سمینہ کوثر کاریگر مثالی معلمہ ایوارڈ سرفراز ۔
سولاپور: (نامہ نگار) کل ہند اردو ادبی کانفرنس، شولا پور کی جانب سے یوم اساتذہ کے خصوصی موقع پر بتاریخ 4 ستمبر سن 2025 بروز جمعرات شام سات بجے این ار بیریا ایجوکیشنل سینٹر، لشکر میں ایک بہت ہی خوبصورت محفل میں جہاں مثالی اسکول، مثالی صدر مدرسین ، مثالی معلمین اور معلمات کو ان کی قابل ستائش اور قابل تقلید تدریسی خدمات کے عوض میں بہترین اسناد اور ایوارڈز سے نوازا گیا۔
اس اعزازی تقریب میں جناب سندیپ کارنجے صاحب، ایڈیشنل کمشنر مہا نگر پالیکا ،شولا پور، صدر جلسہ کے طور پر ڈاکٹر محمد الیاس صاحب اور مہمان خصوصی کے طور پر جناب وٹھل صاحب، اس اعزازی تقریب کے روح رواں این ار بیریا صاحب اور دیگر کئی معزز خواتین و حضرات اور کثیر تعداد میں اساتذہ کرام کی موجودگی میں ان منتخب شدہ صدر مدرسین، معلمین اور معلمات کو اعزاز و اکرام کے ساتھ نوازا گیا۔
ان خوش نصیب اعزازی شخصیات میں سے ایک نام سمینہ کوثر اعجاز نبی کاریگر کا ہے جو پچھلے 18 سالوں سے شہر شولا پور کی ایک معروف اردو میڈیم اسکول، سر سید احمد خان ہائی سکول میں معاون معلمہ کے طور پر اپنی تدریسی خدمات انجام دے رہی ہیں۔ اج اس موقع پر کل ہند اردو ادبی کانفرنس کی جانب سے ان کی بے لوث تدریسی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں صدر جلسہ جناب ڈاکٹر الیاس شیخ صاحب اور مہمان خصوصی جناب صاحب کے دست مبارک سے مثالی معلمہ کے ایوارڈ سے نوازا گیا۔
یہ بات نہ صرف سر سید احمد خان اردو ہائی سکول وہ جونیئر کالج اف سائنس اینڈ ارٹس ، شولا پور کے صدر مدرس اور جملہ اسٹاف ممبران کے لیے باعث فخر ہے بلکہ ان کےاہل خانہ کے لیے بھی باعث پر افتخار ہے۔اس خوشی کے موقع پر سمینہ کوثر کو ان کے چاہنے والوں، رشتہ داروں کی جانب سے مبارک بادی کے پیغام موصول ہو رہے ہیں ۔
Comments
Post a Comment