بین المدارس مقابلہ حمد خوانی میں رئیس ہا ئی اسکو ل اینڈ جونیر کالج کو اول انعام۔
بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) طلبہ میں بلند خوانی اور صحیح تلفظ کی صلاحیت کو مزید جلابخشنے نیز اُ ن کی مخفی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے متعدد تقریبات کا اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس سلسلے میں 30دسمبر 2025 کوالحمد ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج بھیونڈی میں بین المدارس حمد خوانی مقابلہ کا انعقاد کیا گیا۔اس مقابلے میں مختلف اسکولو ں کے 22 طلبہ نے جوش و خروش سے حصہ لیا اور اپنے فن کامظاہرہ احسن طریقے سے کیا۔ مقامِ مسرت ہے کہ حمد خوانی کے اس بامقصد مقابلے میں رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کے ہو نہار طالب ِ علم مومن عطف عرفان (ہشتم الف) نے اللہ ربُ العزت کی تعریف میں خوش نوائی کا بہترین مظاہرہ کر تے ہو ئے سامعین کو مسحور کر دیااور مقابلے کا اول انعام حاصل کیا۔واضح ہوکہ انعام یافتہ طالب علم کی رہنمائی مدثر شیخ اور عامر قریشی نے کی تھی۔اس شاندار کامیابی پرکے ایم ای سوسائٹی کے صدر الماز فقیہ،نائب صدر ایڈوکیٹ یاسین مومن، سکریٹری دانیال قاضی، چیئر مین یا سر تاتلی، پرنسپل ضیاء الرحمٰن انصاری، وائس پرنسپل عامر صدیقی، اسٹنٹ ہیڈ ماسٹر مخلص مدعو، سپر وائزرس اسرار پٹھان،سبطین کشیلکر،مزدان ملا، وائی سی ایم او یو اسٹڈی سینٹر کے کوآرڈ نیٹر عبد العزیز انصاری اور جملہ اسٹاف کی جانب سے طالب علم اور رہنما اساتذہ کو مبارک باد پیش کی جاتی ہے۔
Comments
Post a Comment