دنیا میں پہلی بار ایک ہی اسٹیج پر ایک ہی مصنف کی ۲۳ کہانیاں ۲۳ زبانوں میں ایک ہی ہدایت کار اور ایک ہی گروپ کے ذریعے پریم اُتسَو 2025 ایک اور ریکارڈ کی جانب گامزن۔ جناب قیصر خالد اور پاسبان ادب کے اشتراک سے آئیڈیا۔
ممبئی میں 31 جولائی (منشی پریم چند کی سالگرہ) سے 3 اگست تک روز 4 بجے سے چرچ گیٹ پر واقع سڈنہم کالج میں ہندوستان کی مختلف 23 زبانوں میں منشی پریم چند کی 23 کہانیوں کو ایک ہدایت کار (مجیب خان) ایک گروپ (آئیڈیا) کے ذریعے ایک ہی اسٹیج پر کر رہا ہے ایسا میگا ایوینٹ دنیا میں پہلی بار ہو رہا ہے۔ اس اقدام کا مقصد ثقافتی اور لسانی خلیج کو پاٹنا اور مختلف زبانوں کی چاشنی اور خوبصورتی کو دیکھنے والوں سے روبرو بھی کروانا ہے۔ اسٹیج پر ہونے والا یہ ایک ایسا تجربہ ہے جس کی کوئی نظیر ماضی میں نہیں ملتی۔ دنیائے اسٹیج پر یہ واقعہ پہلی بار ہونے والا ہے۔ اس رنگا رنگ اور خوبصورت پیش کش کا مزہ ناظرین 31 جولائی کو شام 4 بجے سے لے سکیں گے۔ 2006 میں اپنے آغاز کے بعد سے، پریم اُتسَو تھیٹر کے کیلنڈر میں آئیڈیا کی یہ تاریخی اور منفرد پیشکش ناظرین و شائقین کے لئے ایک نہایت اہم تقریب بن گیا۔
جس نے زندگی کے ہر شعبوں سے تعلق رکھنے والے شائقین کو اپنی جانب راغب کیا ہے۔ یہ ڈرامہ اُتسَو آئیڈیا کے لیے منشی پریم چند کی ادبی خدمات پر خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے ایک پلیٹ فارم کے طور پر کام کرتا ہے جب کہ فنون لطیفہ کے ذریعے ثقافتی و لسانی تنوع کو فروغ دیتا ہے۔ پریم اُتسَو 2025 کا آغاز مراٹھی ناٹک خوف رسوائی سے ہوگا۔ پھر خودی (ڈوگری)، پوس کی رات (سنسکرت)، راشٹریہ کا سیوک (بوڈو)، پاگل ہاتھی (منی پوری) اور گرہ نیتی (پنجابی) زبانوں اسٹیج کیے جائیں گے۔ ۱ اگست شام 5 بجے سے موت اور زندگی (کشمیری)، پریرنا (نیپالی)، جادو (کونکنی)، میری پہلی رچنا (سندھی) ڈرامے کھیلے جائیں گے۔ 2 اگست شام 5 بجے سے کفن (تیلگو)، سوتن (تامل)، مس پدما (ملیالم)، قاتل (کنڈا)، معصوم بچہ (بنگالی) اور جوالا مکھی (گجراتی) ناٹکوں کا منچن ہوگا۔ 3 اگسٹ (آخری دن) دوپہر 3 بجے سے “پریم چند کا ادب آج کے تناظر میں “ (سمینار) درگا کا مندر (میتھلی)، ناداں دوست (آسامی)، سوا سیر گیہوں (سنتھالی)، بڑے گھر کی بیٹی (ہندی)، حج اکبر (اردو)، ابھاگن (اوریا)، موٹے رام کی ڈائری (بھوجپوری) اور آخری ڈرامہ کے اختتام پر فنکاروں کو انعامات اور اعزازات سے نوازا جائے گا۔ 50 سے زائد فنکاروں کی ٹیم پریم اُتسَو کو پیش کر رہی ہے۔ مجیب خان کی تزئین ترتیب اور ہدایت میں ان ڈراموں کو پیش کیا جا رہا ہے۔ اس کے علاوہ " پریم چند سمّان” سے ڈاکٹر سچدانند جوشی اور راجندر شریواستو کو نوازا جائے گا۔ داخلہ مفت ہے وقت پہلے تشریف لائیں اور اپنی نشستیں مخصوص کریں۔ مزید تفصیلات کے لیے رابطہ قائم کریں۔
9821044429
Comments
Post a Comment