ربیع الاول کے مبارک موقع پر وحدت اسلامی جلگاؤں کی جانب سے" اولڈ ایج ہوم" میں پھل تقسیم کئے گئے اور غرباء و مساکین ضرورت مندوں تک راشن کٹ بانٹا گیا۔


جلگاؤں (شیخ زید احمد) جلگاؤں کے ماتوشری آنند آشرم ساوکھیڑا میں بزرگ مرد و خواتین کو ربیع الاول کی مناسبت سے پھل تقسیم کئے گئے اور صدرالدین شیخ صاحب نے آپ صلی اللہ علیہ وسلم کی حیات مبارکہ بیان کی حضرت محمد صلی اللہ علیہ وسلم کے آنے کا مقصد بتایا ماں باپ کا خدمت و عظمت بیان کرتے ہوئےفرمایا جِس کے والدین راضی ہو اسی سے خدا راضی ہوتا ہے 
مسجدِ ارقم کی پاس کی بستی میں حاجی احمد نگر اور معصوم واڈی میں۳۰ غریب و مسکین ضرورت مند خاندانوں کو ربیع الاول کے مبارک موقع پر وحدت اسلامی کی جانب سے راشن کٹ تقسیم کی گئی جو کی ہر تین ماہ میں ایک بار وحدتِ اسلامی شہر کے اہل خیر حضرات سے زکوٰۃ ،صدقات عطیات لیکر ضرورت مندوں تک پہنچاتی ہیںوحدت اسلامی نے اپیل کی ہے کی جلگاؤں شہر کی تمام مساجد کے ٹرسٹ آپنے اپنے محلّے کے غریب اور مسکین افراد کا سروے کرکے انہیں اپنی زکوٰۃ ،اور صدقات ،عطیات میں سے مدد کرے ۔۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔