پانگل جونیئر کالیج کی معلّمہ جویریہ کامبلے کے لیے جلسہ خراج تحسین۔

شولاپور: (نامہ نگار) شہر شولاپور کی اُمّ المدارس "ایم اے پانگل اینگلو جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور" کی مقبولِ عام اُستانی جویریہ افضل کامبلے نے قابل قدر تدریسی خدمات انجام دیے ۔ اس ضمن میں مورخہ 31 جولائی 2025 کو مدرسہ ہذا میں پرنسیپل ڈاکٹر ہارون رشيد باغبان کی صدارت میں منعقد کیے  گئے ایک جلسہ میں موصوفہ کی گراں قدر خدمات کے اعتراف میں "جلسہ تہنیت" کا انعقاد کیا گیا۔ اور معاون صدر مدرسہ ڈاکٹر ثریّا پروین جاگیردار ، فرحت شیخ , ثمینہ سیّد، صبرین سوداگر ، نغمہ مجاور اور سمعیہ بیگ کے دستِ مُبارک جویریہ ٹیچرکی گل پوشي کی گئی ۔ ساتھ ہی افضل کامبلے صاحب کی گلُ پوشی بھی پرنسيپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان کے دستِ مبارک سے کی گئی۔ 
    اس تقریب کا آغاز افشاء میمن کی تلاوتِ قرآنِ کریم سے ہوا ۔ بعد ازآں، بارہویں آرٹس اور سائنس کی طالبات اور اساتذہ کرام نے اپنے تاثرات پیش کیے اور جویریہ ٹیچرکی جملہ خدمات کو سراہا۔  اس موقع پر 
زیبا شیخ اور عائشہ مُلّا ،محبوب سوداگر ، اقبال دلال ، ایمن شیخ، اور دیگر معززین اور طالبات کثیر تعداد میں شریک تھے۔
  اس جلسے کی نظامت آفرین شیخ نے کی جب کہ رسمِ شکریہ زیبا شیخ نے ادا کی۔ اس پروگرام کو کامیاب بنانے میں محمّد علی شیخ ، نوید منشی ، محسن ماشال، محمود خطیب، ثنا مُلّا، رضیہ گبورے، فاطمہ ملانی ، اور دیگر عملے نے کافی محنت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ