الحراء اسکول بھساول میں شاندار طلبہ کے انتخابات"طلباء نے جوش و خروش سے انتخابی مرحلے میں حصہ لیا
جلگاؤں (سعید پٹیل کے ذریعے)بھساول الحراء اردو ہائی اسکول، بھساول میں طلبہ کی جمہوری تربیت، نظم و ضبط، قیادت اور ذمہ داری جیسے اوصاف کو فروغ دینے کے لیے 22 جولائی 2025 کو ایک مثالی انتخابی مہم منعقد کی گئی۔ اس موقع پر طلبہ کے لیے باقاعدہ ووٹنگ بوتھ قائم کیا گیا، جس کا افتتاح قلمکار رحیم رضا کے دستِ مبارک سے عمل میں آیا۔ ووٹنگ کا عمل دوپہر 2 بجے سے شام 5 بجے تک جاری رہا، جس میں طلبہ نے جدید ذرائع جیسے اوٹنگ موبائل ایپ، بیلٹ یونٹ، اور ای وی ایم موبائل کے ذریعے اپنا حقِ رائے دہی استعمال کیا۔
اس انتخابی عمل میں لڑکوں اور لڑکیوں کی مختلف جماعتوں سے نمائندگی ہوئی۔ دسویں جماعت سے حمران عمران خان، طوبی اشفاق الدین قاضی اور زوبیہ محمد سلطان قریشی، محمد فیصل نعیم شیخ کامیاب ہوئے۔ نویں جماعت سے محمد فیصل نعیم، زرار اشفاق باغبان، قریشی زید احمد، شیخ اصف، اشمیرا ساجد علی اور گلفشاں غلام سرور منتخب ہوئے، جبکہ آٹھویں جماعت سے حسان خان عمران، محمد عمر دانش، مہوش شہزاد پٹیل اور یسرا ندیم انصاری کامیاب قرار پائے۔
کامیاب طلبہ نے 24 جولائی کو ایک پُروقار تقریب میں اپنے عہدوں کا حلف معزز مہمانان کے دستِ مبارک سے لیا۔ تقریب کی صدارت الحاج انصار احمد صاحب نے کی، جنہوں نے اپنے خطاب میں طلبہ کو کامیابی کی مبارکباد پیش کی اور جمہوری اقدار، دیانت داری اور نظم و ضبط کی اہمیت پر زور دیا۔ اس موقع پر چیئرمین الحاج شکیل انجینیئر صاحب نے طلبہ کو قیمتی مشورے دیے اور کہا کہ منتخب طلبہ اپنے کردار سے دوسروں کے لیے مثال بنیں، کیونکہ قیادت ایک امانت ہے جو خدمت کے جذبے سے نبھائی جاتی ہے۔
تقریب میں مہمانانِ خصوصی کی حیثیت سے الحاج اسماعیل انجینیئر صاحب، الحاج شبیر سر، سعید خان سر، شیخ فاروق صاحب، جلیل احمد صاحب اور مرزا اسلم بیگ صاحب نے شرکت کی، جن کی موجودگی نے محفل کو مزید رونق بخشی اور طلبہ کے لیے یہ دن ناقابل فراموش بنا دیا۔
صدرِ معلم مرزا اسلم بیگ نے رسمِ شکریہ ادا کی اور پروگرام کے کامیاب انعقاد پر تمام طلبہ، اساتذہ اور انتظامیہ کو مبارکباد دی۔ تقریب کی نظامت نہال احمد شیخ نے خوبصورت انداز میں کی، جبکہ پروگرام کی تحریک و صدارت سید رضوان سر اور تائید تنویر رضا سر نے کی۔
انتخابی مہم کو کامیاب بنانے میں سر التمش خان نے کلیدی کردار ادا کیا، جبکہ تمام جملہ اساتذہ اور اسٹاف نے نہایت ذمہ داری اور محبت سے اس عمل کو منظم انداز میں مکمل کیا۔ اسکول انتظامیہ اور تمام مہمانانِ گرامی نے اس کامیاب جمہوری عمل پر طلبہ کو دل کی گہرائیوں سے مبارکباد پیش کی، اور ان کے روشن مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔
Comments
Post a Comment