جماعت اسلامی ہند ضلع جالنہ کا جالنہ بلاک اجتماع عام بعنوان کتاب الہی کو مضبوطی سے تھام لو کا نور شاہ مسجد بس اسٹینڈ جالنہ میں کامیاب انعقاد۔علم کے پرچھم کو لیکر اٹھو سماج کی تعمیرنو کےلےء (سرتاج شاکر۔)

جماعت اسلامی ہند ضلع جالنہ کا جالنہ بلاک اجتماع عام بعنوان کتاب الہی کو مضبوطی سے تھام لو کا نور شاہ مسجد بس اسٹینڈ جالنہ میں کامیاب انعقاد۔
علم کے پرچھم کو لیکر اٹھو سماج کی تعمیرنو کےلےء (سرتاج شاکر۔)
جالنہ : (سید شاکر کے ذریعہ) جماعت اسلامی ہند ضلع جالنہ کا نور شاہ مسجد میں جالنہ بلاک اجتماع عام بعنوان کتاب الہی کو مضبوطی سے تھام لو کا آغاز حافظ تحسین عالم امام و خطیب نور شاہ مسجد کے درس قرآن سے ہوا سورہ لقمان کا درس دیتے ہوئے انھوں نے کہا کہ حضرت لقمان حکیم نے اپنے بیٹے کو نصیحت کرتے ہوئے کہا کہ بیٹے اللہ کے ساتھ کسی کو شریک نہ کرنا، ماں باپ کے ساتھ حسن سلوک کرنا، نماز ادا کرنا، زکوٰۃ دینا نیکی کا حکم دینا براءیوں سے روکنا اور صبر کا دامن نہ چھوڑنا. سید شاکر ناظم ضلع نے افتتاحی کلمات میں کہا کہ 
جماعت اسلامی ہند ضلع جالنہ نے جماعت کی توسیع و استحکام کےلےء (ضلع کو تین بلاک جالنہ، عنبڑ اور بدنا پور) میں تقسیم کیا گیا ہےان دو سالوں میں دو جماعتیں چھ حلقہ کارکنان اور دس حلقہ متفقین کا اضافہ ہوا.مثالی معاشرے کی تعمیر کے لئے ملت اسلامیہ کو اتحاد و اتفاق کے ساتھ کام کرنے کی ضرورت ہے. مولانا حافظ الیاس خان فلاحی رکن مسلم پرسنل لا بورڈ، امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر نے کلیدی خطبہ میں قرآن مجید کا حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ اے یحییٰ کتاب الہی کو مضبوطی سے تھام لو، تم سب مل کر اللہ کی رسی یعنی قرآن کو مضبوطی پکڑو اور تفرقہ کا شکار نہ ہو جاو. انھوں نے مزید کہا کہ قرآن کی دعوت کو لیکر اٹھوں اور دنیا پر چھا جاو. اللہ تعالیٰ کی نعمتوں کا شکر ادا کریں. اس کے بعد ڈاکٹر خالد محسن نےسیدضمیرالدین قادری معاون امیر حلقہ جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر سےملت کی سماجی اور سیاسی بے وزنی اسباب و علاج عنوان کے تحت سوالات کے ذریعہ انٹرویو لیا. پہلا سوال تاریخ کے حوالے سے مسلمانوں سماجی، معاشی صورتحال کا جواب دیتے ہوئے سید ضمیر قادری نے کہا کہ نبی کریم صل اللہ کے13سال مکہ اور 12سال مدینہ منورہ کے سیاسی، معاشی، سماجی ،تعلیمی اور دینی لحاظ سے انسانیت کے لئے مینارِ نور ہے آپ صل اللہ علیہ نے دنیا کے سامنے مثالی معاشرے کی بنیاد رکھی جو کہ قیامت تک اس کی مثال ملنا مشکل ہے. دوسرا سوال مسلمانوں کی سیاسی، سماجی بے وزنی کو دور کرنے کے لیے جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر کا منصوبہ.
جماعت اسلامی ہند مہاراشٹر مضبوط، معیاری تعلیمی نظام پر توجہ دے رہی ہے رفاہ چیمبر مہاراشٹر کے ذریعہ تجارت میں کام کر رہی ہے حکومت اسکیموں سے عوام الناس فائدہ اٹھائیں اس پر توجہ دے رہی ہےسیاسی بصیرت رکھنے والےافراد عملی نمونہ پیش کرے. بنیادی سہولیات بجلی، صاف پانی، صفائی، سڑکے اس پر بھی کام کرنے کی ضرورت ہے. اس کے بعد شوشل میڈیا اور ذہنی صحت عنوان کے تحت آمنہ الماس ناظمہ ضلع جالنہ نے سوشل میڈیا اور ذہنی صحت عنوان پر اظہارِ خیال کر تے ہوئے کہا کہ شوشل میڈیا کے بےجا استعمال سے ذہنی، جسمانی روحانی، یاد داشت میں کمی، ڈپریشن جیسی بڑی بڑی بیماریوں پوری انسانیت پر اثر انداز ہو رہے ہیں شوشل میڈیا کا تعلیم، تجارت، دعوت دین کے لےء مثبت انداز میں استعمال کر ے. سورہ عصر کی روشنی میں انھوں نے رہنمائی کی. جی آیء او کا ڈرامہ کے ذریعہ طالبات نے تعارف پیش کرتے ہوئے کہا کہ 4 جنوری 2026 کو صبح 10.00 تا 4.00 عائشہ لانس اردو ہائی اسکول کے پیچھے ایک روزہ گرلز فیسٹیول کا اہتمام کیا گیا ہے بیڑا، جالنہ، اورنگ آباد کی طالبات سے نمرہ عذیر بیگ صدر گرلز اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا جالنہ نے شرکت کی درخواست کی. اس کے بعد اسٹوڈنٹ اسلامک آرگنائزیشن آف انڈیا رنجنی کے ظہیر الدین صدیقی نےایس آیء او اسلام پسند طلبہ تنطیم کا جامع تعارف پیش کیا. دوسرے شیشن کا آغاز نماز ظہر و طعام کے بعد تین بجے مذاکرہ بعنوان اصلاح. معاشرہ قرآنی کردار کے آءنیہ میں نوجوانوں کے لئے حضرت یوسف علیہ السلام کے تحت حضرت مولانا مفتی اویس امام و خطیب مسجد خالد بن ولید رضی اللہ عنہ عنبڑ نے کہا کہ حضرت یوسف علیہ السلام کی سیرت سے ہمیں حیاء کا پہلو نمایاں نظر آتا ہے اسلےء نوجوانوں کو عملی طور پر کام کرنے کی ضرورت ہے حالات کتنے بھی نازک صورتحال ہو اللہ پر یقین، اللہ کی مدد سے مسائل حل ہو جاتے ہیں عہدوں کی اہلیت رکھنے والے اگر پیچھے ہٹے تو غیر اہل افراد ذمدارانہ کردار ادا کر تے رہینگے. اللہ تعالیٰ سے مضبوط تعلق، صبر و استقامت کے ساتھ ملت اسلامیہ کے ایماندار افراد آگے بڑھ کر کام کریں. اس کے بعد خواتین کے لئے حضرت مریم علیہ السلام کے تحت مولانا مفتی محمد عامر ندوی استاد جامعہ ابوہریرہ رضی اللہ عنہ بدنا پور نے کہا کہ اللہ تعالیٰ مسب الاسباب ہے اللہ تعالیٰ نے خلاف قانون حضرت مریم علیہ السلام کو بغیر ہاتھ لگاےء مرد کے عیسٰی ابن مریم علیہ السلام کو پیدا کرکےیہ ثابت کیا کہ عقل پر وحی کو فوقیت حاصل ہے لہٰذا اللہ جب کوئی کام کا ارادہ کرتا ہے تو کہتا ہے ہوجا وہ چیز ہو جاتی ہے اس کے بعد حضرت موسیٰ علیہ السلام، ملکیط تناظر میں مولانا سرور قاسمی استاد مدرسہ فیض العلوم چندن جھیرا جالنہ نے کہا کہ قرآن مجید میں موسیٰ علیہ السلام کا ذکر سب سے زیادہ ہوا ہے فرعون بنی اسرائیل کے لڑکوں کو قتل کر تا تھا اور لڑکیوں کو زندہ رہنے دیتا اللہ تعالیٰ نے حضرت موسیٰ علیہ السلام کی پرورش اسی کے دربار میں کی. انسان جب اپنے آپ کو اللہ تعالیٰ کے حوالے کرتا ہے نتیجہ میں وہ اپنے ایمان پر جمے رہتا تب اللہ تعالیٰ اپنا وعدہ پورا کرتا ہے اسلےء اسلام کو سمجھنا، عمل کرنا اور انسانوں کو دعوت دینا امت مسلمہ کا فرض منصبی ہےتعلیم کے میدان میں مسلمانوں کی صورت حال عنوان کے تحت سرتاج شاکر سابق ایجوکیشن آ فیسر نے کہا کہ دین اسلام میں تعلیم کو فوقیت حاصل ہے توحید، آخرت اور رسالت بنیادی عقائد ہیں قرآن مجید ہمیں زندگی گزارنے کا سلیقہ سکھا تا ہے عصری و دینی تعلیم کے ذریعہ انسان کامیابی حاصل کر سکتا ہے ہم اپنے قول و عمل اسلام کی نماءندگی کرے. اختتامی خطاب میں بشیر احمد راہی صدر ادرہ ادب اسلامی جالنہ نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ملت اسلامیہ پوری قوت کے ساتھ علمی و فکری لحاظ سے کتاب الہی کو مضبوطی سے تھام لو قرآن نور ہے تلاوتِ قرآن کےاصول بتاتے ہوئے کہا کہ پہلا اصول تلاوت لفظ بہ لفظ دوسرا سمجھکر پڑھنا تیسرا زندگی کی تعمیر و تشکیل کرنا چو تھا قرآن مجید کی طرف انسانوں کو بلا نا سہیل احمد سیکریٹری مقامی جالنہ، مختار خان امیر مقامی بدنا پور نے نظامت کے فرائض انجام دےء قاضی غالب. ناظم اجتماع نے شکریہ اور. مفتی حمد عامرندوی کی دعا پر اجتماع عام کا اختتام عمل میں آیا سیکڑوں کی تعداد میں مرد و خواتین نے عنبڑ، بدنا پور اور جالنہ سے شرکت کی۔ 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔