کویت میں معروف شاعر جناب سعید نظر کی تہنیت۔


کڑپہ (راست) ۱۱/ نومبر کو شہر کڑپہ کے مشہور و معروف شاعر( حال مقیم کویت ) جناب سعید نظر کو آندھرا پردیش اسٹیٹ اردو اکیڈمی کی جانب سے منعقدہ شاندار تقریب میں ریاست آندھراپردیش کے وزیر اعلٰی نارا چندرا بابو کے ہاتھوں ریاست کا قومی ایوارڈ " مولانا ابوالکلام آزاد " دیا گیا۔اس خوشی میں مقامی سطح پر مختلف ادبی و سیاسی تنظیموں نے جناب سعید نظر کے لیے تہنیتی تقاریب اور مشاعروں کا اہتمام کیا گیا۔جناب سعید نظر کے کویت پہنچنے پر این آر آئی تلگو دیسم پارٹی شاخ اور جنا سینا کویت شاخ کے اشتراک سے ایک اعلی شان تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں ہندوستان اور کویت میں جناب سعید نظر کی ادبی ، علمی اور سیاسی خدمات کا اعتراف کیا گیا اور کویت میں مقیم معتبر شخصیات نے موصوف کی گل پوشی اور شال پوشی کی ۔ان شخصیات میں گلف کونسل تیلگو دیشم ممبر وینکٹ کوڈوری، جناسینا کویت پریسیڈنٹ ہری رایل ، موہن راچوری، مشتاق خان ، محمد ارشد ، ریڈیا چودری، شامل تھے۔ اس موقع پر وزیر اعلی نارا چندرا بابو نائیڈو کی اردو دوستی، مئینارٹی منسٹر این ایم ڈی فاروق صاحب اقلیتوں سے ہمدردی کے لیے ان کا شکریہ ادا کیا گیا اور اردو اکیڈمی کا بھی شکریہ ادا کرتے ہوئے محمد فاروق شبلی صاحب کو اردو اکیڈمی چیرمین کی حیثیت سے نامزدگی پر مبارکباد پیش کی گئی۔
جناب سعید نظر کے تین شعری مجموعے " غم کا سورج " ، چاند غم کا " اور " غم کی دھرتی " منظر عام پر آچکے ہیں۔ان کی زیر اشاعت کتابوں میں شعری مجموعہ " غم کا ساغر " اور نثری مجموعہ " میں اور میرے شہر کے لوگ " قابل ذکر ہیں۔آپ تعلیمی دور سے ہی اردو زبان و ادب کے فروغ کی سرگرمیوں میں شریک رہے ہیں اور اپنے دوستوں کے ساتھ اردو ادبی فضا پیدا کرنے میں اہم کردار ادا کیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔