پانگل ہائی سکول اور جونیئر کاليج میں "جشن اساتذہ" کا اہتمام


 شولاپور : (نامہ نگار) شہر شولاپور کی ممتاز اور تاریخی تعلیمی انجمن "ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی سکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور میں "جشن اساتذہ" کا اہتمام کیا گیا. مورخہ چار ستمبر 2025 کو منعقد کیے گئے اس شاندار اجلاس کی صدارت، مدرسہ ہذا کی معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار نے کی جبکہ مدرسہ ہذا کے سابق صدر مدرسین ، سابق عہدیداران ، اساتذہ کرام اور غیر تدریسی اِسٹاف ممبران، بالخصوص نور جہاں وڈوان صاحبہ، ذلیخہ باگلکوٹےصاحبہ، شہید اللہ باغبان صاحب، صلاح الدین چاندہ صاحب، دکنی سر، ابراہیم ڈوکا صاحب، بی بی ناز ہرکارے صاحبہ، صالحہ ہیرولی صاحبہ، ہاجرہ ماشال والے صاحبہ، نکت نلامندو صاحبہ ل، امین قریشی صاحب، مختار پیرمپلی صاحب، عبدالرشید ہنجگی صاحب، شکیل پٹیل صاحب، ابوبکر شیخ صاحب، امام شیخ صاحب،عزیز شیخ صاحب، مُحمّد علی شیخ صاحب، اشتیاق تارانائیک صاحب، وسیم نلامندو صاحب، محمود خطیب صاحب اوردیگر معظازین بطور مہمانان خاص شریک تھے۔
    اس جشن کا اغاز اسکول کی اجتماعی دعا کے ساتھ ہوا۔ اس مرحلے کو ، اس سرگرمی میں اساتذہ کا کی ذمہ داریاں نبھانے والے طلباء و طالبات نے بے حد عمدگی اور نظم و ضبط کے ساتھ طے کیا۔ بعداز آں ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی سکول اور جونیئر کالیج میں مدرسے کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کی تحریک اور رہبری میں حجاب تحریک کے تحت مدرسہ ہذا کی ہشتم تا دہم کی طالبات کے لیے "نئے یونیفارم" کے طور پر "نئے حجاب" کو نافذ کیا گیا جسے جملہ مہمانان اور طالبات نے بےحد زیادہ پسند کیا۔ اس موقع پر حجاب کمیٹی کے سرپرست پرنیسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان سر، اور کمیٹی کے ممبران عالیہ انعامدار صاحبہ، نغمہ مجاور صاحبہ، اُمّ زما پٹھان صاحبہ ان اساتذہ کو مبارک باد پیش کی گئی۔ قابل ذکر امر یہ ہے کہ "ایم اے پانگل اینگلو اُردُو ہائی سکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور، اس ادارے نے تین سال قبل ہی حجاب کو یونیفارم کے طور پر نافذ کرنے کا فیصلہ کیا" اور اس تحریک کی بنیاد رکھی جس کی تقلید کرتے ہوئے ، آج شہر اور ضلع کے بیشتر اردو مدارس، اس تحریک کو اپنے اپنے مدرسوں میں رائج کر رہے ہیں۔ 
   بتاریخ چار ستمبر 2025 کی بروز جمعرات کو صبح کے سیشن میں کل پانچ پیریڈز میں معلم اساتذہ نے طالب علم اساتذہ نے اپنے اپنے منتخب شدہ اساتذہ کرام کی کلاسز میں تدریس کی خدمات انجام دی۔ اس دوران ان تمام ہی طالب علموں نے بے حد اعتماد، خوش اخلاقی اور نظم و ضبط کے ساتھ اپنی ذمہ داریوں کو نبھایا۔ اس دوران اساتذہ کی ایک ٹیم نے ان طالب علم اساتذہ کی تدریس کا مشاہدہ کیا اور ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے لڑکوں اور لڑکیوں میں سے بہترین معلم کے طور پر طالب علموں کا انتخاب کیا۔
     دوپہر کے سیشن میں منعقد کیے گئے ایک شاندار جلسے میں ہائی اسکول اور جونیئر کالج کے طلباء وطالبات نے اپنے تجربات کی پیشکش اور تقاریر سے بے حد متاثر کیا ، جن میں شفاء شیخ، سمیرہ مجاور، ڈونگری سہانہ اور ریان قاضی قابل ذکر ہیں ۔اس جلسے کی نظامت پانگل جونیئر کالج کی بارہویں سائنس کی طالبہ سوزین قریشی نے انجام دی جبکہ نے فاطمہ صوفی نے شکریہ ادا کیا۔
      اس موقع پر مدرسہ اور جونیئر کالج کے اساتذہ کی ایک ٹیم کی ووٹنگ کی بنیاد پر نامزد کیے گئے معلمات مسرت جہاں شیخ اور آفرین عبدالمنان شیخ ان دونوں استانیوں کو مثالی مدرسین کے اعزازات سے، اور ایک غیر تدریسی اسٹاف ممبر، رضیہ گبورے کو ان کی بہترین تعلیمی خدمات کے اعتراف میں مثالی اسٹاف ممبر کے اعزاز سے نوازا گیا۔ ان تینوں کو خوبصورت ٹرافی، شال اور تحفے کے پش کیے گئے۔ ساتھ ہی شہر اور ریاست کے مختلف اداروں کے ذریعے مدرسہ اور جونیئر کالج کے جن اساتذہ کرام کو امسال مثالی مدرس اعزازات سے نوازا گیا ہے ان تمام اساتذہ کرام کا بھی اعزاز کیا گیا جن میں ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار صاحبہ، شبانہ شاہ بھائی صاحبہ، الیاس سوداگر صاحب، نوید منشی صاحب، عائشہ ملا صاحبہ اور سمینہ سید صاحبہ شامل ہیں۔ اس جلسے میں مہمانان خصوصی کے دست مبارک سے، یوم اساتذہ کے موقع پر استاد بنے طالب علموں کو قلم اور مٹھائی دے کر ان کی حوصلہ افزائی کی گئی۔
   اس موقع پر صدر جلسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار  مہمان خصوصی امین قریشی اور مدرسہ جنرل کالج کے پرنسپل ڈاکٹر ہارو بشیر باغبان میں یوم اساتذہ میں جن طالب علموں نے تدریس کی خدمات انجام دیے ان تمام کی پزیرائی کی اور انہیں مستقبل کی ذمہ داریوں کو قبول کرنے اور انجام دینے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
اس جشن کے شاندار انعقاد اور طلبہ و طالبات کی قابل ذکر کارکردگی کے لیے ادریس پیرمپلی سر، شیرین خان صاحبہ، اکبر پٹھان سر، صبرین سوداگر صاحبہ، نغمہ مجاور صاحبہ، فرحت شیخ صاحبہ، ابراہیم شاہ پورے سر، عبدالخالق ملا سر اور دِیگر طلباء وطالبات کی رہبری کی۔  
اس جلسے کو کامیاب کرنے میں نوید منشی سر، محسن ماشال سر، محمود خطیب صاحب ، آفرین مُلّا ، عظمٰی استاد، اور ثناء مُلّا وغیرہ نے کافی محنت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔