آرٹس کرئیٹیو تھیٹر کے زیر انتظام 44 واں سالانہ پروگرام کا شاندار انعقاد !


بھیونڈی : (رپورٹ : محمد حسین ساحل) بروز اتوار بتاریخ 27 جولائی 2025 کو بھیونڈی کے جی ایم مومن ویمنس کالج میں عرفان برڈی کے معروف ڈرامہ ادارے ایکٹ آرٹس کر یئٹیو تھیٹر بھیونڈی" کی جانب سے 44 واں "لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ اور کلچرل پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
 اس باوقار تقریب کے مہمان خصوصی ایڈوکیٹ یاسین مومن تھے۔ 
لائف ٹائم اچیومنٹ ایواڈ اردو کے معتبر قلمکار خلیق الزماں نصرت، بھیونڈی،شعبہ طب سے وابستہ ڈاکٹر یحییٰ ہدایت اللہ قاضی، اردو تھیٹر ایکسلنس ایوارڈ عدنان سعید سرکھوت اور تعلیمی اور ادبی ایوارڈ ڈاکٹر شرمین انصاری اور لائف ٹائم اچیومنٹ ایوارڈ رفیع الدین فقیہ بوائز ہائی اسکول کے معاون ہیڈ ماسٹر شفیع عاصم پٹیل کو ان کی طویل تدریسی و انتظامی خدمات کے اعتراف میں دیا گیا۔
عمان سے آئے ہوئے عرفان برڈی کے داماد ڈاکٹر عبدالقادر بھی پروگرام میں موجود تھے ان کے فرزند نے محمد ڈاکٹر عبدالقادر نے چندر شیکھر آذاد کا رول ادا کرتے ہوئے انگریزی میں اپنے خیالات پیش کیے جسے لوگوں نے کافی پسند کیا۔
اس کے علاوہ دو مزاحیہ ڈرامے دادی ماں کے نسخے جسے مجیب خان نے قلم بند کیا،جس کے ہدایت کار عرفان برڈی اور چوتھے آسمان پر چار بجے جو شام سات بجے پیش کیا گیا جسے شیخ احمد نے تحریر کیا اور اس کے ہدایت کار بھی عرفان برڈی ہے۔ہر ڈرامہ کے بعد بچوں سے سوال جواب کا سلسلہ بھی جاری رکھا۔درست جواب پر نقد انعام بھی دیا گیا۔
شروع سے آخر تک اس پروگرام کی نظامت محترمہ صوفیہ مومن اور میرے عزیز ظفر عالم خان نے بڑی چابکدستی سے کی اور پروگرام کو کاميابی سے ہمکنار کیا۔
محترمہ وحیدہ مومن،عبدالعزیز جو دبئ سے تشریف لائے ، اردو کے شاعر محمد ساحل،سمیر بوبڑے اور اردو کے ناول نگار ایم مبین جیسی اہم شخصیات موجود تھیں۔ رئیس ہائی اسکول اینڈ جونیر کالج کے پرنسپل ضیا الرحمن انصاری اور رفیع الدین فقیہ ہائی اسکول کے پرنسپل شبیر فاروقی اورصغرہ بی تلولی کے پرنسپل سرفراز مرمکر کےطلبا نے امتحان میں ٹاپرس کی فہرست ميں شامل ہونے پر انہيں بهی اعزاز سے نوازا گیا۔
مختصر یہ کہ یہ پروگرام ہر لحاظ سے کامیاب رہا۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ