اردو زبان و ادب کی ترقی میں شعری محفلوں کا انعقاد خوش آئند امر : پروفیسر خالد محمود۔
نئ دہلی ( ر پورٹ: ٹی این بھارتی ) دور حاضر میں دور زبان و ادب کی ترقی میں ادبی نشست کا اہم کردار ہے۔ اس ضمن میں انڈین یو نین مسلم لیگ یو تھ ونگ کے قومی صدر آصف انصاری کی رہائش گاہ جسو لہ وہا ر نئ دہلی میں ہیم وتی نندن بہو گناہ میموریل کمیٹی کے صدر اور سر سید ایجوکیشنل اینڈ و یلفئیر سو سائٹی( اعظم گڑھ اتر پردیش ) کے جنرل سیکرٹری ساجد خاں اعظمی کی دہلی آمد پر بہر ملاقات عنوان سے ایک شعری نشست منعقد کی گئ۔
اس موقع پر جا معہ ملیہ اسلامیہ کے سابق پروفیسر خالد محمود نے اپنے صدارتی خطبہ میں کہا کہ زبان و ادب کے زوال کے اس دور میں شعری محفل کا اہتمام قابل ستائش امر ہے ۔ سپریم کورٹ کے سینئر ایڈووکیٹ زیڈ کے فیضان نے بحیثیت مہمان خصوصی خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مرحوم ہیم وتی نندن بہو گناہ اردو زبان کے شیدائی تھے انھوں نے اتر پردیش میں وزیر اعلی کے عہدہ کے دوران اردو اسا تذہ کی تقر ری میں اہم کردار ادا کیا ۔ ساجد اعظمی اکثر و بیشتر مرحوم ہیم وتی نندن کی یاد میں مشاعروں کا انعقاد کرتے رہتے ہیں ۔ ایڈووکیٹ فیضان نے کہا کہ آصف انصاری اور معین شاداب نے ساجد اعظمی کے اعزاز کے ذریعے اردو ادب کو جلا بخشی ہے ۔
اردو زبان کے مشہور شاعر ، صحافی اور نظامت کار معین شاداب نے کہا کہ گزشتہ بیس برس سے ساجد آ عظمی اردو کے بے لو ث سچے عاشق ہیم وتی نندن کی یاد میں مشاعرہ منعقد کر رہے ہیں ۔ نظامت کار معین شاداب نے کہا کہ ساجد اعظمی کا یہ قدم سیاسی رہنما کو سچا خراج عقیدت ہے ۔
شعری نشست کے دوران پروفیسر خالد محمود ، ڈاکٹر ماجد دیو بندی ، اعجاز انصاری ، رئیس اعظم خان، عرفان اعظمی، شاہد انجم ، رحمان مصور ، شاہد انور ، معین شاداب ، را گھو یندر دویدی ساحل ، حا مد علی اختر ، خالد اخلاق ، سید معراج ، نادم ندیم ، تو صیف رحمان، آبگینہ عارف ، ابوذر نوید اور شارق ملک نے خوبصورت انداز میں اپنا کلام پیش کیا ۔
اس موقع پر معروف سماجی شخصیت ادریس قریشی، جامعہ ہمدرد کے پروفیسر مطلوب حسن ، ایڈووکیٹ عرفان ، انڈین آئل کار پورشن کے چیف مینجر ا طہر خاں ، سیہوگ کو آپریٹو سو سائٹی کے شمس الضحی ، سی آ ر آ ر آئی کے روڈ سیفٹی ایڈ وایزر مشکور احمد ، نیوز کو ریڈور کے ایگزیکٹو ایڈیٹر را گھو یندر د ویدی سا حل ، ڈریمس انڈیا ریسرچ فا ونڈیشن کے چیئر مین انبساط رانا ، عبارت فا ونڈیشن کے صدر سلام الدین خاں کے علاوہ نہال شیخ اعظمی ، سکندر خاں اعظمی سمیت کثیر تعداد میں شائقین نے شرکت کی۔ نظامت کے فرائض معین شاداب نے بخوبی انجام دیئے۔ میزبان آصف انصاری نے شعراء ، مہمان و شرکاء کا پر خلوص انداز میں شکریہ ادا کیا ۔
Comments
Post a Comment