نگر پریشد میندارگی اکلکوٹ کی جانب سے ،ہر گھر ترنگا، مقابلوں میں طلباء کی شاندار کامیابی



نگر پریشد میندارگی اکلکوٹ کی جانب سے ،ہر گھر ترنگا،   مقابلوں میں طلباء کی شاندار کامیابی

میندارگی، اکلکوٹ : (قادرحسین چوبدار) 15 اگست 2025  نگر پریشد میندارگی اکلکوٹ کے زیرِ اہتمام "ہر گھر ترنگا"  مہم کے تحت چترکلا اور مضمون نویسی کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔  الحاجہ  زینب بی شابدی اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس کے طلباء نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔پانچویں سے ساتویں گروہ کی مضمون نویسی  مقابلے میں تہرین اقبال الند نے اول، رمیزہ عبدالغنی پٹھان نے دوم، اور عائشہ ایم فاروق بانگی نے سوم مقام حاصل کیا۔ چترکلا پانچویں سے ساتویں گروہ  مقابلے میں عالیہ یعقوب چودھری نے اول، ندا معین  الدین استاد نے دوم، اور آصف محبوب جمعدار نے سوم مقام حاصل کیا۔ آٹھویں سے بارہویں مضمون نویسی مقالے میں ثناء محبوب  منجلا پورے نے اول، ادیبہ  ایم فاروق بانگی نے دُوّم ، النشاء  امام حسین چودھری نے سُوّم  اسی طرح  آٹھویں سے دسویں چترکلا مقابلے میں رشیدہ بی لاڈلے صاحب پٹھان نے اوّل ، بی۔بی۔ عالیدہ محمد جاوید لُکڑے نے دُوّ، ثنا ء محبوب منجلا پورے نے سُوّم مقام حاصل کیا۔

نُور ایجوکیشن سوسائٹی کے صدر جناب مقبول احمد شابدی،  نائب صدر جناب فضل رحمن شابدی، ڈائریکٹر جناب حسین بھائی شابدی، پرنسپل جناب اسد علی کرجگی، اور تمام تدریسی و غیر تدریسی عملے نے طلباء کو مبارکباد دی۔ پرنسپل نے کہا کہ " ہماری اسکول کے لیے فخرکی بات ہے کہ ہمارے طلباء نے قومی پرچم کے تئیں محبت اور تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کرکے اسکول اور گاوں کا نام روشن کیا ۔" اس نمایاں کامیابی سے میندرگی کے تعلیمی حلقے اور طالب علموں کے گھروں میں خوشی و مسرت کا ماحول ہے۔ 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔