آئیٹا پوسد کی مصنوعی ذہانت کے ذریعے تعلیمی شعبے میں انقلاب لانے کی کوشش۔
پوسد (شریف خان) آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن یونٹ پوسد کی جانب سے حاجی اختر خان نگر پریشد اردو ہائی اسکول میں "مصنوعی ذہانت - تعلیم کا مستقبل" اس عنوان کے تحت یک روزہ ورکشاپ کا انعقاد کیا گیا۔
پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔ مہمانوں کا روایتی طور پر گلدستے اور شال سے استقبال کیا گیا۔
پروگرام کی صدارت آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن (آئیٹا) مہاراشٹر کے ریاستی صدر محمد عتیق شیخ نے کی۔ شیخ شفیع ضلع پریشد پرائمری اسکول، بٹرگاؤں ، ایجوکیشن ایکسٹینشن آفیسر بوجیور صاحب ضیاءالدین سر، سلیم سر،صادق سر، آئیٹا کے ضلعی صدر عبدالصمد، ضلعی سکریٹری سمیر احمد، ضلعی نائب صدر ساجد مرزا، یونٹ صدر ناصر خان اور یونٹ سکریٹری محسن احمد اس ورکشاپ میں شریک تھے۔ پوسد ، عمرکھیڑ، دگرس، ارنی، واشیم، ماہور اور مہاگاؤں تعلقہ کے مختلف اسکولوں کے تقریباً 200 اساتذہ نے ورکشاپ میں حصہ لیا۔ ماہرین نے مصنوعی ذہانت (AI) دراصل کیا ہے، یہ تعلیمی میدان میں کیسے کارآمد ثابت ہوسکتی ہے، تعلیم میں Gemini، ChatGPT، گوگل ٹولز، Canva جیسے ایپ کا استعمال، AI کی وجہ سے اساتذہ کے کردار میں تبدیلی، مستقبل کے چیلنجز کے بارے میں رہنمائی کی گئی۔ محمد عتیق شیخ، ریاستی صدر آئیٹا مہاراشٹر نے اپنے صدارتی خطاب میں کہا، "آج کے ڈیجیٹل دور میں اساتذہ کو ٹیکنالوجی کے مطابق ڈھلنے کی ضرورت ہے۔ AI مستقبل ہے، اس کا مثبت استعمال کرکے، ہم اپنے طلباء کو مزید قابل بنا سکتے ہیں۔"
پروگرام کے دوسرے سیشن میں ٹرینر شفیع شیخ سر نے hands on training پیش کی جس میں اساتذہ کو AI کے مختلف ٹولز کا حقیقی استعمال دکھایا گیا۔ اس دوران شریک اساتذہ نے AI سے متعلق مختلف سوالات کیے اور ماہرین سے معلومات حاصل کیں۔
پروگرام کی نظامت ناصر خان نے کی جبکہ ابتدائی کلمات عبدالصمد ضلعی صدر اور آئیٹا کا تعارف محسن احمد یونٹ سیکرٹری نے کیا۔ آخر میں آئیٹا کے ضلعی نائب صدر ساجد مرزا نے تمام شرکاء، مہمانوں اور آرگنائزنگ کمیٹی کا شکریہ ادا کیا۔
شریک اساتذہ کا کہنا تھا کہ اس ورکشاپ سے اساتذہ نے مصنوعی ذہانت سے متعلق نیا علم حاصل کیا۔ آئیٹا یونٹ نے مستقبل میں بھی ایسی مفید ورکشاپس منعقد کرنے کا وعدہ کیا ہے۔
Comments
Post a Comment