مفتی محمد ہارون ندوی مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کے "جنرل سکریٹری" منتخب ہوئے۔
جلگاؤں (شیخ زیداحمد) مفتی محمد ہارون ندوی جو نہ صرف ہندوستان میں بلکہ پوری دنیا میں اپنی بیباک تقاریر اور سماجی خدمات اور انسانی خدمات سے متعلق کاموں کے لیے جانے جاتے ہیں، اور ایک مسلم مذہبی رہنما بھی ہیں، ملک بھر میں تعلیم کے فروغ، قومی یکجہتی، سالمیت، امن، خیر سگالی اور معاشرے کو نشے سے نجات کے مشن پر کام کرتے ہیں، ہزاروں لوگ ان کے خطبات سننے کے لیے جمع ہوتے ہیں، کروڑوں نوجوانوں کے دلوں کی دھڑکن ھیں، ان کے جمعہ کے خطبات کو سننے کے لیے بڑی تعداد میں لوگ حاضر ہوتے ہیں۔ اقرا میڈیکل کالج میں 15 سال پروفیسر رہے ھیں،2014 میں سیاست میں قدم رکھا اور بہت کم وقت میں سیاست میں اپنی جگہ بنالی، پہلے انہیں ضلع جلگاؤں کا نائب صدر بنایا گیا اور اب نیشنل کانگریس کمیٹی نے مفتی ہارون کی مقبولیت، قابلیت، محنت اور سماجی کاوشوں کو دیکھ کر انہیں مہاراشٹر کانگریس کمیٹی کا جنرل سکریٹری بنادیا، یہ خبر آتے ہی خصوصا مُسلم برادری میں خوشی کی لہر دوڑ گئی۔ چاروں طرف سے مبارکبادی کا سلسلہ شروع ہوگیا ، اِس موقع پر مفتی صاحب نے کانگریس کمیٹی کے ریاستی صدر ہرش وردھن سپکال کا خصوصی طور پر شکریہ ادا کیا اور کہا کہ ہمارے قومی صدر ملک ارجن کھڑگے، سونیا جی، راہول گاندھی اور ان تمام لیڈروں نے مجھ پر بھروسہ کیا اور مجھے اس کے قابل سمجھا، میں ان کا شکر گزار ہوں اور اپنی صلاحیت اور محنت سے میں پارٹی کے نظریے، ویژن کو عام کروں گا۔
Comments
Post a Comment