Posts

Showing posts from July, 2025

نور خاندیش ٹرسٹ ممبئ کے زیر اہتمام ضلع پریشد اسکول بھڑگاؤں میں تعلیمی وسائل کی تقسیم۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) گزشتہ ہفتے ضلع پریشد اردو اعلیٰ تحتاتنوی اسکول یشونت نگر، بھڑ گاوں ضلع جلگاؤں میں ایک بامقصد اور بامعنی پروگرام "نورِ خاندیش" کے زیر اہتمام منعقد کیا گیا، جس میں مستحق طلبہ و طالبات میں تعلیمی وسائل یعنی نوٹ بکس و دیگر اشیاء تقسیم کی گئ اس فلاحی اقدام کو نور خاندیش ایجوکیشنل اینڈ ویلفیئر ٹرسٹ، ممبئی کی سرپرستی اور تعاون حاصل رہا، جس کا مقصد معاشرے کے ضرورت مند طلبہ کو تعلیمی سفر میں آسانیاں فراہم کرنا ہے۔اس موقع پر مقامی سرکردہ شخصیات، اساتذہ کرام ، والدین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔  بچوں کے چہروں پر خوشی اور جوش و خروش نمایاں تھا، جب کہ والدین اور اساتذہ نے اس اقدام کو سراہا اور مستقبل میں بھی ایسے تعاون کی امید ظاہر کی۔"نورِ خاندیش" کا یہ قدم نہ صرف تعلیمی سہولیات کی فراہمی ہے بلکہ علم کی روشنی کو عام کرنے کی ایک مخلصانہ کوشش بھی ہے۔ کامیابی کے لیے اسکول کے جملہ اساتذہ کرام نے صدر مدرس کی نگرانی میں محنت کی۔

ہم اپنی جانوں کا نذرانہ پیش کریں گے لیکن وقف قانون کو قبول نہیں کریں گے: مولانا عمرین رحمانی۔پیغامِ حسین ہے شہید ہوجانا لیکن ظالم کی حمایت نہیں کرنا: مفتی محمد ہارون ندوی۔موسلادھار بارش اور بجلیوں کی گھن گرج بھی لوگوں کو جلگاؤں عیدگاہ میدان سے نکال نہ سکی۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) ہم کسی بھی حالت میں کالا وقف قانون قبول نہیں کریں گے، کیونکہ یہ ہمارے آئین اور ہمارے مذہب کے بھی خلاف ہے۔ مودی سرکار کی بری نظر مسلمانوں کی لاکھوں ایکڑ اراضی پر لگی ہوئی ہے جس کی قیمت اربوں روپے ہیں۔ وقف کے بارے میں جھوٹا پروپیگنڈہ پھیلا کر وہ ہندوؤں اور مسلمانوں کو آپس میں لڑانے پر اکسانا چاہتے ہیں اور انگریزوں کی طرح تقسیم کرو اورحکومت کرو کی شیطانی پالیسی پرعمل پیرا ہیں۔  حکومت نے مختلف طریقوں سے وقف کو لوٹنے اور بیچنے کے منصوبے بنائے ہیں جنہیں ہم کسی بھی حالت میں کامیاب نہیں ہونے دیں گے اور ہمیں خوشی ہے کہ ہندوؤں کی ایک بڑی تعداد کالے وقف قانون کے خلاف ہمارے ساتھ ہے۔ھندو بھائی ساتھ کھڑے ہیں،پارلیمنٹ اور راجیہ سبھا میں 205 سے زائد ہندو ارکان پارلیمنٹ نے حکومت کے خلاف آواز اٹھائی اور اس کالے قانون کی شدید مخالفت کی۔ہم کالے وقف قانون کے خلاف بھی پرامن طریقےسے لڑیں گے اور جیتیں گے، انشاء اللہ۔ اج کا یہ اسٹیج بھی بتا رہا ہے کہ اس ملک کا سیکولر ہندو سماج عیسائی، ہندو، پنجابی، مراٹھا، ہمارے ساتھ اور حکومت کے خلاف کھڑا ہے اور ہماری تحریک...

معلمہ شگفتہ خان کی 30 سالہ تدریسی خدمات پر شاندار الوداعی تقریب۔اسکول کمیٹی اور علامہ اقبال اکیڈمی کی طرف سے خراجِ تحسین۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) اینگلو اردو ہائی اسکول، بھڑ گاؤں ضلع جلگاؤں میں ایک جذباتی اور پروقار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ یہ تقریب اسکول کی سینئر اور قابل احترام معلمہ شگفتہ خان کی ریاضی و سائنس کے میدان میں 30 سالہ طویل تدریسی خدمات کے اعتراف میں منعقد کی گئی، جو با اعزاز فرائض سے سبکدوش ہو گئیں۔اس الوداعی تقریب کا اہتمام اسکول منیجمنٹ کمیٹی کی جانب سے کیا گیا، جس میں اسکول کے تمام‌ اساتذہ کرام، طلبہ و طالبات، والدین اور معزز مقامی شخصیات نے شرکت کی۔ محترمہ کی تعلیمی خدمات، سادگی، اخلاق اور طلبہ کی تربیت میں کردار کو خوب سراہا گیا۔ ان کے ریٹائر ہونے کی خبر سے اسکول کے اطراف کی خواتین بھی خاصی غم زدہ نظر آئیں، جو برسوں سے ان کی شفقت اور رہنمائی سے وابستہ تھیں۔تقریب کے دوسرے حصے میں علامہ اقبال ایجوکیشنل اینڈ سوشل اکیڈمی، کی جانب سے سپاس نامہ پیش کیا گیا۔ اس سپاس نامہ میں موصوفہ کی تعلیمی خدمات وقت کی پابندی، فرض شناسی اور بچوں کے مستقبل کو سنوارنے میں ان کے غیر معمولی کردار ک خراجِ عقیدت پیش کیا گیا۔ آخر میں محترمہ کو دعاؤں، تحائف اور نیک تمناؤں کے ساتھ رخصت کیا گیا۔ ان ...

غلام طاہر ناصر حسین کو قومی اردو اساتذہ و ملازمین سنگھ دہلی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے نوازا گیا۔

Image
اکوٹ، ضلع اکولہ (سیّد ناظم علی شاہد ) تعلیم کے میدان میں اپنی گراں قدر خدمات اور اردو زبان و ادب کے فروغ میں نمایاں کردار ادا کرنے والے گرلز اردو ہائی اسکول، اکوٹ، ضلع اکولہ، مہاراشٹر کے معلم جناب غلام طاہر ناصر حسین کو قومی اردو اساتذہ و ملازمین سنگھ دہلی کی جانب سے لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ سے عزت افزائی کی گئی۔ یہ باوقار ایوارڈ بدھ، 11 جون 2025 کو دہلی کے تاریخی و ادبی مرکز، غالب اکیڈمی میں منعقدہ ایک پروقار تقریب میں پیش کیا گیا۔ یہ تقریب اردو زبان و ادب کے فروغ اور اساتذہ کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنے کے لیے منعقد کی گئی تھی، جس میں ملک بھر سے کئی نامور شخصیات نے شرکت کی۔ تقریب کی زینت ڈاکٹر صالحہرشید، صدر شعبہ اردو و فارسی، علی گڑھ مسلم یونیورسٹی، اور ڈاکٹر محمد جاوید، صدر تنظیم، نے بڑھائی۔ اس کے علاوہ قومی صدر جناب واصل علی چوہدری اور جناب عابد سر کی موجودگی نے تقریب کو مزید یادگار بنایا۔  اس شاندار موقع پر جناب غلام طاہر ناصر حسین کو ان کی غیر معمولی خدمات کے اعتراف میں ایک شاندار ٹرافی، سرٹیفکیٹ، اور طلائی تمغہ سے نوازا گیا۔ یہ ایوارڈ ان کی طویل عر...

مطالعہ نہ کرنے کے نقصانات۔ از قلم: طٰہٰ عرف ثناء جمیل احمد نلاّمندو (معاون معلّمہ پونے مہانگر پالیکا۔)

Image
مطالعہ نہ کرنے کے نقصانات۔  از قلم: طٰہٰ عرف ثناء جمیل احمد نلاّمندو (معاون معلّمہ پونے مہانگر پالیکا۔) دنیا میں علم و شعور ہی وہ نعمت ہے جس کی بدولت انسان کو دیگر مخلوقات پر فضیلت عطا کی گئی ہے۔ علم ہی وہ نور ہے جو دل و دماغ کو روشن کرتا ہے، انسان کی شخصیت کو سنوارتا ہے، اس کی سوچ کو جِلا بخشتا ہے اور اسے جہالت کے اندھیروں سے نکال کر روشنی کی راہ دکھاتا ہے۔ مطالعہ، علم حاصل کرنے کا سب سے اہم اور مؤثر ذریعہ ہے۔ جو قومیں علم و مطالعہ کو ترک کر دیتی ہیں، وہ زوال کا شکار ہو جاتی ہیں۔ مطالعہ نہ کرنے کی وجہ سے فرد اور معاشرہ دونوں طرح طرح کے نقصانات سے دوچار ہو جاتے ہیں۔ اگر انسان مطالعے سے دور ہو جائے تو سب سے پہلے جہالت میں اضافہ ہوتا ہے۔ علم کی کمی کی وجہ سے اس کی عقل کمزور پڑ جاتی ہے، فکری پستی کا شکار ہو جاتا ہے اور زبان و بیان میں کمزوری آ جاتی ہے۔ ایسے شخص کی شخصیت میں غیر سنجیدگی در آتی ہے اور اس کے فیصلوں میں پختگی نہیں رہتی۔ مطالعہ ترک کرنے سے دلیل کی طاقت ختم ہو جاتی ہے، حافظہ کمزور ہو جاتا ہے اور انسان کی سوچنے سمجھنے کی صلاحیت متاثر ہوتی ہے۔ نتیجتاً ...

پائیدار تعلیم، یقینی روزگار: بی کام (ریٹیل مینجمنٹ) جلگاؤں یونیورسٹی کی ایک روشن مستقبل کی جانب رہنمائی۔ نئے کورس کا آغاز ۔ازقلم : عقیل خان بیاولی، جلگاؤں.

Image
پائیدار تعلیم، یقینی روزگار: بی کام (ریٹیل مینجمنٹ) جلگاؤں یونیورسٹی کی ایک روشن مستقبل کی جانب رہنمائی۔   نئے کورس کا آغاز ۔ ازقلم : عقیل خان بیاولی، جلگاؤں. (کیریئر کونسلر، موظف) آج کا دور صرف ڈگری حاصل کرنے کا نہیں بلکہ مہارت، عملی تجربے اور روزگار کی تیاری کا ہے۔ ایسے وقت میں جب نوجوان ڈگریاں تو رکھتے ہیں مگر کیریئر کی راہ دھندلی محسوس ہوتی ہے، کویتری بہنابائی چودھری شمالی مہاراشٹر یونیورسٹی (NMU) نے ایک انقلابی اور وقت کی ضرورت پر مبنی تعلیمی قدم اٹھایا ہے۔ * بی کام (ریٹیل مینجمنٹ): ایک جدید، صنعت دوست تعلیمی منصوبہ. رواں تعلیمی سال 2025-26 سے NMU نے بارہویں جماعت کے بعد تین سالہ بی کام (ریٹیل مینجمنٹ) کورس کی شروعات کی ہے۔ یہ کورس ان طلبہ کے لیے ایک بہترین موقع ہے جو تعلیم کے ساتھ ساتھ مہارت، تجربہ اور روزگار کی ضمانت چاہتے ہیں۔ * جامع نصاب، جدید مہارتیں اس کورس کو یونیورسٹی کے کامرس اسکول کے تحت جدید تقاضوں اور صنعتی رجحانات کو مدنظر رکھتے ہوئے تیار کیا گیا ہے۔ یہ محض نظری تعلیم نہیں، بلکہ عملی میدان سے مکمل ہم آہنگ کورس ہے، جس میں شامل ہیں: ریٹیل کی بنیادیا...

بی جے پی لیڈران کی جانب سے خواتین کی مسلسل توہین ناقابل برداشت.

Image
 گلبرگہ 6 جولائی : (عزیز اللّٰہ سرمست) محترمہ زیبا تبسم صدر آل انڈیا اردو ویلفیر ڈیولپمنٹ چیرٹیبل ٹرسٹ بنگلور نے کرناٹک کی چیف سیکریٹری محترمہ شالینی رجنیش کے بارے میں تضحیک آمیز ریماکس کیلئے بی جے پی کے ایم ایل سی این روی کمار پر کڑی تنقید کی ہے۔ محترمہ زیبا تبسم نے کہا ہے کہ شالینی رجنیش گلبرگہ میں بھی ریجنل کمشنر اور سیکریٹری کے کے آر ڈی بی کی حیثیت سے بہترین خدمات انجام دے چکی ہیں۔ شالینی رجنیش جیسی آئی اے ایس سینئر و فعال ڈسپلن کی سخت پابند فرض شناس خاتون افسر کے بارے میں روی کمار نے جس طرح کا غیر معیاری بیان دیا ہے اس ان کے گھٹیا معیار اور ذہنی خباثت کا پتہ چلتا ہے۔ محترمہ زیبا تبسم نے مزید کہا ہے کہ اس سے قبل بھی روی کمار نے گلبرگہ میں گلبرگہ کی نمبرون ڈپٹی کمشنر محترمہ فوزیہ ترنم کے بارے میں نہایت ناشائستہ الفاظ کا استعمال کیا تھا جس کیلئے انہیں شدید تنقید کا نشانہ بنایا گیا اور ذلت کا سامنا بھی کرنا پڑا روی کمار نے بعد میں یہ کہہ کر معافی طلب کی کہ ان سے زبانی لغزش ہوگئی۔ محترمہ زیبا تبسم نے استفسار کیا ہے کہ روی کمار سے بار بار زبانی لغزش کیوں ہورہی ہے؟ درا...

تعزیتی کلام۔خادم قوم و ملت و صنعتکار جناب ملک. محمد ھاشم صاحب بن ملک خضر حسین صاحب۔

Image
تعزیتی کلام۔ خادم قوم و ملت و صنعتکار جناب ملک. محمد ھاشم صاحب بن ملک خضر حسین صاحب۔     جمعہ کے روز جب آپ نے آخرت کی طرف سفر کیا، تو وشآرم کا ایک روشن ستارہ افق میں ڈوب گیا!KH گروپ کے معزز سربراہ وشآرم کے عظیم سرپرست!90 برس کی عمر میں بھی دل سے ہمیشہ 20 سالہ نوجوان کی طرح پُرکشش اور زندہ دل! مذاہب سے بالاتر سب سے محبت کرنے والی شخصیت! قابلِ قدر، باعزت، اور عظیم المرتبت ہستی! آپ کی وہ نرم و ملائم ٹھنڈی ہوا سی مسکراہٹ! پھول جیسی مسکراہٹ... جیسے چودھویں رات بغیر کسی قیمت کے روشنی بانٹتی ہے، ویسے ہی آپ کی وہ چمکتی ہوئی مسکراہٹ اب بھی میری آنکھوں میں جھلملاتی ہے! برآمدات کی دوڑ میں جس نے چین جیسے ملک کو بھی پیچھے چھوڑ دیا— ایسے ذہانت والے صنعتکار آپ تھے! لباس میں، دل میں، اور مسکراہٹ میں بھی بےلوث و شفاف— چاند بھی آپ کے سامنے شرمندہ تھا! آپ کا چہرہ دانائی کی روشنی بکھیرتا تھا، آپ غریب گھرانوں کے لیے امید کی کرن، ایک سورج کی مانند تھے! چمڑے کی صنعت کی تاریخ میں آپ کا مقام ہمیشہ یاد رکھا جائے گا، روزگار فراہم کر کے تنخواہ اور بونس بانٹ کر ہزاروں خاندانوں کے روزگا...

کیا قربانی کا بدل تعلیم و صدقہ ہوسکتا ہے?ایک شرعی ،فکری اور معاشرتی جائزہ؟ازقلم : ابرارالحق مظہر حسناتی۔

Image
کیا قربانی کا بدل تعلیم و صدقہ ہوسکتا ہے?ایک شرعی ،فکری اور معاشرتی جائزہ؟ ازقلم : ابرارالحق مظہر حسناتی۔  جب انسان عبادت کے مقام و مرتبہ پر غور کرتا ہے تو اسے دو چیزیں واضح طور پر محسوس ہوتی ہیں: ایک اس کا فہم و عقل، اور دوسری اس کا تسلیم و اطاعت۔ عقل کے ذریعہ وہ اللہ کی پہچان کرتا ہے، اور اطاعت کے ذریعہ اس کی بندگی بجا لاتا ہے۔ مگر بعض اوقات یہی عقل، اگر خالص نبوی منہج سے جدا ہو جائے تو عبادت کو مفادات کے ترازو میں تولنا شروع کر دیتی ہے، اور یہی سے وہ فکری لغزش جنم لیتی ہے جو انسان کو عبادت کی اصل روح سے ہٹا کر نفع رسانی، سوشل امپیکٹ، یا جذباتی افادیت کی طرف لے جاتی ہے۔ آج کے اس دور میں جہاں عقل و فلسفہ کو ہر چیز پر غالب سمجھا جاتا ہے، نوجوانوں کی ایک ایسی نسل ابھر رہی ہے جو دین کی تسلیماتی اور توقیفی فطرت کو سمجھنے کے بجائے ہر عمل کا ایک ’’سوشل یوٹیلٹی ویلیو‘‘ جاننا چاہتی ہے۔ انہیں یہ بات بے کار لگتی ہے کہ کسی جانور کو ذبح کر کے اس کا گوشت تقسیم کیا جائے، جب کہ اس رقم سے کسی بچے کی تعلیم، کسی مریض کا علاج، یا کسی اسکول کی بنیاد رکھی جا سکتی ہے۔ اس لیے وہ کہتے ہیں: ’’...

اسلامی سال کی شان۔۔۔قربانی سے شروع قربانی پر ختم۔۔۔از قلم محمد سرور شریف ابن یوسف شریف۔

Image
اسلامی سال کی شان۔۔۔ قربانی سے شروع قربانی پر ختم۔۔۔ از قلم محمد سرور شریف ابن یوسف شریف۔ (معلم مؤیدالمسلمین پرائمری اسکول پربھنی)   9960451708 ذالحجہ کا مہینہ جو اسلامی مہینوں کا آخری مہینہ ہے۔ حضرت ابراہیم ؑ کی سنت قربانی کی یاد اور قربانی کے عمل کے ساتھ اختتام کو پہنچا۔ اور اس کے ساتھ ہی محرم الحرام جو اسلامی تاریخ کا پہلا مہینہ کہلاتا ہے اور یہ مہینہ بھی میرے اور آپ کے آقا حضرت محمد ﷺ کے پیارے نواسوں حسین رضی اللہ تعالی عنہ اور آپ کے افراد خاندان کی بے شمار قربانیوں اور آپ کی شہادت ، اور امیر المومنین حضرت عمر ؓ کی شہادت سے شروع ہوتا ہے۔ یعنی اسلامی تاریخ کا آغاز بھی قربانی سے اور اختتام بھی قربانی پر قارئین ہمیں حضرت ابراہیم علیہ السلام، حضرت هاجرہ علیہ السلام کی قربانیوں کو یا د رکھنا ہے۔ اور اسی طرح ہمارے پیارے نبی حضرت محمد صلی اللہ علیہ و سلم ، ازدواج مطہرات ، بنات رسول ؐ ، صحابہ ؓ ، صحابیات رضی اللہ عنھم اور دیگر انبیاء علیہ السلام کی قربانیوں کو بھی یاد رکھنا ہے کہ کسی طرح انہوں اللہ کے حکم اور اس کی خوشنودی کے لیے اپنا سب کچھ قربان کر دیا۔ جان کی باز...

ریاضی لغت (اردو انگریزی)مرتب : عارف محمد خان (بی ایس سی بی ایڈ)مبصر : عبدالرحمن یوسف، بھیونڈی۔

Image
ریاضی لغت (اردو انگریزی) مرتب : عارف محمد خان (بی ایس سی بی ایڈ) مبصر : عبدالرحمن یوسف، بھیونڈی۔ کسی مبصر کے بقول 'قطرے میں دجلہ دیکھنا اگر بقول فیض دیدہ بینا کا کام ہے تو بقول تابش کمال قطرے میں دجلہ دکھانا بھی اپنی جگہ ایک ایسا ہی مجاہدہ فن ہے جس کے لیے برسوں کی ریاضت بھی بعض سمے نا کافی ٹھہرتی ہے'۔ اس کے باوجود عارف محمد خان نے اپنے احباب کی کوششوں سے شاگردوں اور استادوں کے لیے ایک ایسی کتاب مرتب کی جو انھیں پڑھنے اور پڑھانے والوں کے لیے یکساں طور پر فائدہ مند ثابت ہوگی۔ "ریاضی لغت (اردو انگریزی) بلا شبہ ایک ایسی ہی تالیف ہے۔       خاندیش کی سر زمین جلگاؤں ضلع سے تعلق رکھنے والے عارف محمد خان پیشہ سے معلم ہے۔ یہ صرف درس و تدریس تک محدود نہ رہتے ہوئے خاندیش کے اضلاع کی اردو اسکولوں میں کیرئیر کے تعلق سے اور سائنس، ریاضی، تاریخ، جغرافیہ عام معلومات پر بیش بہا مسلہ مسائل حل کروانے میں اپنا جواب نہیں رکھتے ہیں۔ انھوں نے نصاب اور عام معلومات پر مشتمل سوال و جواب پر تقریباً 41/کتب مرتب کی ہے۔ انھوں نے اس مرتبہ ایسے مضمون کا انتخاب کیا جسے خشک اور اکتاہٹ سے ب...

قربانی امام حسینؑ کا مقصد: انسانیت، عدل اور دین کی بقاتحریر: ایچ ایم جعفر۔

Image
قربانی امام حسینؑ کا مقصد: انسانیت، عدل اور دین کی بقا تحریر: ایچ ایم جعفر۔   تاریخِ اسلام کا سب سے درخشاں اور دردناک باب کربلا کی سرزمین پر رقم ہوا، جہاں نواسۂ رسول، حضرت امام حسینؑ نے اپنے اہلِ بیت اور جانثار ساتھیوں کے ہمراہ وہ عظیم قربانی پیش کی جو رہتی دنیا تک حق و باطل کے درمیان امتیاز کا معیار بن گئی۔ حضرت امام حسینؑ کی قربانی: ایک عظیم مقصد :  امام حسینؑ کی قربانی محض کوئی شخصی یا خاندانی معاملہ نہ تھا، بلکہ اس کا مقصد اسلام کو تحریف سے بچانا، ظلم و جبر کے خلاف آواز بلند کرنا، اور عدل، انصاف، آزادی، اور حق گوئی جیسی اعلیٰ انسانی قدروں کو زندہ رکھنا تھا۔ یہ قربانی دین کی سربلندی اور انسانیت کی فلاح کے لیے ایک ابدی مثال ہے۔ یزیدیت کے خلاف بغاوت کیوں؟ حضرت حسینؑ نے یزید کی بیعت اس لیے قبول نہ کی کیونکہ وہ ایک ظالم، فاسق، اور دین بیزار حکمران تھا۔ اس کی خلافت کو تسلیم کرنا درحقیقت اسلامی اصولوں سے انحراف کے مترادف ہوتا۔ اگر امام حسینؑ خاموشی اختیار کرتے تو یزید کی غیر شرعی حکومت کو خلافت کا نام دے کر پوری امت کو گمراہی کی طرف دھکیل دیا جاتا۔ امامؑ نے فرمای...

خراج عقیدت۔۔عزت مآب عالی جناب ملک محمد ہاشم صاحب خادم قوم و ملت۔چیرمین کے ہچ گروپ۔

Image
خراج عقیدت۔۔ عزت مآب عالی جناب ملک محمد ہاشم صاحب خادم قوم و ملت۔ چیرمین کے ہچ گروپ۔  ہاشم وہ اینی قوم کے خادم تھے مہرباں اب ڈھونڈ لائیں آپ کا نعم البدل کہاں صاحب ملک گھرانے کے روشن چراغ تھے مہر و وفا خلوص کے سر سبز باغ تھے فیاض دل شفیق نہایت متین تھے  ہمدرد و خیر خواہ بزرگان دین تھے وہ پیکر خلوص وہ علماء کے قدر داں ان کی مثال ڈھونڈ کے لائیں گے ہم کہاں قائم کئے ہیں کتنے مدارس و خانقاہ تجار کو بتائی ترقی کی شاہراہ موصوف نے کئے ہیں ہزاروں فلاحی کام یوں ملک بھر میں آپ کی ہستی تھی نیک نام ہر وقت منہمک تھے رفاہی امور میں توصیف کم ہے جتنی ہو ان کے حضور میں سارے اکابرین سے وابستگی رہی اہل علوم دین سے وابستگی رہی اپنی دعا یہی ہے کہ حق مغفرت کرے  اور رحمت الہی سے آن کی لحد بھرے اثر خامہ سراج زیبائی۔

سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور میں بریج کورس کا افتتاح۔

Image
وجئے پور: (سمیع الدین) سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور کے زیر اہتمام بی اے، بی ایس سی سال اول کی طالبات کے لیے بریج کورس کا افتتاح عمل میں آیا اس جلسہ کے مہمان خصوصی جناب ریاض فاروقی چیرمین گورننگ کونسل سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین نے طالبات سے مطالبہ کیا کہ وہ صرف ڈگری حاصل کرنے اور پاس کرنے کے بارے میں نہیں بلکہ زندگی کے لیے ضروری علم حاصل کرنے کے بارے میں سیکھنے کا مقصد بنائیں اور روحانیت کے متعلق بالخصوص امام غزالی کا مطالعہ کریں تا کہ علم روحانیت سے وقف ہو سکیں اور علم شعور کا شئے پر غالب آنا اور مزید خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ طالبات کلاس روم کے بجائے باہر کے ماحول میں بہت کچھ سیکھتی ہیں۔ انہوں نے زور دیا کہ طلباء کے لیے سیمینارز، تعلیمی کانفرنسوں، ماہرین کے ساتھ بات چیت وغیرہ کے ذریعے سیکھنا ضروری ہے۔ ایک اور مہمان خصوصی ڈاکٹر سید علیم اللہ حسینی صدر شعبہ اردو انجمن ڈگری کالج بیجاپور نے اپنے خطاب کہا کہ تعلیم میں انسانیت کی بڑی اہمیت ہے اور مزید کہا کہ اساتذہ، بزرگوں کی عزت کرنا اعلیٰ اخلاق کی علامت ہے گویا حسن اخلاق ا...

چینئی، محکمہ تعلیمِ اسکول – پروفیسر انبالاگن بلاک میں افسران سے ملاقات۔

Image
تملناڈو (محمد رضوان اللہ) آج چینئی میں پروفیسر انبالاگن بلاک میں محترم رامیشور مورگن صاحب، رکن و سکریٹری، اساتذہ تقرری بورڈ (ٹی آر بی)، محترم پی. اے. نریش صاحب، ڈائریکٹر برائے ابتدائی تعلیم، اور تمل ناڈو ٹیکسٹ بک سوسائٹی کے ڈائریکٹر سے ان کے دفتری مقام پر ایک باوقار ملاقات انجام پائی۔ اس ملاقات میں تمل ناڈو اردو اکیڈمی کے نائب صدر ڈاکٹر نعیم الرحمٰن، تمل ناڈو اردو میڈیم اساتذہ ایسوسی ایشن کے ریاستی جنرل سکریٹری ڈاکٹر شانواز، تمل ناڈو اردو اسکول ٹیچرز ایسوسی ایشن کے ریاستی جوائنٹ سکریٹری جناب محمد رضوان اللہ اور 20 اساتذہ پر مشتمل ایک وفد نے شرکت کی ملاقات کے دوران معزز مہمانوں کی عزت افزائی کی گئی اور اردو زبان سے متعلق متعدد تعلیمی و انتظامی مطالبات پیش کیے گئے۔ تمام ڈائریکٹر حضرات نے ان مطالبات کو نہایت توجہ اور شائستگی سے سنا اور جلد از جلد ان مسائل کو حل کرنے کی یقین دہانی کروائی۔ یہ ملاقات اردو زبان کے فروغ اور تعلیمی میدان میں اردو اساتذہ کے مقام کو مضبوط بنانے کے حوالے سے ایک اہم اور کامیاب سنگ میل ثابت ہوئی۔

اقلیتی امیدواروں کے لیے سنہری موقع - پولیس کانسٹیبلوں کے لیے بھرتی سے پہلے کی تربیت کے لیے درخواست دیں۔ (پروفیسر الیاس انعامدار)

Image
بیڑ : (اسماء رئیس خان) لوک سینا سنگٹہنا ضلع بیڑ کے نوجوانوں سے اپیل کرتی ہے کہ مہاراشٹر حکومت کی منظوری کے مطابق اقلیتی ترقی کی وزارت، ممبئی، آزاد ہند سنستھا، کامکھیڑا تعلقہ، بیڑ میں اقلیتی (مسلم، بدھ، سکھ، عیسائی، یہودی، پارسی) امیدواروں کے لیے قبل از بھرتی ٹریننگ منعقد کرنے کے لیے منتخب کیا گیا ہے۔ بیڑ ضلع کے اقلیتی مسلم، بدھ، سکھ، عیسائی، یہودی، جین، پارسی اور عیسائی برادری کے لڑکے اور لڑکیاں اپنی تحریری درخواستیں 07 جولائی 2025 تک براہ راست آزاد ہند نیم انگلش اردو اسکول، قاضی نگر، جالنا روڈ، بیڑ میں جمع کرائیں۔ امیدوار کا جسمانی ٹیسٹ پولس فورس آفیسر، ضلع اقلیتی افسر بیڑ اور تنظیم کے سربراہ آزاد ہند اسکول میں 9 جولائی 2025 کو کرائیں گے، امیدوار کا 12ویں جماعت پاس ہونا چاہیے، اگر اس سے زیادہ تعلیم ہے تو اسے ترجیح دی جائے گی، اعلان کردہ آمدنی 8 لاکھ سے کم ہو، 30فی صدنشستیں اور خواتین کے لیے مخصوص ہوں گی، تربیت کے اصولوں کے مطابق خواتین 3 ماہ کے لیے رہائشی، تربیت کے دوران امیدواروں کو چائے، ناشتہ، کھانا، تعلیمی سامان، یونیفارم کٹ، یہ سہولیات مفت فراہم کی جائیں گی، تحریری،...

'ابھی نہیں تو کبھی نہیں' کو ذہن میں رکھتے ہوئے ضلع بیڑ کے اساتذہ آزاد میدان میں ہونے والے احتجاج میں بڑی تعداد میں شرکت کریں۔ بیڈ ڈسٹرکٹ غیر امدادی اسکول ایکشن کمیٹی کی اپیل!

Image
بیڑ : (اسماء رئیس خان) ریاست میں غیر امدادی اور جزوی طور پر امداد یافتہ اسکولوں کے لیے اضافے کے اگلے مرحلے کے لیے درکار فنڈز حاصل کرنے کے لیے،  مہاراشٹر اسٹیٹ غیر امدادی اسکول ایکشن کمیٹی مہاراشٹر اسٹیٹ اور ٹیچرز کوآرڈینیشن ایسوسی ایشن 05 جون سے دھرنا احتجاج کر رہی ہے۔ اس کے علاوہ بدھ 02 جولائی کو ٹیچر ایم ایل اے اور گریجویٹ ایم ایل اے نے چیف منسٹر دیویندر فڑنویس سے ملاقات کی اور ایک میمورنڈم پیش کیا جس میں مطالبہ کیا گیا کہ 14 اکتوبر 2024 کے حکومتی حکم کے مطابق فنڈز دستیاب کرائے جائیں، فنڈز کے حوالے سے کوئی راستہ نکالیں۔ اس لیے تمام ایم ایل اے اپنی پوری کوشش کر رہے ہیں۔ دوسری جانب احتجاجی مقام پر اساتذہ کا بڑی تعداد میں موجود ہونا ضروری ہے۔ اس کے علاوہ، ٹیچرس کوآرڈینیشن ایسوسی ایشن نے 8 اور 9 جولائی کو ریاست اسکول بند کے احتجاج کی کال دی ہے۔ اس بند میں غیر امدادی اسکول ایکشن کمیٹی کے مراٹھواڑہ ورکنگ صدر ویجناتھ چاٹے سر، مراٹھواڑہ کے انسپکٹر وجے سنگھ شندے سر، چھترپتی سمبھاجی نگر ڈویژن کے ورکنگ صدر جتیندرا ڈونگرے سر،مراٹھواڑہ، ڈیویژن کے ورکنگ صدر جتیندرا سمبھاگڑ، ایس۔ آ...

دھولیہ شیروڑ کے ہردلعزیز سماجی خدمتگار بھیاصاحب پٹیل کا انتقال پرملال۔

Image
جلگاؤں (سعید پٹیل)دھولیہ ضلع کے شیروڑ گاؤں کی جانی مانی سماجی خدمتگار شخصیت بھیاصاحب پٹیل حالت ضعیفی میں گذشتہ ٢٨ جون ہفتہ کےروز اس دارےفانی سے کوچ کرگیۓ۔انا للہ وانا الیہ راجعون بھیاصاحب پٹیل اپنے حلقہ و علاقہ میں ہر مذہب اور سماجی طبقات میں اپنی منفرد خدمت خلق ، سادہ زندگی ، حسن سلوک اور خلوص کےلیۓ مشہور تھے۔ملنسار نرم مزاج تھے۔مرحوم مسلم پنچ کمیٹی شیروڑ گاؤں کی رہنما قیادت تھی۔ بالخصوص تعلیم ، صحت عامہ اور ہر طرح کے فلاحی کاموں میں ہمیشہ پیش پیش رہتے تھے۔وہ معصوم بچوں سے لےکر بزرگوں تک سے خلوص کار و اپناپن کے پیکر تھے۔ان کے انتقال پرملال سے ان کے حلقہ احباب ، ضرورتمندوں اور برادری میں غم کی لہر پائی جاتی ہیں۔ضلع و بیرون ضلع کے خاص و عام نے اظہارغم کے ساتھ مرحوم کو تعزیتی کلمات سے انھیں خراج عقیدت پیش کی ہیں۔تدفین کےوقت ہرمذہب و سماجی طبقات کی نمائندہ شخصیات موجود تھی۔

علیم مجاور بنے املنیر تعلقہ راشٹر وادی کانگریس کے اقلیتی صدر۔ علاقے میں خوشی کی لہر

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) املنیر تعلقہ کے گاؤں دھار سے تعلق رکھنے والے سماجی اور کو آپریٹیو شعبے کی نمایاں شخصیت علیم مجاور کو راشٹر وادی کانگریس پارٹی کی جانب سے املنیر تعلقہ اقلیتی شعبہ کے صدر کے عہدے پر نامزد کیا گیا ہے۔ اس سیاسی تقرری پر علاقے میں مسرت و انبساط کی فضا ہے، اور سماجی و سیاسی حلقوں نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔علیم مجاور کو مبارکباد پیش کرنے والوں میں سابق وزیر اور املنیر کے مقبول رکن اسمبلی دادا صاحب انل بھائی داس پٹیل، میونسپل کونسل کی صدر محترمہ جے شری انل پٹیل، تعلقہ صدر بھاگوت پٹیل، کار گذار صدر ونود قدم سر، کرشی اتپن بازار کمیٹی کے صدر اشوک پٹیل، شرد دادا سونونے، جنید شیخ، پروین پٹیل عرف بٹو دادا، ماہرو انّا، سچن دادا پٹیل (ڈائریکٹر، کرشی بازار کمیٹی)، گنیش پٹیل (سابق سرپنچ، دھار)، انل ششودے، اماکانت بھاؤ صاحب، سریش پٹیل، اشروت بابو، ستار ماسٹر، شہر صدر مختار کھاٹک، وی این مجاور، بابو پینٹر، حاجی مجاور، منّا مجاور، شاہ رخ شیخ، شوکت سید، نعیم پٹھان سمیت کئی دیگر سماجی و سیاسی شخصیات شامل تھیں۔ پارٹی کارکنان اور مقامی عوام نے اس تقرری کا خیرمقدم کرتے ہوئے ا...

بیگم قمرالنساء کاریگر گرلز ہائی اِسکول و جونیئر کالج شولاپور میں شاندار الوداعی تقریب کا انعقاد۔

Image
شولاپور: ٤, جولائی ٢٠٢٥۔۔ (محمد جاوید تاڑے سر کی خصوصی رپورٹ) بیگم قمرالنساء کاریگر گرلز ہائی اِسکول و جونیئر کالج شولاپور میں اِنچارج پرنسپل محترمہ تحسینہ عبدالکریم شیخ صاحبہ کی قیادت میں مدرسۂ ھٰذا کے اُستانی محترمہ عظیم النساء صوبیدار صاحبہ اور محترمہ عالیہ مہاگامیی صاحبہ کے طویل عرصہ کی خدمات کے سُبکدوش کے موقع پر اور اِسکول کی ترقی میں ان کی نمایاں شراکت کے اعتراف میں الوداعی تقریب منعقد کی گئی۔ تقریب کا مقصد ان کی خدمات کو خراج تحسین پیش کرنا اور ان کے مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کرنا تھا۔ تقریب میں مدرسۂ ھٰذا کے اساتذہ، مقامی معززین، اور سابق طلبہ نے شرکت کی۔ خصوصی مہمانوں میں صاحب لال صوبہ دار صاحب اور دیگر مقامی عہدیداران کوشلیہ دیشمکھ میڈم ' جمیل دکنی سر' اشفاق منیار سر' شامل تھے۔ تقریب کا آغاز محمد عرفان ڈوکا سر نے تلاوتِ قرآن پاک سے کیا، جس کے بعدمدرسۂ ھٰذا کی اّستانی فرازنہ شیخ صاحبہ نے ان دونوں کے ساتھ اپنی یادیں شیئر کیں اور ان کی رہنمائی کو سراہایا۔ انہوں نے کہا کہ "محترمہ عظیم النساء صاحبہ اور محترمہ عالیہ صاحبہ نے...

”اُدے پور فائل“ کے خلاف اُٹھا صدائے احتجاج: مذہبی جذبات کو مجروح کرنے والی فلم کی ریلیز روکی جائے – ایکتا سنگٹھنا کا پُرزور مطالبہ۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) جب عقیدہ مجروح ہوتا ہے، جب آستھا کی بے حرمتی کی جاتی ہے، تب خاموشی ظلم کی تائید بن جاتی ہے۔ کچھ ایسا ہی منظر جلگاؤں دیکھنے کو ملا جب ضلع کی سماجی تنظیم "ایکتا سنگٹھنا" نے آنے والی متنازعہ فلم "اُدے پور فائل" کے خلاف پُرزور آواز بلند کی۔یہ فلم 11 جولائی کو ملک بھر میں ریلیز ہونے والی ہے، مگر پہلے ہی اس کے تین منٹ کے ٹریلر نے شدید غم و غصے کی لہر دوڑا دی ہے۔ ایکتا سنگٹھنا کے ذمہ داران کا کہنا ہے کہ فلم میں نہ صرف اسلام اور مسلمانوں کے خلاف زہر افشانی کی گئی ہے بلکہ آئین ہند اور ہندوستانی قانون کی کئی دفعات کی صریح خلاف ورزی بھی کی گئی ہے۔ "اسلامی شعائر اور مقدس شخصیات کی توہین". ٹریلر میں گیان واپی مسجد مقدمہ کا ذکر، مسلم علما کو دہشت گرد کے طور پر پیش کرنا، یہاں تک کہ نبی آخر الزماں حضرت محمد ﷺ اور ام المؤمنین حضرت عائشہؓ کے متعلق نازیبا اور فحش تبصروں نے دلوں کو چیر کر رکھ دیا ہے۔ یہ مواد نہ صرف مذہبی جذبات کو ٹھیس پہنچاتا ہے بلکہ ملک میں فرقہ وارانہ ہم آہنگی کو بھی خطرے میں ڈال دیتا ہے۔ ”سر تن سے جدا“ کا غ...

اللہ تعالی کی اپنےبندوں سے محبت کی علامات۔ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔

Image
اللہ تعالی کی اپنےبندوں سے محبت کی علامات۔ ازقلم : مولوی شبیر عبدالکریم تانبے۔     ہرایک بندہ چاہتا ھیکہ اللہ تعالی اسکے محبوب بن جائے اور وہ اللہ تعالی کا محبوب بندہ بننا چاہتا ہے اور بسااوقات اپنے زبان و قلم سے اسکا اظہار بھی کرتا ہے لیکن صرف زبان و قلم سے اسکا اظہار و بیان کافی نہیں اسلئے کہ قرآن کریم اور احادیث مبارکہ میں اللہ تعالی کی محبت کے عطا ہونیکی کچھ علامتیں اور نشانیاں بتلائی گئی ہیں تو جو شخص انکو اپنائیگا اور ان پر عمل کریگا اسے ان شاء اللہ ضرور اللہ تعالی کی محبت نصیب ہوگی     اللہ تعالی فرماتے ہیں        آپ فرمادیجئے کہ اگر تم اللہ تعالی سے محبت رکھتے ہو تو تم لوگ میرا اتباع کرو اللہ تعالی تم سے محبت کرنے لگیں گے اور تمہارے گناہوں کو معاف کردینگے اور اللہ تعالی بڑے معاف کرنے والے اور بڑی عنایت فرمانے والے ہیں ( سورہ آل عمران )     محبت ایک پوشیدہ جیز ہے اسکا اندازہ حالات یا معاملات سے ہی لگایا جاسکتا ہے     جو لوگ اللہ تعالی محبت کے دعویدار تھے اور اللہ تعالی کی محبوبیت کی تمنا ...

اندوہناک خبر۔۔۔ملک التجار خادم العلماء والمدارس مشہور تاجر چرم جنوبی ہند کے مایہ ناز سخی فخر وشارم حضرت مفتی محمود الحسن صاحب گنگوہی رح کے تربیت یافتہ الحاج ملک محمد ھاشم صاحب بن خضر حسین صاحب مرحوم۔ ابھی کچھ دیر قبل دار فانی سے کوچ کرگئے۔انا للہ وانا اليه راجعون۔

Image
چنئی : مرحوم فیاض مزاج۔ ہندوستان کے چنندہ تاجروں میں نمایاں نام رکھنے والے۔ جامعہ باقیات الصالحات ویلور کے صدر۔ مدرسہ مفتاح العلوم کے بانی۔ مسلم پرسنل بورڈ کے سابق رکن۔ بے شمار چھوٹے بڑے مدرسوں تنظیموں پر مہربان تھے۔ شہر وشارم کیلئے ایک فیصل وسرپرست کی حیثیت آپ کی تھی۔ حج کمیٹی چنئی۔ مسجد پری میٹ۔ مسجد خضر۔ مسجد بیت الحجاج جیسی مرکزی مساجد و ادارے آپ کی توجہات اور کاوشوں کی گواہ ہیں۔  مرحوم کی بے شمار خوبیوں میں سے نمایاں خوبی یہ ھیکہ جنوب ہند کا بنیادی ادارہ ام المدارس جامعہ باقیات الصالحات ویلور کو خود کفیل بنایا جو رہتی دنیا تک کیلئے اپنی مثال آپ ہے۔ مدرسہ مفتاح العلوم وشارم کا قیام عمل جہان سے سینکڑوں علماء ہزاروں حفاظ ملت اسلامیہ کو سپرد کئے گئے وہ دنیا کی تاریخ میں ایک سنہرا باب ہے تو حاجی صاحب مرحوم کے حق میں بڑا ایصال ثواب ہے جسکی آبیاری تادم حیات فرماتے رہے۔ موصوف اپنی تدین وخدمت علم دین اور اسلاف اکابر علماء سے بے پناہ محبت وتعلق کے باعث نہ صرف ہندوستان میں بلکہ بیرون ملک میں بھی معروف ومقبول تھے۔ آپ کا چلے جانا شہر وشارم کے بالخصوص وضلع نارتھ آرکاٹ و صوبہ تام...

جولائ کوجلگاؤں میں وقف بچاؤ پر اجلاس عام مولانا عمرین دہلی کی خصوصی شرکت۔

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) جولائ بعد نماز مغرب تا رات ٩.٣٠ بجے تک عید گاہ میدان اجنتا چوک جلگاؤں میں آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے سیکریٹری مولانا عمرین رحمانی کی صدارت میں وقف ترمیمی آرڈیننس کے موضوع پر وقف کوآرڈینیٹشن کمیٹی جلگاؤں و مسلم پرسنل لاء بورڈ کے باہمی اشتراک سے عظیم الشان ضلعی اجلاس کا انعقاد کۓ جانے کی اطلاع ادارہ کی جانب سے منعقدہ پریس کانفرنس میں ذمہ داران عبدالکریم سالار مفتی ہارون عبدالوہاب ملک سہیل عامر پروفیسر ڈاکٹر قاضی مزمل ندوی، ایاز علی سید وغیرہ کی موجودگی میں اخباری نمائندوں کو معلومات فراہم کرتے ہوئے دی اس موقع بتایا گیاکہ حکومت نۓ نۓ قوانین لاد رہی ہیں عالمی شہرت یافتہ ہمارے دستور ہند میں تبدیلیاں لانے کی کوششیں کر رہی ہے یہ معاملہ دستور ہند اور جمہوریت کے خلاف ہے حکومت وقف ترمیمی آرڈیننس کے تحت بہت سی تبدیلیاں لانا چاہتی ہے جو نا صرف اقلیتوں کے خلاف ہے بلکہ جمہوریت کے بھی خلاف ہے اس ضمن میں ملک گیر پیمانے پر مخالفت کی تحریک منصوبہ بند طریقہ سے چل رہی ہے اسی سلسلہ کی کڑی ٥ جون کو جلگاؤں شہر میں ضلعی بیداری اجلاس کا انعقاد کیا گیا ہے جس میں مقامی...

چینئی – محکمہ تعلیمِ اسکول، پروفیسر انبالاگن بلاک

Image
تملناڈو (محمد رضوان اللہ) محترم  مورگن صاحب، رکن و سیکریٹری، ٹیچرز ریکروٹمنٹ بورڈ (TRB) سے آج ایک باوقار ملاقات انجام پائی۔ اس ملاقات میں تمل ناڈو اسٹیٹ اردو اکیڈمی کے نائب صدر جناب ڈاکٹر نعیم الرحمٰن، تمل ناڈو اردو ٹیچرز اسوسی ایشن کے جنرل سیکریٹری جناب شانواز اور جناب محمد رضوان اللہ نے شرکت کی اور عزت و احترام کے ساتھ ان سے ملاقات کی۔ یہ ملاقات اردو زبان کی ترقی اور ریاست تمل ناڈو میں اردو اساتذہ کی تعلیم و تعیناتی سے متعلق اہم امور پر تبادلہ خیال کے لیے ایک مؤثر موقع ثابت ہوئی۔

امام حسین ؓکی شہادت عظمیٰ نے ہر طرح اسلام کی عظمت کا ثبوت فراہم کردیا، مولانا مفتی سید شاہ عزیز اللہ قادری،مفتی محمد خواجہ معین الدین، مفتی محمد فیاض الدین کا خطاب۔

Image
  بیدر۔ 4 جولائی(نامہ نگار)۔حضرت سیدنا امام حسین ؓنے دنیا کو دکھلادیا کہ نظام مصطفویؐ کے تحفظ کے لیے وہ اور ان کے اہل بیت وانصار کے حوصلے اور قربانیاں کافی ہوگئیں۔ حضرت امام حسین ؓکی شہادت عظمیٰ نے ہر طرح اسلام کی عظمت کا ثبوت فراہم کردیا۔قیامت تک حضرت امام حسین کی اس شہادت کو یادرکھا جائیگا۔عشق الٰہی کی سر شاری اور محبت رسول اللہ کا کیف ہر امتحان و آزمائش میں اہل سعادت کو ثابت قدم رکھتا۔ان خیالات کا اظہار حضرت علامہ مولانا مفتی سید شاہ عزیز اللہ قادری صاحب قبلہسابق شیخ المعقولات جامعہ نظامیہ حیدرآبادنے،جناب محمدفراست علی ایڈوکیٹ صدر کا روان ادب و مرکزی رحمت عالم کمیٹی ضلع بید ر کی نگرانی میں مسجد خانقاہ حضرت محبوب سبحانیبیدرمیں منعقدہ جلسہبعنوان”مقام عظمت اہل بیت و معرکہ کربلا“ کے موقع پر مخاطب کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ،نبی کریم ﷺ حسنین کریمین سے بہت محبت فرماتے تھے ایک مرتبہ اپنے گود میں بٹھاتے ہیں اور کہتے ہیں کہ اے اللہ میں ان سے محبت کرتا ہوں تو بھی ان سے محبت رکھ اور ان لوگو ں سے بھی محبت رکھ جو ا ن سے محبت رکھتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ،حضورؐ نے فرمایاکہ اپنی ا...

درگاہ آستانہ قادریہ بگدل میں جلسہ یا دامام حسین ؓ

Image
 بیدر : جولائی (نامہ نگار) درگاہ آستانہ قادریہ بگدل شریف میں ماہانہ حلقہ درس تصوف مورخہ 11/محرم الحرام مطابق 7/جولائی 2025 بروزپیرصبح ٹھیک 11:00بجے تا قبل از وقت نماز عصر پیرطریقت ڈاکٹر الحاج شاہ خلیفہ محمدادریس احمد قادری ”صاحب“بگدلی سجادہ نشین درگاہ آستانہ قادریہ بگدل کی نگرانی میں انعقاد عمل میں آئیگا۔ پیر طریقت درس تصوف دینگے اور خصوصی دعاء فرمائینگے۔اورجلسہ یا دحضرت سیدناامام حسین ؓ کی نگرانی فرما ئنگے۔جلسہ کو اساتذہ اکرام دارالعلوم قادریہ بگدل شریف مخاطب کرینگے۔ جلسہ و درس تصوف کی کاروائی کاآغاز قرات کلام پاک سے ہوگا۔ممتاز نعت خواں و طلباء و طالبات دارالعلوم قادریہ بگدل حمد، نعت اور منقبت کا نذرانہ پیش کرنے کی سعادت حاصل کریں گے۔ مریدین اور معتقدین سے شرکت کی گذارش کی گئی ہے۔۔۔ تصویر ای میل: خلیفہ شاہ محمدادریس احمد قادری صاحب بگدلی