بزم غالب بین المدارس ڈرامہ مقابلے میں دی پروگریسیو اردو ہائی اسکول کے ڈرامے نے بازی مارتے ہوئے اول انعام حاصل کیا۔
سولاپور (انتخاب عالم) شولاپور ہر سال کی امسال بھی بزم غالب شولاپور کے زیر اہتمام ڈرامہ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا تھا مقابلے میں چھ ٹیموں نے حصہ لیا سبھی ڈرامے انتہائ شاندار تھے کانٹے کی ٹکر میں دی پروگریسیو اردو ہائی اسکول کے ڈرامے نے بازی مارتے ہوئے اول انعام حاصل کیا اس ڈرامے نے نہ صرف ناظرین بلکہ جج حضرات کو بھی کا فی متاثر کیا ڈرامے کا موضوع متاثر کن تھا ممبئ کے مشہور ڈرامہ نگار وہدایت کار جناب عدنان سر کھوت کے قلم کا جادو سر چڑھ کر بول رہا تھا ڈرامے کا مسیج اوراسکرپٹ سے ناظرین بےحد متاثر ہوئے پروگریسیو اسکول کے ہدایت کار اعجاز منظور عالم سر کو کٹ کٹ کے لیے بہترین ہدایت کار کا انعام سے نوازہ گیا اورکٹ کٹ کا کردار ادا کرنے والی طالبہ سعدیہ باغبان کو بہترین اداکار کا انعام حاصل ہوا جب کہ اس ڈرامے میں کرن کا کردار ادا کرنے والی عائشہ قاضی کو بھی بہترین اداکارہ کے لیے ہمت افزائ کے انعام سے سر فراز کیا گیا ایک لبے وقفے سے ٖڈرامے میں حصہ لینے پر مدرسہ ہذا میں جشن کا ماحول تھا ایک جلسے کے دوران ڈرامے کے مصنف عدنان سرکھوت صاحب اور ہدایت کار اعجاز منظور عالم موسیقی کے اوسامہ شیخ اور خصوصی تعاون کےلئے حارث لالکوٹ صالحہ باغبان ایاز شیخ فاروق بیدری صائم سید وغیرہ کی خصوصی گلپوشی کی گئ اس موقعے پر مصنف عدنان سرکھوت صاحب نے ڈرامہ ٹیم کو ۵ ہزار روپئے انعام کے طور پر عطاکئے
جلسے کی صدارت محترم پرنپسل عبدالغفور سگری کررہے تھے انہوں نے عدنان سرکھوت صاحب سے اسی طرح تعاون اپیل کی نیز دریافت مقابلوں شامل ہونے کایقین دلایا جلسے کی نظامت فرق النساء انعامدار صاحبہ نے تو رسم شکریہ صادقہ باغبان صٓاصبہ نے ادا کیا
Comments
Post a Comment