رئیس ہائی اسکول میں اسکالرشپ کی تدریس کیسے کریں عنوان پر اساتذہ کے لیے ورکشاپ۔


بھیونڈی: (عبدالعزیز انصاری) آئیڈیل ایجوکیشنل مومنٹ ممبئی اور رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج بھیونڈی کے اشتراک سے''اسکالرشپ کی تدریس کیسے کریں '' عنوان کے تحت اساتذہ کے لیے یک روزہ ورکشاپ بروز سنیچر 26 جولائی 2025 کو رئیس ہائی اسکول کے اردو بسیرا آڈیٹوریم میں منعقد کیا گیا۔ ورکشاپ کا مقصد اسکالرشپ کی تدریس کرنے والے اساتذہ کی تعمیری صلاحیت کو فروغ نیز اسکالرشپ کی تدریس کی پیڈاگوجی سے اساتذہ کو متعارف کرانا تھا۔پروگرام کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا۔مہمانان کا استقبال اور گل پیشی اور آئیڈیل ایجوکیشنل مومنٹ کے مختصر تعارف کے بعد، ورکشاپ کے سرپرست، رئیس ہائی اسکول اینڈجونیر کالج کے پرنسپل ضیاء الرحمن انصاری نے اسکالرشپ کی اہمیت اور اس کی موجودہ دور میں ضرورت پر اپنے زرین خیالات کا اظہار کیا۔کے ایم ای سوسائٹی کے اعزازی جنرل سکریٹری دانیال قاضی نے اسکالرشپ ورکشاپ منعقد کرنے پر نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے اساتذہ کو اپنے قیمتی مشوروں سے نوازا۔پہلے سیشن کے رسورس پرسن ماہر علم ریاضی وسیم عبدالستارسر نے اسکالرشپ کے ایک مشقی پرچے کے ذریعے اساتذہ کو یہ باورکرایا کہ کس طرح وقت کی پابندی کے ساتھ ریاضی کا پرچہ حل کیا جائے۔آپ نے آسان تکنیک اور مختلف مثالوں کے ذریعے ریاضی مضمون کی تدریس کا جامع احاطہ کیا۔ظہرانے کے بعد دوسرے سیشن کا آغاز ہوا جس میں ذہنی آزمائش کے ماہر استاد عارف مہمطولے نے بچوں میں تخلیقی رجحان بڑھانے نیز ان میں موجود مخفی صلاحیتوں کو ابھارنے کی ترغیب مثالوں کے ذریعے دی۔انھوں نے تمام مضامین کو مربوط کرکے بچے کی آفاقی سوچ کو پروان چڑھانے پر زور دیا۔ ساتھ ہی اپنی بات کو عملی طور پر سمجھانے کے لیے ایک سبق کو سرگرمی کے ذریعے پیش کیا۔ورکشاپ اپنے اہداف میں کامیاب رہا۔تمام اساتذہ نے متانت و سنجیدگی کے ساتھ ماہرین کے لیکچرز میں متحرک شرکت کی۔ورکشاپ میں میونسپل کارپوریشن کے سی آر سی نصیر شیخ اور اسکول نمبر 80کے صدر مدرس عرفان بیلدار نے شریک ہوکر منتظمین کاحوصلہ بڑھایا۔ورکشاپ کو کامیاب بنانے میں انصاری محمدآصف اور شیخ طارق عبداللہ کاتعاون شامل رہا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ