اقراء ایچ۔ جے۔ تھیم کالج کے قومی خدمت اسکیم کے خصوصی محنت و تربیتی کیمپ کا افتتاح۔
اقراء ایچ۔ جے۔ تھیم کالج کے قومی خدمت اسکیم کے خصوصی محنت و تربیتی کیمپ کا افتتاح۔
جلگاؤں (نامہ نگار) کوَیَتری بہنابائی چودھری نارتھ مہاراشٹر یونیورسٹی کے تحت اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے ایچ۔ جے۔ تھیم آرٹس اینڈ سائنس کالج، مہرون، جلگاؤں کی قومی خدمت اسکیم (NSS) یونٹ کی جانب سے خصوصی محنت و تربیتی کیمپ کا انعقاد 31 دسمبر 2025 سے 6 جنوری 2026 کے دوران ضلع پریشد گرلز اسکول نمبر 01، نشیرآباد میں کیا گیا ہے۔
اس کیمپ کی صدارت ڈاکٹر عبد الکریم سالار نے کی۔ کیمپ کا افتتاح ملک کے مجاہدِ آزادی شری لال سنگھ پوار کے فرزند شری رتن لال سنگھ پوار کے مبارک ہاتھوں چراغ روشن کر کے عمل میں آیا۔
اس موقع پر بطورِ مہمانِ خصوصی نشیرآباد کے نو منتخب نگر ادھیکش شری یوگیش پاٹل، مرکز پرمکھ افشاء انجم، کوآرڈینیٹر شیخ مسعود، سید سرکت علی اور آصف عبدالغنی موجود تھے۔
تقریب میں کالج کے انچارج پرنسپل ڈاکٹر چاند خان، نائب پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، ڈاکٹر یوسف پٹیل، ڈاکٹر امین قاضی، ڈاکٹر مستقیّم باغوان اور پروفیسر مزمّل قاضی ، پروفیسر عمر پٹھان بھی خصوصی طور پر شریک تھے۔
کیمپ کے سات روزہ اہداف، مقاصد اور خاکہ کی تفصیلی وضاحت قومی خدمت اسکیم کے پروگرام آفیسر ڈاکٹر تنویر خان نے پیش کی۔ اس پروگرام کی کامیابی میں اسسٹنٹ پروگرام آفیسر ڈاکٹر شیخ حافظ، رکن ڈاکٹر شیخ عرفان اور خواتین پروگرام آفیسر ڈاکٹر کہکشاں انجم نے بھرپور تعاون کیا۔
پروگرام کی نظامت پروفیسر مبشر پٹیل نے انجام دی جبکہ اظہارِ تشکر ڈاکٹر شیخ عرفان نے کیا۔ اس موقع پر کالج کے اساتذہ، غیر تدریسی عملہ اور قومی خدمت اسکیم کے رضاکار بڑی تعداد میں موجود تھے۔
Comments
Post a Comment