منااکھیلی۔(عبدالقدیر لشکری)بیدر ضلع کے اڑبال دیہات میں۔


منااکھیلی۔(عبدالقدیر لشکری)
بیدر ضلع کے اڑبال دیہات میں۔ 
ایم ایل اے ڈاکٹر شیلیندر بیلداڑے کی صدارت میں ایک میٹنگ منعقد کی گئی جس میں اڑبال دیہات کی عوام نے شرکت کرتے ہوئے دیہات کے بنیادی مسائل پینے کے پانی، سڑکوں، بجلی، صفائی، صحت اور تعلیم سے متعلق امور پر تبادلہ خیال کیا گیا اور عوام کی جانب سے موصول ہونے والی شکایات سنے گئے چھوٹے مسائل موقع پر ہی حل کیے گئے اور بقیہ درخواستوں کو فوری حل کی یقین دہانی کرائی گئی انہوں نے تمام لوگوں سے دیہی ترقی میں تعاون کرنے کی اپیل کی۔
بیدر جنوب ایم ایل اے نے حلقہ کے اڑبال دیہات کو ترقی اور بنیادی ڈھانچہ فراہم کرنے سے متعلق افسران کے ساتھ اڑبال دیہات کا دورہ کیا دیہات والوں کی موجودگی میں میٹنگ کی اور لوگوں کے مسائل سنے اور کہا کے دیہی علاقوں میں ترقیاتی پروگراموں کو تشکیل دینا اور ان پر عمل درآمد کرنا ان کی ذمہ داری ہے۔
انہوں نے کہا کے چھوٹے مسائل کو موقع پر ہی حل کر دیا گیا ہے اور باقی درخواستوں اور شکایات کو جلد حل کر دیا جائے گا بعد ازاں انہوں نے گاؤں کے سرکاری اسکول کا دورہ کیا کرتے ہوئے کام کا مطالعہ کیا اور طلباء کی تعلیم کے بارے میں معلومات حاصل کیں
اس موقع پر انہوں نے ملیکارجن مندر کے کمیونٹی ہال کی تعمیر کا جائزہ لیا اور افسران اور گتدار کو کام اچھی طرح سے مکمل کرنے کی ہدایت دی۔ 
اس موقع پر تحصیلدار منجوناتھ پنچڑ، ٹی ،تعلقہ پنچائت ای،او،لکشمی برادار،سویتابائی گرام پنچایت ڈیولپمنٹ آفیسر،اور تعلقہ کے تمام محکموں کے افسران، انوسویہ صدر گرام پنچایت اڑبال ، اراکین گرام پنچایت ،اور نرسریڈی اداریڈی ،مانکپہ قاسمپور ،سرینیواس پتھر،شیوراج بشیٹی،اور دیگر لوگ موجود تھے

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔