ویلور میں ڈاکٹر رادھا کرشنن ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو ضلع کلکٹر کا اعزاز۔۔


ویلور تملناڈو : (محمد رضوان اللہ) 06 ستمبر 2025 – تمل ناڈو حکومت کے محکمہ تعلیم کی جانب سے سال 2025 کا ڈاکٹر رادھا کرشنن ایوارڈ حاصل کرنے والے ویلور ضلع کے منتخب صدر اساتذہ اور اساتذہ کو آج ایک پروقار تقریب میں اعزاز سے نوازا گیا۔
ہولی کراس اسکول میں منعقدہ اس تقریب میں ضلع کلکٹر وی۔ را۔ سببلکشمی ، آئی۔ اے۔ ایس۔ نے ایوارڈ یافتہ اساتذہ کو شال اوڑھا کر مبارکباد دی اور نیک خواہشات پیش کیں۔ گڑیا تم منسپل مسلمگرلز پرائمری سکول کے میر مدرس ML عبدالرشید کو اردو اسکولوں میں بہترین استاد کا اوارڈ ملا۔
اس موقع پر ضلع کے چیف ایجوکیشن آفیسر جناب تیالن، ضلع ایجوکیشن آفیسران جناب سندیلمار (پرائمری ایجوکیشن) اور جناب رمیش (سیکنڈری ایجوکیشن) بھی موجود رہے۔
ضلع کلکٹر نے اپنے خطاب میں کہا کہ:
"اساتذہ قوم کے معمار ہیں۔ ان کی محنت اور لگن نئی نسل کے مستقبل کو روشن بنانے میں کلیدی کردار ادا کرتی ہے۔"


-

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔