پونے مہانگر پالیکا کے اردو ثانوی و اعلیٰ ثانوی مدرسہ بوپوڑی پونے 411020 میں سالانہ ثقافتی و جلسہ تقسیم انعامات 2025-26 کا شاندار انعقاد۔

پونے مہانگر پالیکا کے اردو ثانوی و اعلیٰ ثانوی مدرسہ بوپوڑی پونے 411020 میں سالانہ ثقافتی و جلسہ تقسیم انعامات 2025-26 کا شاندار انعقاد۔
پونے (شبانہ عرب) پونے میونسپل کارپوریشن کے ثانوی و تکنیکی شعبہ تعلیم کے تحت اردو ثانوی و اعلیٰ ثانوی مدرسہ بوپوڑی، پونے ۲۰ میں تعلیمی سال ۲۰۲۵-۲۶ کے دوسرے سیشن میں طلبہ کی ہمہ جہت نشوونما اور ان کی تخلیقی و فنی صلاحیتوں کو اجاگر کرنے کے مقصد سے سالانہ ثقافتی و تقسیم انعامات کا جلسہ بروز پیر، بتاریخ ۲۹ دسمبر ۲۰۲۵ کو صبح ۱۱ بجے اسکول کے اسمبلی ہال میں نہایت جوش و خروش سے منایا گیا ۔
جلسےکی صدارت محترمہ آشا اُبالے صاحبہ، افسر تعلیم (ثانوی و تکنیکی شعبہ تعلیم پونے میونسپل کارپوریشن ) نے فرمائی۔ بطورِ مہمانِ خصوصی جناب توصیف پرویزصاحب رابطہ کار شعبہ اردو مہاراشٹرراجیہ شکشن و پرشکشن پریشد (SCERT) پونے اور بال بھارتی بیورو آف ٹیکسٹ بک مہاراشٹر کی آمد باعث اعزاز رہی۔ بوپوڑی علاقے کے فعال سماجی فلاح و بہبودی سے جڑے جناب مُجاور غنی صاحب ، سیکریٹری تنظیم والدین اردو مدارس ضلع پونے کی خصوصی موجودگی رہی۔ اننت راؤ پوار انگلش میڈیم اسکول سے ایڈمن سائیلی میڈم اور ڈاکٹر ذاکر حسین اردو پرائمری اسکول نمبر ۱۷۹ بی کی پرنسپل محترمہ روبینہ ملانی ، کرئیر کونسلر محترمہ میگھنا کالیکر کے ساتھ والدین کی آمد نے جلسے کو چار چاند لگا دیے۔ پروگرام کا آغاز دہم جماعت کے طالب علم عمیر نسیم کی تلاوتِ کلامِ پاک سے ہوا، جس کے بعد دہم جماعت کے طالب علم مہتاب جابر نے نعت کا نذرانہ پیش کیا۔ مہمانانِ کی خدمت میں دہم جماعت کی طالبات نے استقبالیہ گیت پیش کیا۔ آشا اباڑے صاحبہ نے مدرسے کی پرنسپل عرب شبانہ رضوان کے نظم کو سراہا اور ان کی عزت افزائی کی۔ انہوں نے تمام اساتذۂ کرام کی محنتوں کی بھی ستائش کیں۔ توصیف پرویز صاحب نے حد موثر انداز میں موجودہ دور میں تعلیم کی اہمیت کو سمجھاتے ہوئے مختلف مثالوں کے ذریعے طلبا کی رہنمائی کیں۔ اپنے خطاب میں انہوں نے طلبہ کی کارکردگی کو سراہا اور تعلیم کے ساتھ ساتھ اخلاقی اقدار، نظم و ضبط اور خود اعتمادی کو اپنانے کی تلقین کیں ۔آپ والدین سے بھی مخاطب ہوئے اور انہیں اپنے بچوں کے مستقبل کی فکر کرتے ہوئے بچوں کی تربیت پر توجہ مرکوز کرنے کی ہدایات دی۔ غنی مجاور صاحب نے سالانہ جلسے کے کامیاب انعقاد پر مسرت کا اظہار کیا۔ جماعت ہشتم کی طالبات نے ثقافتی ڈرامہ برائے تعلیم نسواں پیش کر کے حاضرین سے خوب داد وصول کی۔ اس موقع پر تعلیمی، کھیل کود اور ثقافتی میدان میں نمایاں کارکردگی انجام دینے والے طلبہ کو انعامات اور اسناد سے نوازا گیا۔
جلسے کے انتظامات فاطمہ مس اور مسرت مس نے انجام دیے۔ جلسے کی نظامت مدرسے کے استاد انصاری محمد صادق اور پیرزاے مصباح مس نے کیں۔ مخدوم صابرہ مس نے تمام مہمانانِ کرام، اساتذہ، والدین اور طلبہ کا شکریہ ادا کیا ۔
جلسے کا اختتام دعائیہ کلمات کے ساتھ ہوا۔یہ جلسہ تمام شرکاء کے لیے یادگار ثابت ہوا نیز طلبہ کی حوصلہ افزائی میں نہایت مؤثر رہا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔