نوخیز قلم کار: ندا عرفاں رنگریز۔ (جماعت: نہم)(محمد یونس اردو ماڈل ہائی اسکول ویڑی گھر کل،سولا پور۔)نظم: کامیابی کا راز ...
نوخیز قلم کار: ندا عرفاں رنگریز۔
(جماعت: نہم)
(محمد یونس اردو ماڈل ہائی اسکول ویڑی گھر کل،سولا پور۔)
نظم: کامیابی کا راز ...
وہ خود ہی جان جاتے ہیں بلندی آسمانوں کی
جو کرتےہیں محنت اپنے مُستقبل کے آنے کی
کچھ مشکل نہیں ہے آگے بڑھنے میں
چاہے تو کیا نہیں کر سکتے ہیں ہم
کچھ مشکلیں کچھ آسانیاں آتے ہیں
اسی کا نام کامیابی کہلاتی ہے
چن لے اس منزل کو جو صحیح راہ دکھاتی ہے
چھوڑ دے اس منزل کو جو برائیاں بتاتی ہے
ہے خود پہ بھروسہ تو ہوگا کامیاب
چھوڑ دے اب سوچنا بڑھ جا کامیابی کی طرف
ٹھان لے پکا ارادہ اپنے دل میں
ہو گا کامیاب اپنے مستقبل میں
ہمیں ہر حال میں کرنا ہے اس کو پار
مشکلیں نہیں تو کیا ہے اسان
تجھے فکر نہیں تو تو کیا حاصل کرے گا
ملے گی سفلتا تجھے اپنے مستقبل میں
اگر تو نہ کر پایا تو لوگ ہنسیں گے
اگر تو کر پایا تو لوگ جلیں گے
خواب ہے بہت لیکن کب کرے گا تو اسے پورا
ایک بار جی جان لگا کر تو دیکھ
کوئی کنارہ نہیں ہے علم کا
تو جتنا چاہے حاصل کر
ضرور ملے گی کامیابی تجھے اپنے مستقبل میں
یہی ہے امید، یہی ہے امید ،یہی ہے امید
Comments
Post a Comment