شیخ عمران شیخ عثمان کو مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کا ملکاپور تعلقہ یوتھ صدر کیا گیا مقرر۔


ملکاپور: 29/جولائی (محمد احسان سر ) موصولہ اطلاع کے مطابق مہاراشٹر ضلع بلڈھانہ کے شہر ملکاپور کے فعال اور کارمند و کارگزار یوا نیتا اور راشٹروادی اجیت دادا پوار گروپ کے ملکاپور شہر یوتھ صدر شیخ عمران شیخ عثمان کو مسلم ویلفیئر ایسوسی ایشن کے قومی صدر سلیم سارنگ نے ملکاپور تعلقہ یوتھ صدر کے طور پر مقرر کیا ہے۔ ایسوسی ایشن نے خیال اور امید ظاہر کی کہ آنے والے دنوں میں شیخ عمران کی قیادت میں تنظیم کا کام مزید وسیع، موثر اور مضبوطی سے پھلے پھولے گا اور بڑھے گا۔ انھیں تقرر نامہ کلیم شیخ، مستقیم شیخ کی موجودگی میں سپرد کیا گیا اور مبارکباد پیش کی گئی اور مستقبل کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کیا گیا۔ مسلم ویلفیر اسوسی ایشن اور قومی صدر سلیم سارنگ اور شیخ عمران کے دوست واحباب اور رشتہ داروں نے شیخ عمران کو دلی مبارکباد پیش کی اور ان کی بطور تعلقہ یوتھ صدر تقرری پر مستقبل کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ