علم و ادب کی شمع فروزاں رکھنے والوں کی خدمات کا اعتراف ضروری ہے۔ں جشن ڈاکٹرمحسن جلگانوی سے صدرنشین تلنگانہ اقلیتی کمیشن طارق انصاری و دیگر کا خطاب۔
حیدرآباد۔15ڈسمبر ( پریس نوٹ)ممتاز شاعر،ادیب وصحافی ڈاکٹرمحسن جلگانوی کو ان کی ادبی خدمات پر حکومت تلنگانہ کی جانب سےاردو اکیڈیمی کے باوقار مولانا ابوالکلام آزاد نیشنل ایوارڈ کی حصولیابی پر کل شب ٹولی چوکی حیدرآباد میں واقع سکیس دی اسکول آڈیٹوریم پر ایک شاندار تقریب "جشن ڈاکٹرمحسن جلگانوی" کا انعقاد عمل میں آیا نگاہوں کو خیرہ کرنے والا قمقموں سے مزین آڈیٹوریم باذوق سامعین سے کھچا کھچ بھرا ہوا تھا۔تلنگانہ اردو تحریک کے زیر اہتمام منعقدہ یہ تقرہب دوحصوں میں منقسم تھی ادبی اجلاس کی صدارت پروفیسر ایس اے شکور ڈائریکٹر دائراةالمعارف جامعہ عثمانیہ نے کی ۔ صدرنشین تلنگانہ اقلیتی کمیشن طارق انصاری، شیخ فرید سابق رکن ساوتھ سنٹرل ریلوے بورڈ اور پروفیسر مقبول فاروقی نے بحثیت مہمانان خصوصی اس جشن میں شرکت کی۔ کنونیر جشن سعداللہ خان سبیل نےنظامت کے فرائض انجام دئے شریک کنونیر بصیر خالد صدر بزم ہم خیال ٹولی چوکی نے تمام حاضرین کا استقبال کیا۔ اس جشن کا آغاز قاری محمد عفان اللہ کی قرات کلام پاک اور ڈاکٹر طیب پاشاہ قادری کی نعت اقدس سے ہوا ۔ ممتاز شاعر ارشد شرفی نے تہنیتی کلام...