز اور تاریخی تعلیمی انجمن "ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی سکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور میں "جشن اساتذہ" کا اہتمام کیا گیا. مورخہ چار ستمبر 2025 کو منعقد کیے گئے اس شاندار اجلاس کی صدارت، مدرسہ ہذا کی معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار نے کی جبکہ مدرسہ ہذا کے سابق صدر مدرسین ، سابق عہدیداران ، اساتذہ کرام اور غیر تدریسی اِسٹاف ممبران، بالخصوص نور جہاں وڈوان صاحبہ، ذلیخہ باگلکوٹےصاحبہ، شہید اللہ باغبان صاحب، صلاح الدین چاندہ صاحب، دکنی سر، ابراہیم ڈوکا صاحب، بی بی ناز ہرکارے صاحبہ، صالحہ ہیرولی صاحبہ، ہاجرہ ماشال والے صاحبہ، نکت نلامندو صاحبہ ل، امین قریشی صاحب، مختار پیرمپلی صاحب، عبدالرشید ہنجگی صاحب، شکیل پٹیل صاحب، ابوبکر شیخ صاحب، امام شیخ صاحب،عزیز شیخ صاحب، مُحمّد علی شیخ صاحب، اشتیاق تارانائیک صاحب، وسیم نلامندو صاحب، محمود خطیب صاحب اوردیگر معظازین بطور مہمانان خاص شریک تھے۔     اس جشن کا اغاز اسکول کی اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔ اس مرحلے کو ، اس سرگرمی میں اساتذہ کا کی ذم...

نوخیز قلم کار : بھائی بہن کا رشتہ: قربانی اور محبت کی کہانی۔۔افسانہ نگار امام حسین بیلکوڑے۔ (پی یو سی، سال دوم، کامرس سیکشن، آر ڈی کالج چکوڈی، بلگام کرناٹک)

Image
نوخیز قلم کار :  بھائی بہن کا رشتہ: قربانی اور محبت کی کہانی۔۔ افسانہ نگار  امام حسین بیلکوڑے۔  (پی یو سی، سال دوم، کامرس سیکشن، آر ڈی کالج چکوڈی، بلگام کرناٹک) گھر میں چار بہنیں اور ایک بھائی تھے۔ ماں باپ اچانک ایک حادثے میں دنیا سے رخصت ہو گئے تو بچپن ہی میں ساری ذمہ داریاں بھائی کے ناتواں کاندھوں پر آ گریں۔ محض چودہ برس کی عمر میں وہ مزدوری کرنے لگا تاکہ بہنوں کی تعلیم میں کوئی رکاوٹ نہ آئے۔ سال گزرتے گئے۔ بہنیں جوان ہوئیں تو بھائی سے کہا: "بھائی! اب تم اپنی شادی کر لو۔" لیکن بھائی نے مسکرا کر جواب دیا: "جب تک تم سب کی شادیاں نہ ہو جائیں، میں شادی نہیں کروں گا۔" پہلی بہن کے لیے رشتہ آیا تو بھائی نے خوشی سے ہاں کہہ دی۔ مگر شادی کے اخراجات کے لیے اسے اپنا گھر بیچنا پڑا۔ پھر باقی بہنوں کی تعلیم کے لیے زمین بھی قربان کر دی۔ لیکن تقدیر کو کچھ اور منظور تھا۔ شادی کے بعد پہلی بہن جہیز کی کمی کے طعنے سہتے سہتے زہر پی کر دنیا سے چلی گئی۔ یہ صدمہ سب کے لیے ناقابلِ برداشت تھا۔ اس حادثے کے بعد تینوں بہنوں نے عہد کیا کہ وہ اپنی محنت سے کچھ بننے کے بعد ہی شادی کریں...

سمینہ کوثر کاریگر مثالی معلمہ ایوارڈ سرفراز ۔

Image
سولاپور: (نامہ نگار) کل ہند اردو ادبی کانفرنس، شولا پور کی جانب سے یوم اساتذہ کے خصوصی موقع پر بتاریخ 4 ستمبر سن 2025 بروز جمعرات شام سات بجے این ار بیریا ایجوکیشنل سینٹر، لشکر میں ایک بہت ہی خوبصورت محفل میں جہاں مثالی اسکول، مثالی صدر مدرسین ، مثالی معلمین اور معلمات کو ان کی قابل ستائش اور قابل تقلید تدریسی خدمات کے عوض میں بہترین اسناد اور ایوارڈز سے نوازا گیا۔ اس اعزازی تقریب میں جناب سندیپ کارنجے صاحب، ایڈیشنل کمشنر مہا نگر پالیکا ،شولا پور، صدر جلسہ کے طور پر ڈاکٹر محمد الیاس صاحب اور مہمان خصوصی کے طور پر جناب وٹھل صاحب، اس اعزازی تقریب کے روح رواں این ار بیریا صاحب اور دیگر کئی معزز خواتین و حضرات اور کثیر تعداد میں اساتذہ کرام کی موجودگی میں ان منتخب شدہ صدر مدرسین، معلمین اور معلمات کو اعزاز و اکرام کے ساتھ نوازا گیا۔ ان خوش نصیب اعزازی شخصیات میں سے ایک نام سمینہ کوثر اعجاز نبی کاریگر کا ہے جو پچھلے 18 سالوں سے شہر شولا پور کی ایک معروف اردو میڈیم اسکول، سر سید احمد خان ہائی سکول میں معاون معلمہ کے طور پر اپنی تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اج اس موقع پر کل ہند ...

نگر پریشد میندارگی اکلکوٹ کی جانب سے ،ہر گھر ترنگا، مقابلوں میں طلباء کی شاندار کامیابی

Image
نگر پریشد میندارگی اکلکوٹ کی جانب سے ، ہر گھر ترنگا،   مقابلوں میں طلباء کی شاندار کامیابی میندارگی، اکلکوٹ : (قادرحسین چوبدار) 15 اگست 2025  نگر پریشد میندارگی اکلکوٹ کے زیرِ اہتمام "ہر گھر ترنگا"  مہم کے تحت چترکلا اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔  الحاجہ  زینب بی شابدی اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس کے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پانچویں سے ساتویں گروہ کی مضمون نویسی  مقابلے میں تہرین اقبال الند نے اول، رمیزہ عبدالغنی پٹھان نے دوم، اور عائشہ ایم فاروق بانگی نے سوم مقام حاصل کیا۔ چترکلا پانچویں سے ساتویں گروہ  مقابلے میں عالیہ یعقوب چودھری نے اول، ندا معین  الدین استاد نے دوم، اور آصف محبوب جمعدار نے سوم مقام حاصل کیا۔ آٹھویں سے بارہویں مضمون نویسی مقالے میں ثناء محبوب  منجلا پورے نے اول، ادیبہ  ایم فاروق بانگی نے دُوّم ، النشاء  امام حسین چودھری نے سُوّم  اسی طرح  آٹھویں سے دسویں چترکلا مقابلے میں رشیدہ بی لاڈلے صاحب پٹھان نے اوّل ، بی۔بی۔ عالیدہ محمد جاوید لُکڑے نے دُوّ،...

ضلع پریشد اردو اسکول کمبھاری، سولاپورمیں یوم اساتذہ کے موقع پر طالب علموں نے بنائے دلکش نقش۔

Image
سولاپور ؛ (شاہیں شیخ)  ضلع پریشد اردو اسکول کمبھاری، سولاپورمیں "یومِ اساتذہ" بڑے دھوم دھام سے منایا گیا ۔بچوں نے مختلف ڈیزائن کے بہت ہی عمدہ و بہترین گریٹینگ کارڈ " بنائے ۔ اس کے علاوہ جماعت ہفتم و ششم کے طلبہ و طالبات نے "باقی بچوں کو ان کی جماعتوں میں جاکر انھیں پڑھایا، لکھا یا اور تقریر میں اپنے زریں خیالات کا اظہار کیا۔ تمام اساتذہ کو گریٹینگ کارڈ اور پین تحفے میں دے کر ،ان کا استقبال کیا اور انھیں "یوم اساتذہ" کی مباکبادی دی۔      

مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ ناندیڑ میں یوم ولادت نبیﷺ۔

Image
مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ ناندیڑ میں یوم ولادت نبیﷺ۔  ناندیڈ (فہیم خاتون) بتاریخ 4 سپٹمبر 2025 بروز جمعرات مدرسہ تحتانیہ ذکور مدینتہ العلوم لال باڑہ ناندیڑ میں یومِ ولادت باسعادت نبیﷺ پر تقاریر و نعت خوانی پروگرام کا انعقاد عمل میں آیا۔جسں میں طلباء وطالبات نے عقیدت و حب رسولﷺ کا اظہار اپنی تقاریر اور نعت خوانی کے ذریعے کیا۔واضح ہو کہ مدرسۂ ھذا کی مرکزی عمارت و برانچس میں طلبہ وطالبات کے ساتھ اساتذہ نے بھی تقاریر میں حصہ لیا اور موثر انداز میں سنت رسولﷺ پر عمل کرنے کی تلقین فرمائی ۔۔متذکرہ پروگرام میں صدرمعلمہ بھی حاضر تھیں۔ اللہ پاک ہم سب کو احکام الٰہی اور سنت رسولﷺ پر عمل کرنے کی توفیق عطا فرمائے *آمین یارب العالمین۔

اساتذہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت بھی دیں: ڈاکٹر الیاس شیخ۔

Image
سولاپور : (نامہ نگار) ڈاکٹر الیاس شیخ صاحب نے کہا کہ اساتذہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق اور تربیت سے بھی آراستہ کریں۔یہ بات انہوں نے کل ہند اردو ادبی کانفرنس شولاپور کی جانب سے منعقد یوم اساتذہ کے موقع پر تعلیمی میدان میں قابل ذکر خدمات انجام دینے والے اساتذہ کرام، اور اسکول کے اعزازی جلسے سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہیں۔       اس جلسے میں مہمان خصوصی کے طور پر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سندیپ کارنجے اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر وٹھل ڈھیپے موجود تھے مہمان خصوصی کے طور پر اپنے خطاب میں سندیپ کارنجے نے کہا کہ معاشرے میں اساتذہ بہت قابل احترام ہے۔اور ان ہی وجہ سے طلباء اور معاشرے کی ترقی ممکن ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ صرف علم ہی نہیں دیتے بلکہ طلباء کی زندگیوں کو سنوارنے کا کام بھی کرتے ہیں۔      اس موقع پر ایڈمنسٹریٹو آفیسر وٹھل ڈھیپے نے کہا کہ آج کے مقابلے کے دور میں طلباء کے لئے مختلف مقابلوں اور اسکالرشپ امتحانات میں حصہ لینا بہت اہم ہے اس سے طلباء کی ہمہ جہت ت...