نو خیز قلم کار: رابیلہ عائشہ بنت سید الیاس۔۔ (نگر پریشدعمر کھیڑ،ضلع ایوت محل)

نو خیز قلم کار: رابیلہ عائشہ بنت سید الیاس۔۔
 (نگر پریشدعمر کھیڑ،ضلع ایوت محل) 

وہ شمع اجالا جس نے کیا چالیس برس تک غاروں میں       
اک روز چمکنے والی تھی کل دنیا کے درباروں میں

اس کائنات میں حضورﷺ سرور کاءنات خاتم النبین حضرت محمد ﷺ کی حیثیت بے مثال افتاب درخشاں افتاب جو غار حرا سے شروع ہوا اور ساری کائنات پر چھا گیا۔ آپ کائنات کی عظیم ترین شخصیت ہے جس کی ابد تک ممکن نہیں۔ آپ بے مثال اعظم ہے۔ جس طرح سورج نکلتا ہے تو موجود ات عالم کی ہر چیز کو روشن کر دیتا ہے۔ اس طرح اسمان روحانیت کا نیر اعظم انسانوں کے قلب و نظر کو منور کر رہا ہے۔ اس نیر درخشاں نے کفروظلالت کی تاریکی کو نور سعادت میں تبدیل کر دیا دھندلکوں کو ختم کردیا جو انسانی ذہن و قلب کا احاطہ کیے ہوئے تھے۔ 
اپ وہ عظیم انسان ہیں جس سے زیادہ کسی کی تعریف نہیں کی گئی۔ یہ بھی حقیقت ہے کسی نے ان سے زیادہ اپنے خالق کی تعریف بھی نہیں کی۔ جس عظیم انسان کی تعریف خود خالقِ کائنات کرے اور جس کی تعریف خود رب العزت کرے اور اس پر سلام بھیجے۔ اس سے بڈھ کر کون سی شخصیت ہوسکتی ہے۔ کون ہے جو اس عظیم انسان کی تعریف کا حق ادا کرسکتا ہے؟ 
محمد ﷺ کی محبت دین حق کی شرط اول ہے
اسی میں ہو اگر خامی تو ایمان نا مکمل ہے۔ 
.

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔