ملکاپور شیخ وسیم سر کو یومِ اساتذہ کے موقع پر مثالی مدرس ایوارڈ سے نوازا گیا۔
ملکاپور :6/ ستمبر ( محمد احسان سر ) 5 ستمبر 2025 یوم اساتذہ کے موقع پر زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج ملکاپور کے فعال و متحرک ساںٔنس بیالوجی کے پختہ کار لکچرار شیخ وسیم سر کو ان کی بہترین تعلیمی ، سماجی و ثقافتی خدمات کے اعتراف میں نالیج نیکسیس اکیڈمی کی جانب سے" ایکسلینس ان ٹیچنگ ایوارڈ 2025" سے نوازا گیا۔ آپکی بہترین تعلیمی خدمات ، مسابقتی امتحانات کے متعلق طلبہ کی خصوصی رہبری و رہنمائی و مستحقین بچوں کی مدد ساتھ ہی سماجی و ادبی خدمات و دیگر بہترین کارکردگی اور انکی بے لوث خدمات کو تسلیم کرتے ہوئے 5 ستمبر 2025 یوم اساتذہ کے موقع پر نالیج نیکسیس اکیڈمی کی جانب سے آبا صاحب کھیڑ کر ہال، رام داس پیٹھ اکولہ میں منعقدہ مثالی مدرس ایوارڈ استقبالیہ پروگرام میں شیخ وسیم سر لیکچرار ملکاپور کو اکولہ رکن اسمبلی ساجد خان پٹھان ، خان محمد اظہر حسین خان صدر اردو ایجوکیشن سوسائٹی اکولہ و سابق وزیر مہاراشٹر ، سید اسحاق راہی صدر شاہ بابو اردو اسکول پاتور اکولہ، مفتی اشفاق صاحب، اکیڈمی ڈاںٔریکٹر نوید نواز کے ہاتھوں سرفراز کیا گیا. شیخ وسیم سر کو مثالی مدرس ایوارڈ ملنے پر سوسائٹی صدر الحاج رشید خان جمعدار، رںٔیس خان جمعدار ، پرنسپل محمد شاکر سر ، صحافی محمد احسان سر و زیڈ اے اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کے تمام اسٹاف کی جانب سے دل کی عمیق گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی گئی.
Comments
Post a Comment