اساتذہ طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھی تربیت بھی دیں: ڈاکٹر الیاس شیخ۔


سولاپور : (نامہ نگار) ڈاکٹر الیاس شیخ صاحب نے کہا کہ اساتذہ کے لئے ضروری ہے کہ وہ جدید ٹیکنالوجی کو اپناتے ہوئے طلباء کو تعلیم کے ساتھ ساتھ اچھے اخلاق اور تربیت سے بھی آراستہ کریں۔یہ بات انہوں نے کل ہند اردو ادبی کانفرنس شولاپور کی جانب سے منعقد یوم اساتذہ کے موقع پر تعلیمی میدان میں قابل ذکر خدمات انجام دینے والے اساتذہ کرام، اور اسکول کے اعزازی جلسے سے صدارتی خطاب کرتے ہوئے کہیں۔
      اس جلسے میں مہمان خصوصی کے طور پر میونسپل کارپوریشن کے کمشنر سندیپ کارنجے اور ڈپٹی ایجوکیشن آفیسر اور ایڈمنسٹریٹو آفیسر وٹھل ڈھیپے موجود تھے مہمان خصوصی کے طور پر اپنے خطاب میں سندیپ کارنجے نے کہا کہ معاشرے میں اساتذہ بہت قابل احترام ہے۔اور ان ہی وجہ سے طلباء اور معاشرے کی ترقی ممکن ہوتی ہے۔انہوں نے کہا کہ اساتذہ صرف علم ہی نہیں دیتے بلکہ طلباء کی زندگیوں کو سنوارنے کا کام بھی کرتے ہیں۔
     اس موقع پر ایڈمنسٹریٹو آفیسر وٹھل ڈھیپے نے کہا کہ آج کے مقابلے کے دور میں طلباء کے لئے مختلف مقابلوں اور اسکالرشپ امتحانات میں حصہ لینا بہت اہم ہے اس سے طلباء کی ہمہ جہت ترقی ہوتی ہے۔
   کل ہند اردو ادبی کانفرنس شولاپور کی جانب سے منعقد یوم اساتذہ کے موقع پر شہر کی اردو پرائمری اور ہائی اسکول کے آٹھ اساتذہ، چار صدر مدرس ایک لیکچرار اور ایک کھیل کے معلم اس طرح کل چودہ اساتذہ اور صدر مدرس کو بہترین مدرس اور صدر مدرس طور پر نشان امتیاز، اعزازی سند، دوشالہ ،تحفہ اور پھولوں کے گلدستے پیش کرکے مہمان خصوصی کے ہاتھوں اعزاز سے نوازا گیا۔
  جلسے کے مہمان خصوصی کا استقبال ادارے کے صدر سابق میئر یو این بیریا نے کیا۔اس تقریب میں بہترین ہائی اسکول کے طور پر دی پروگریسیو ایجوکیشن سوسائٹیز اردو ہائی اسکول شولاپور اور بہترین پرائمری اسکول کے طور پر شولاپور سوشل اسوسی ایشن اردو پرائمری اسکول شولاپور کو نشان امتیاز، اعزازی سند، تحفہ اور پھولوں کا گلدستہ دے کر اعزاز بخشا گیا۔
     اعزاز حاصل کرنے والوں میں صدر مدرس عبدالمجید شیخ اور مدرس فضل چاند صاحب شیخ نے جوابی تقریر کی۔ مہمانان کا استقبال اور ادارے کی روداد ریاض ولسنگکر سر نے پیش کی۔اس جلسے میں ادارے کے رکن محمد رفیق خان، سید اقبال، ہارون بندوق والا، محمد حسین بخشی، محمد رفیق نلامندو، جاوید استاد، عرفاں کاریگر، مہ جبین ملا موجود تھے۔اس جلسے کی نظامت اشفاق احمد ساتکھیڑ سر نے کی اور شکریہ محمد شفیع کیپٹن سر نے ادا کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔