Posts

Showing posts from November, 2024

ضلع پریشد اردو کیندر اسکول اکل کوا میں تحریک اُردو مطالعہ کا انعقاد۔

Image
اکل کوا : مورخہ 30 نومبر 2024 بروز سنیچر ضلع پریشد اردو کیندر اسکول اکل کوا میں تحریک اُردو مطالعہ ٢ ( Urdu reading program 2.0 ) کے تحت اسکولى سفراء کی ماہانہ میٹنگ (مہینے کا آخری سینچر ) کا انعقاد محترمہ للیتا بھامرے میڈم ( کیندر پر مکھ اُردو) کے زیر سرپرستی عمل میں آیا ۔ ضلع سفیر محترم جاوید سر اور مزمل سرکا خصوصی تعاون رہا۔ میٹنگ میں تمام اسکول کے سفراء نے ماہانہ خاکہ / کارگذاری پیش کی اور در پیش مسائل وان کے حل کے تعلق سے کھل کر بحث کی۔ اس پروگرام کا ایک مقصد STEM ہے اور ہمیں چاہئیے کہ ہم بطور معلم STEM ( سائنس ، ٹیکنالوجی ، ميتهميٹكس اور انجینیرنگ ) کے علاوہ کہانی اور واقعات کے ذریعہ طلباء میں اخلاقیات اچھے کردار اور ذمہ دار شہری ہونے کے مقصد کو بھی پروان چڑھانے کی کوشش کریں ہر کہانی سے طلباء کو STEM کے علاوہ اچھے اخلاق پر مختصر نصیحت کریں طلباء سے اُن کے اچھے کاموں کی کارگزاری لے کر اُس کی سراہنا کریں . کیونکہ اس قوم کی دنیا میں نہیں کچھ بھی حقیقت  جس قوم کے کردار کا گھٹ جاتا ہے معیار ·

آستانہ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری کو ورشیپ ایکٹ تحفظ دیا جاۓ۔جلگاؤں میں دستخطی مہم، صدر جمہوریہ کو میمورنڈم ‌۔

Image
جلگاؤں ( عقیل خان بیاولی) وطن عزیز بھارت کا آئین تمام مزاہب کا مساوی احترام کرتا ہے مساوی حقوق فراہم کرتا ہے اور دیگر مزاہب کے جذبات کا احترام کرتا ہے۔ خواجہ معین الدین چشتی اجمیری (غریب نواز) رض۔ کا مقدس آستانہ شہر اجمیر میں 800 (آٹھ سو) سالوں سے فرقہ وارانہ اتحاد، فرقہ وارانہ ہم آہنگی، قومی اتحاد کا سب سے بڑا مرکز رہا ہے دنیا بھر سے مختلف مزاہب اور فرقوں کے لوگ اس آستانے پر حاضری دیتے ہیں۔آستانہ میں کسی کے ساتھ میں کوئی امتیاز نہیں ہوتا۔  اس کے باوجود کچھ منفی و فرقہ وارانہ سوچ ونظریات کے لوگ عدالت پہنچے اور دعویٰ کیا کہ یہ آستانہ کسی دوسرے مذہب کے مذہبی مقام پر تعمیر کیا گیا ہے اور عدالت نے بھی اس شکایت کو منظور کرتے ہوئے اس کے سروے کرنے کی رضامندی دے دی۔ جبکہ آئین کی ایکٹ 1991 کے مطابق کسی بھی مذہبی مقام کی مذہبی شناخت میں کوئی تبدیلی نہیں کی جا سکتی۔ یہ بھی کہا گیا ہے کہ عدالت میں اس حوالے سے کوئی سماعت نہیں ہوگی۔ کیونکہ اس طرح کے دعوے کرنے والے لوگ پورے ملک میں ایک نیا تنازعہ شروع کر سکتے اور کر رہے ہیں اس سے مزاہب میں پھوٹ، درار پڑ رہی ہے اس لیۓ اجمی...

یا رب تیری زمین پر زمین کی خاطر یہ جنگ کیوں ہے۔ ہر فتح شکست کے ماتھے پر نوع انسان کا خون کیوں ہے۔ از قلم۔۔۔ مختار فرید،بھیونڈی۔

Image
  یا رب تیری زمین پر زمین کی خاطر یہ جنگ کیوں ہے۔ ہر فتح شکست کے ماتھے پر نوع انسان کا خون کیوں ہے۔  از قلم۔۔۔  مختار فرید،بھیونڈی۔   قتل و غارت گیری کے واقعات سے تاریخ کے صفحے بھرے پڑے ہیں۔ مفکر اور دانشوروں نے اس مو ضوع پر لکھ لکھ کر کتابیں بھر دئی ہیں۔ نتیجہ ہمارے سامنے ہے۔ آئے دن ایسے واقعات ہوتے رہتے ہیں۔ جس کی وجہ سے ہم شرم شار ہوتے رہتے ہیں خاصتاّ مسلمان۔ ہمارا سارا فلسفہ دھرا کے دھرا رہ جاتا۔ اسلام ،اور مسلم جس کی معنی سلامتی اور امن کے ہوتے ہیں۔  اور اکثرہم قرآن کی سورة المائدہ  آیت نمبر ۳۲ کا حوالہ دیتے ہیں۔ قرآن کہتا ہے کہ کسی جاندار کو قتل کرنا گویا سارے انسانیت کے قتل کے برابر ہے۔ یعنی سخت ترین جرم ہے۔ (  سورة لمائدہ آیت نمبر ۳۲ ۔ ) اس سبب سے ہم نے بنی اسرائیل پر لکھا کہ جس نے کسی انسان کو خون کے بدلے یا زمین میں فساد پھیلانے کے سوا کسی اور وجہ سے قتل کیا گویا اس نے تمام انسانوں کو قتل کر دیا اورجس نے کسی کو زندگی بخشی اس نے گویا تمام انسانوں کی زندگی بخشی اورہمارے رسولوں ان کے پاس کھلے حکم لا چکے ہیں پھر بھی ان میں سے بہت ل...

مقابلہ بیت بازی طلبہء کی ادبی، علمی اور ذہنی نشونما کی بہترین مشق ہے۔ڈاکٹر ساگر ترپاٹھی۔اچھے اشعار کا بروقت انتخاب و ادائیگی کے ساتھ ہی مقابلہ بیت بازی میں فتحیابی ممکن ہے۔خلیق الزمان نصرت۔

Image
ممبئی٢٩ نومبر: نامہ نگار (فرید احمد خان) اردو ادب کے طلبہء کی دلچسپی کے نقطہ نظر سے سب سے اہم پروگرام مقابلہ بیت بازی ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اردو کارواں نے مسلسل آٹھویں سال عشرہء اردو کے مقابلوں میں بیت بازی کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے معروف شاعر "ڈاکٹر ساگر ترپاٹھی نے کہا کہ"مقابلہ بیت بازی طلبہ کی ادبی علمی اور ذہنی نشونما کی بہترین مشق ہیں, ہر وہ کالج کی ٹیم جس نے اردو کارواں کے اس مقابلے میں حصہ لیا ہے قابل تحسین ہے۔ پروگرام میں بطور مہمان اعزازی اظہار خیال کرتے ہوئے خلیق الزماں نصرت نے کہا کہ اچھے اشعار کا بروقت انتخاب و ادائیگی کے ساتھ ہی مقابلہء بیت بازی میں فتحیابی ممکن ہے۔اردو کالجوں کی بزم ادب یا بزم اردو کو اس جانب مزید توجہ کی ضرورت ہے۔ پروگرام کے آغاز میں صدر اردو کارواں فرید احمد خان نے مہمانوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے مقابلہء بیت بازی کے اغراض و مقاصد بیان کیے نیز پروگرام کے انعقاد میں تعاون کرنے پر انجمن اسلام کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔ مقابلہ بیت بازی میں ممبئی اور مہاراشٹر میں مشہور پروفیسر عائشہ ش...

نیشنل اردو ہائی سکول گوا میں اردو ڈے۔۔

Image
ولپو ی گوا : (عمران انعمادار) بروز جمعرات مورخہ 27 نومبر کو نیشنل ہائی اسکول، والپئی، گوآ میں عالمی یوم اردو( 9 نومبر ) منایا گیا ۔ دیوالی کی چھٹیوں کی وجہ سے یہ اہم دن کل منایا گیا ۔ ہیڈ معلمہ صالح کوثر نے اردو کی اہمیت اور اخلاقیات پر روشنی ڈالی۔ بچوں نے علامہ اقبال کی شاعری پیش کی۔ سبھی بچوں نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔ سبھی اساتذہ نے تعاون کیا۔ ہدیہ تشکر منیب الرحمن سر نے ادا کیا۔نظامت زیت النسا ٹیچر نے کی۔

مجھ کو کسی سے کام کیا میرا کہیں قیام کیا میرا سفر ہے در وطن میرا وطن ہے در سفراز قلم امیر حمزہ بلگام۔

Image
مجھ کو کسی سے کام کیا میرا کہیں قیام کیا  میرا سفر ہے در وطن میرا وطن ہے در سفر از قلم امیر حمزہ بلگام۔ دنیا کی پوری زندگی ہی در حقیقت ایک سفر ہے اسی لئے آقائے نامدار تاجدار مدینہ نے فرمایا کن فی الدنیا کانک غریب او عابر سبیل دنیا میں اس طرح زندگی گزارو گویا کے تم مسافر ہو یا اجنبی ہو ، اگر خود غور کریں تو حضر میں بھی آدمی کی مسافر ہی سی حیثیت ہے گھر سے دفتر، دفتر سے گھر اور گھر میں بھی دیوان خانہ سے مطبخ کی طرف مطبخ سے خواب گاہ کی طرف ، خواب گاہ سے بیت الخلاء کی طرف ،لیکن گھر میں آدمی اپنے اہل خانہ میں اس طور پر گھل مل جاتا ہے کے اسکو اسکا احساس نہیں ہوتا، مگر جب وہ اپنے اہل خانہ سے دور کہیں جاتا ہے تو اس کو اس کا احساس ہوتا ہے اور یہ سفر اس کو یاددہانی کراتا ہے کے تو دنیا میں ایک مسافر ہے اور دنیا ایک سرایہ ہے  دنیا کو سرایہ پھر ہم کیوں نہ کہیں لوگو  کچھ دیر رکا تھا میں پھر وقتِ سفر آیا رب تعالٰی نے بھی سفر کے متعلق کہا قل سیروا فی الارض الخ زمین میں گھوموں پھروں تاکے ان عجائبات کو دیکھر تم معرفت رب حاصل کرو، سفر انسان کو بہت کچھ سکھاتا ہے اور زندگی ک...

اقرا اردو ہائی اسکول وجونیئر کالج سالار نگر جلگاؤں میں یوم دستور پروگرام کا کامیاب انعقاد۔

Image
جلگاؤں : نامہ نگار (انیس الدین) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو ہائی سکول وجونیئر کالج جلگاؤں میں 26 نومبر کی نسبت سے یوم دستور پروگرام کا انعقاد اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشر شیخ صاحب کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔  سینیئر معلمہ فرحت تبسسم مبین خان، نفیس بانو شیخ اسماعیل بطور مہمان خاص شریک ہوئے۔  جماعت دہم کے طالبعلم معازشیخ وقار کی تلاوت قران سے پروگرام کا اغاز ہوا۔ پروگرام کے اغراض و مقاصد و نیز افتتاحی کلمات ڈاکٹر انیس الدین شیخ(صدر شعبہ تاریخ و سیاسیات) نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو دستور کی معلومات ہو، اپنے حقوق و فرائض سے متعارف کرائے جائے، ایک اچھا شہری ایک اچھا طالب علم بنے جس قوم و ملت اور ملک کی ترقی ہو، اس اغراض کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔  دہم جماعت کے طلباء عظمت اصف شیخ، عفان ناصر خان، سفیان شیخ صادق ،ذکوان شیخ صادق،أفاق شیخ اشفاق نے دستور، دستور کی اہمیت، دستور میں ہمارے حقوق و فرائض ،روزمرہ زندگی میں دستور کے رہنما ئے اصول کو کس طرح سے عمل پیرا ہو سکتے ہیں اس کے متعلق اپنے اپنے منفرد انداز میں معلومات پیش کیے ۔ سینیئر ...

(قسط 5) معاشی غلامی: سودی نظام اور عالمی تسلط کی تاریخ۔(تحریر: ابرارالحق مظہر حسناتی)

Image
(قسط 5) معاشی غلامی: سودی نظام اور عالمی تسلط کی تاریخ۔ (تحریر: ابرارالحق مظہر حسناتی) دنیا کی تاریخ میں ہمیشہ طاقتور اقوام نے کمزور اقوام پر غلبہ پانے کے لیے مختلف حربے اپنائے ہیں۔ کبھی یہ غلبہ عسکری قوت کے ذریعے حاصل کیا گیا، تو کبھی ثقافتی یلغار کے ذریعے۔ لیکن موجودہ دور میں جس ہتھیار نے دنیا کی معیشت کو جکڑ رکھا ہے، وہ "سودی نظام" ہے۔ یہ نظام طاقتور اقوام اور عالمی مالیاتی اداروں کے ذریعے کمزور اقوام کو معاشی غلامی میں دھکیلنے کا سب سے مؤثر ذریعہ بن چکا ہے۔ سودی نظام نے اپنی بنیاد یورپ کے جدید مالیاتی نظام کے آغاز سے رکھی، لیکن اس کی جڑیں مزید گہرائی میں پھیلی ہوئی ہیں۔ اس نظام نے رفتہ رفتہ نہ صرف معیشتوں بلکہ سیاسی و سماجی نظاموں کو بھی اپنی لپیٹ میں لے لیا، اور آج یہ نظام غریب ممالک کو قرضوں کے جال میں جکڑ کر ان کی خودمختاری کو مفلوج کر رہا ہے۔ سودی نظام کا آغاز اور ترقی 1694 میں "بینک آف انگلینڈ" کے قیام کو جدید بینکاری نظام کی بنیاد کہا جا سکتا ہے۔ اس بینک نے حکومتوں اور تاجروں کو سودی قرضے دینا شروع کیے اور اس نظام کو ایک باقاعدہ شکل دی۔ یہ وہ د...

امسال ملک ہندوستان میں واحدپروفیسر ڈاکٹر عبدالعقیل صاحب(امراؤتی) کو وکالت کی اعزازی ڈگری تفویض۔

Image
امراوتی : نامہ نگار (این ۔ایس ۔بیگ) ۲۷ نومبر ۲۰۲۴ کو امراؤتی ڈویژن کے مشہور و معروف لاء کالج ڈاکٹر پنجاب راؤ دیشمکھ امراؤتی میں یوم دستور کے خصوصی موقع پر بطور یادگار پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرورشا دیشمکھ صاحبہ کے دست مبارک سے پروفیسر ڈاکٹر عبدالعقیل کو وکالت کی اعزازی ڈگری تفویض کی گئی۔اس موقع پر لاء کالج کے دیگر پروفیسرز اور  ڈاکٹرز نے عبدالعقیل صاحب کا خیر مقدم کیا اور انہیں خصوصی طور سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے نہایت فخر کی بات ہے کہ ملک ہندوستان میں یوم دستور کے موقع پر بین الاقوامی جھجاؤکالج یونیورسٹی امریکہ زامبیا کی جا نب ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی ۔ ہمیں بتاتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ آپ نے اسی لاءکالج میں دس سال تک لکچرار کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی ہیں ۔ آپ اکثر و بیشتر مختلف کالجو ں میں لکچر کے لیے بطور مہمان اعزازی مدعو کیے جاتے ہیں۔امراؤتی کے وی ایم وی اور گورنمنٹ  انجینئرنگ کالج میں آپ کی خدمات قابل ستائش رہی ہیں ۔فی الحال آپ بین الاقوامی سطح پر اپنی تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر پاٹل صاحب،پروفیسر ڈاکٹ...

رحمانی اردو ہائی اسکول سید نگر، پونے میں جوئتبا پھولے کی برسی کے موقع پر پروگرام کا انعقاد۔

Image
پونہ : (نامہ نگار) رحمانی اردو ہائی اسکول، سید نگر، پونے میں جوئتبا پھولے کی برسی کے موقع پر ایک خصوصی پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔ پروگرام کا آغاز غیر تدریسی عملے کے رکن جناب سمادان چوان صاحب کے ذریعہ جوئتبا پھولے کی تصویر پر پھول پیش کرنے سے ہوا۔ اس کے بعد اسکول کی محترمہ پرنسپل، مسز حسینہ مانیہ نے پروگرام کا تعارف پیش کیا۔ پروگرام میں اسکول کی عظیم استاد، محترمہ نسرین ہنورے نے جوئتبا پھولے کی زندگی کے بارے میں تفصیلی معلومات فراہم کیں۔ اسی طرح جناب ارباز خان پٹھان صاحب نے بھی جوئتبا پھولے کے بارے میں اپنے خیالات اور اہم معلومات پیش کیں۔ آخر میں محترمہ صبانا صدیقی نے شکریہ کے کلمات پیش کیے۔ طلبہ نے اس پروگرام کے ذریعے جوئتبا پھولے کی زندگی اور خدمات کے بارے میں بہت کچھ سیکھا اور ان کے مشن سے واقفیت حاصل کی۔ پروگرام نہایت کامیاب رہا اور حاضرین نے اس کی بھرپور تعریف کی۔

نگاہ شوق گر میسر نہیں تجھ کو۔بقلم۔۔۔ محمد ناظم ملی تونڈاپوری، استاد جامعہ اکل کنواں۔

Image
نگاہ شوق گر میسر نہیں تجھ کو۔ بقلم۔۔۔ محمد ناظم ملی تونڈاپوری، استاد جامعہ اکل کنواں۔ اگر دنیا کے حکما عقلا اور دانشوروں سے پوچھا جائے جی جناب ! انسان کا سب سے قیمتی اور انمول سرمایہ کیاہے؟ تو داناؤں کا یہ سارا طبقہ اور طائفہ یہی کہے گا کہ" وقت " حقیقت بھی یہی ہے کہ وقت انسان کا قیمتی سرمایہ ہے اچھے اور صالح کاموں میں وقت صرف کرنا کوئی ایسا گنجلک معاملہ نہیں کہ اس کے لیے دلائل پیش کیے جائیں اقوام و ملل کی تاریخ میں ہمیشہ وہی قومیں مہ تاباں بن کر چمکتی اور ترقی کرتی رہی ہیں جنہوں نے وقت کی قدر کی اور وقت کے تقاضے کو جانا اور اس کو بجائے یوں ہی گنوانے کے کام میں لایا اور اس کو کام میں لانا اپنا نصب العین قرار دیا زمانے ماضی میں افراد امت نے تو اس میں اپنا ایک خاص مقام پیدا کیا ہے وہ اپنی ایک منفرد تاریخ رکھتے ہیں جس کے تخت و تاج کی وسعتیں اسمان کی رفعتوں کو چھوتی رہی جس کے شوکت و ستوت کا پھیرا چہار دانگ عالم میں لہراتا رہا وقت کی اہمیت اور اس کی قدر و منزلت ان کے مذہب کی روشن تعلیمات کا ایک اہم پہلو ہے اور وقت کا صحیح استعمال اور اس کی قدر دانی کرنا ان کا ذاتی وصف ا...

آل انڈیا "انٹر یونیورسٹی باڈی بلڈنگ مقابلے" کے لیے اقراء کے عمر شیخ کا انتخاب۔

Image
جلگاؤں: (نامہ نگار) آل انڈیا "انٹر یونیورسٹی باڈی بلڈنگ مقابلے" کے لیے اقراء کے عمر شیخ کا انتخاب" اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جل گاؤں کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز، مہرون جلگاؤں کے طالب علم عمر شیخ بسم اللّٰہ، کو شاعرہ بہینا بائی چوہدری نارتھ مہاراشٹرا یونیورسٹی جلگاؤں  کی جانب سے  عمیر شیخ بسمل اللہ کو آل انڈیا انٹر یونیورسٹی باڈی بلڈنگ مقابلے کے لیے منتخب کیا۔ اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار،  ڈاکٹر اقبال شاہ، پرنسپل ڈاکٹر چاند خان، وائس پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، وائس پرنسپل ڈاکٹر تنویر خان کے علاوہ تمام فیکلٹی، نان ٹیچنگ سٹاف، طلباء، کھلاڑیوں نےبھی  عمیر شیخ کو مبارکباد پیش کی۔

آؤ کھیلیں کھیل پرانے۔آفتاب عالم ؔ شاہ نوری، کروشی بلگام کرناٹک

Image
آؤ کھیلیں کھیل پرانے۔ آفتاب عالم ؔ شاہ نوری، کروشی بلگام کرناٹک 8105493349 اللہ تعالی نے انسان کو تمام دنیا میں اشرف المخلوقات بنا کر پیدا فرمایا ہے ۔ انسان ہی وہ واحد مخلوق ہے جو عقل اور شعور کے ساتھ کام کرتے ہوئے پیدائش سے لے کر موت تک کی زندگی بہ حسن خوبی بسر کرتا ہے ۔ دیگر جانوروں کے مقابلے میں انسان ہی تو ہے جو ہر دن نت نئی ایجادات کر کے دنیا میں انقلاب برپا کر دیتا ہے ۔انسان کو کھیلوں سے فطری طور پر دلچسپی رہی ہے خواہ وہ بچہ ہو جوان ہو یا بوڑھا ہو ہر انسان اپنی اپنی طبیعت دلچسپی کی بنیاد پر کھیل کھیلتے آ رہے ہیں ۔ مگر آج کے اس ترقی یافتہ موبائیل کے دور میں خاص طور پر بچوں کی زندگی سے وہ سارے کھیل دور ہو گئے ہیں جو سن 1990 یا اس سے پہلے کے لوگ کھیلا کرتے تھے ۔ آج ہم انہی بھولے بسرے کھیلوں کا ذکر کرنے جا رہے ہیں ۔   1۔ گلی ڈنڈا : ان کھیلوں میں سرِ فہرست کھیل گلی ڈنڈا ہے جو تقریبا موجودہ دور میں متروک ہو چکا ہے اس کھیل میں دو ٹیمیں بنائی جاتی ہیں جس کا ہر کھلاڑی باری باری کھیلتا ہے اگر پہلی ٹیم کے کھلاڑی کے ذریعے ہوا میں اڑتی ہوئی گلی کو دوسری ٹیم کا کھلاڑی کرکٹ کی...

پانگل ہائی اسکول اور جونیئر کاليج میں "یومِ دستور" کے تحت حلف برداری اور طالب علموں سےخطاب۔

Image
شولاپور : (نامہ نگار) "ایم اے پانگل اینگلو اردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور" میں ۲۶, نومبر کو "یومِ دستور" کے موقع پر طالب علموں اور اسٹاف نے "دستور کی پاسداری" کا حلف لیا۔ اس موقع پر شہر کے ماہر اور معروف وکیل ایڈوکیٹ ریاض شیخ صاحب کے علاوہ مدرسہ ہذا کی سابق طالبہ اور مشہور وکیل ایڈوکیٹ زليخی' پیرزادے صاحبہ نے بھارت کے دستور کی تاریخ , خصوصیات ، روشن پہلو ، اور دستور کی اہمیت پر بیحد آسان ، مدلل اور سیر حاصل خطاب کیا۔ اس موقع پر مدرسہ ہذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید احمد صاحب باغبان سر کے دستِ مبارک مہمانِ خصوصی ایڈوکیٹ ریاض شیخ صاحب کا استقبال کیا گیا جبکہ ڈاکٹر ثریّا جاگیردار صاحبہ اور نکہت نلّا مندو صاحبہ کے دستِ مبارک ایڈوکیٹ زليخی' پیرزادے صاحبہ کا استقبال کیا گیا ۔ اس جلسے کی نظامت الطاف صدیقی سر نے کی۔ ، جب کہ محمد علی شیخ سر نے مہمانوں کا تعارف کیساتھ ساتھ رسمِ شکریہ ادا کی۔ لڑکوں اور لڑکیوں کے لیے منعقد کیے گئے دو الگ الگ پروگراموں میں طلباء و طالبات اور اسٹاف ممبران کثیر تعداد میں شری...

غزلیں اُجالتا وہ سخنور چلا گیا : میر افضل۔

Image
شولاپور : نامہ نگار (سُمیہ باغبان) اردو گھر شولاپور میں شولاپور کے نامور شاعر اور معلم اعجاز نبی کاریگر کی رحلت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی اردو گھر کے صدر سداشیو پڑدونے صاحب نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں مرحوم کے متعلق تعزیتی کلمات ادا کرتے ہوئے ان کی رحلت پر اظہارِ افسوس کیا۔ تمام حاضرین نے دو منٹ اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر مرحوم کے لیے دُعائے مغفرت کی۔ تقریب کے صدار ت میر افضل نے کی۔ مرحوم کے فرزند جناب رضوان نے اپنی تقریر میں والد مرحوم کے اوصاف حمیدہ بیان کیےاور ان کی نصیحتوں کا ذکر کیا اور اس پر کاربند رہنے کا عزم کیا۔ مزیدبرآں اپنا تعزیتی کلام بھی پیش کیا۔ رُکن اردو گھر ڈاکٹرہارون رشید باغبان نے مرحوم کی تعلیمی خدمات اور صدرمدرس کی خدمات کا اعتراف کیا اور کہا کہ اب کوئی اس خلا کو پُر نہیں کرسکتا۔ اردو گھر کے ناظم کتب ساحر نداف نے پر نم آنکھوں سے مرحوم سے جُڑی اپنی ملاقات کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کے موسیقی کے ابتدائی دورمیں مرحوم نے کافی اہم رول ادا کیا۔ میری کامیابی میں ان کا حصہ ...

بھارتی آئین: جمہوریت کی بنیاد۔از قلم۔۔۔ مُدثر احمد ابن عبد الرشید۔(معلّم)نگر پریشد اردو تحتانوی اسکول نمبر۷ انجن گاؤں سورجی ضلع امراؤتی۔

Image
بھارتی آئین: جمہوریت کی بنیاد۔ از قلم۔۔۔ مُدثر احمد ابن عبد الرشید۔(معلّم) نگر پریشد اردو تحتانوی اسکول نمبر۷ انجن گاؤں سورجی ضلع امراؤتی۔  ریاستی کارگذار صدر۔ نیشنل اردو ٹیچرز یونین۔          دورغلامی میں بھارت کی عوام جن حقوق سےمحروم تھی، آزادی کے بعد ان حقوق کو بھارتی عوام کو فراہم کرنے اور ایک خوشحال بھارت کی بنیاد رکھنے کے لیے آئین تیار کیا گیا۔ بھارتی آئین بھارت کا اعلیٰ ترین قانون ہے، جسے 26 نومبر 1949 کو آئین ساز اسمبلی نے منظور کیا اور 26 جنوری 1950 کو نافذ کیا گیا- یہ دن یومِ جمہوریہ کے طور پر منا کر آئین کی اہمیت کو یاد کیا جاتا ہے، جو بھارت کی جمہوری اقدار اور تنوع میں اتحاد کی علامت ہے۔  اسے دنیا کا سب سے جامع و تحریری آئین مانا جاتا ہے۔ یہ بھارت کو ایک خودمختار، سوشلسٹ، سیکولر، جمہوری اور جمہوریہ قرار دیتا ہے۔      آ ئین ساز اسمبلی کا قیام 9 دسمبر 1946 کو ہوا، جس کے صدر ڈاکٹر راجندر پرساد تھے۔ اس کمیٹی میں389 کل اراکین شامل تھے، جو مختلف صوبوں اور ریاستوں کی نمائندگی کرتے تھے۔ آزادی کے بعد، 15 اگست 1947 کو ب...

ہمارے دستور پر ہمیں فخر ہے۔ہمیں اس کی تشہیر کرنی چاہئے۔ملّت ہائی اسکول و جونیئر کالج میں یومِ دستور کی تقریب میں صدر مدرس حفیظ منیار کا اظہار خیال۔

Image
جلگاؤں : (عقیل خان بیاولی) ملّتِ جونیئر کالج، مہرون، جلگاؤں کے شعبہ سیاسیات کی جانب سے یومِ دستور کا انعقاد کیا گیا۔جماعت بارہویں کی طالبات زر نین آرزو عبداللطیف شاہ، ہنر فاطمہ سلیم شاہ ، گیارہویں جماعت کی حمیرا شیخ فرید نیز بشریٰ عابد شاہ نے دستور ہند کی تمہید کو اردو، ہندی، مراٹھی اور انگریزی زبانوں میں پیش کیں۔اس موقع پر علم تاریخ اور علم سیاسیات کے ُاستاد عتیق اللہ خان نے طلبہ کو یومِ دستور کی تاریخ اور اہمیت سے آگاہ کیا۔ بعد ازاں جونیئر کالج کے معلم شیخ زیاّن احمد نے پروجیکٹر کی مدد سے آئین سے متعلق مختلف ویڈیوز دکھائیں۔ صدارتی خطبہ میں پرنسپل حفیظ منیار نے کہا کہ ہندوستانی شہری ہونے کے ناطے ہم سب کا فرض ہے کہ ہم اپنے ملک کے آئین کے مطابق عمل کریں اور اس کی تشہیر بھی کریں۔اس سے متعلق مزید معلومات حاصل کرتے رہیں دستور ہند سے متعلق مختلف مقابلہ جاتی امتحانات میں خاص طور سے سوالات کئے جاتے ہیں۔ تقریب میں بطور مہمان سپروائزر سید مختار، سمیہ شاہ اور فرحانہ میڈم، موجود تھیں۔

ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول گلشن میں عید میلادالنبیؐ اور دیگر تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد۔

Image
شولاپور: (نامہ نگار)  27/ نومبر 2024، ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول گلشن میں عید میلادالنبیؐ کے موقع پر ایک پروقار انعامات تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں نعت، حدیث اور تقریر کے مقابلوں میں شریک طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان مقابلوں میں اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو مرحوم شکور عبدل انعامدار کی گیارہویں برسی کے موقع پر منصور انعامدار کی جانب سے ٹرافیاں پیش کی گئیں۔ اسی موقع پر جبرائیل بھائی شیخ کی جانب سے طلبہ میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کی نظامت انصاری سر نے انجام دی۔ مختلف مقابلوں میں کامیاب طلبہ میں تعلیمی سامان بھی تقسیم کیا گیا۔ پروگرام کے دوران جبرائیل بھائی شیخ نے 71 فاؤنڈیشن کی طرف سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طلبہ کو حوصلہ دیا۔ اسی طرح ظہیر شیخ نے طلبہ کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے تعلیمی رہنمائی فراہم کی۔ اس موقع پر نسار شیخ، گلشن نگر کے تعلیم دوست، والدین اور اسکول کے تمام اساتذہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پروگرام کا اختتام محترمہ محسینہ میڈم نے ک

ایکتا سنستھا کے ذریعہ منایا گیا آئین اور شہداء خراج عقیدت کا دن۔ دستور ہند کی تمہیدِ کاحلف:

Image
جلگاؤں (عقیل خان بیاولی) یوم دستور کے موقع پر کلکٹریٹ ضلع جلگاؤں کے احاطہ میں جلگاؤں ضلع ایکتا سنگھٹنا کے زیر اہتمام دستور ہند کی تمہید پڑھیں گئ اور حلف لیا گیا۔ اس موقع پر ان شہداء کو بھی خراج عقیدت پیش کیا گیا جو سولہ سال قبل ممبئی میں 26/11 کے بزدلانہ حملے میں مارے گئے تھے، جس میں 18 سیکورٹی اہلکار اور 166 عام شہریان مارے گئے تھے۔  منتھر میں آئین کو پامال کیا گیا :     ہندوستانی آئین کا مطلب ہندوستان کے سپریم کورٹ کے فیصلے کو قبول کرنا ہے جو شہریوں کو انصاف، سچائی، آزادی، مساوات اور حقوق فراہم کرتا ہے، کیونکہ منتھر میں عدالتیں، انتظامیہ، پولیس سر عام آئین کی خلاف ورزی کر رہی ہیں، ان کے خلاف قانونی کارروائی کا مطالبہ کیا گیا ہے۔   تینوں پروگرام مفتی خالد کی صدارت میں کلکٹر آفس کے احاطے میں منعقد ہوئے۔ سب سے پہلے مولانا رحیم پٹیل نے تلاوت کلام پاک کی، تنظیم کے منتظم فاروق شیخ نے آئین کا دیباچہ پڑھا اور منتھر میں ہورہی ناانصافیوں کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے حاضرین سے آئین کے تمہید کا حلف لیا اس موقع پر مفتی خالد، مظہر پٹھان، حافظ رحیم پٹیل اور ق...

کےکے اردو گرلز ہائی اسکول اور جونیئرکالج میں یوم دستور کی تقریب۔

Image
 جلگاؤں، (عقیل خان بیاولی)۔ انجمن خدمت خلق کے زیر اہتمام جاری کے کے اردو گرلز ہائی سکول و ڈاکٹر شاہین قاضی گرلز جونئیر کالج میں پرنسپل تنویر جہاں شیخ کی رہنمائی 26 نومبر کو یوم دستور کا انعقاد کیا گیا اس موقع پر حوریہ خلیل شیخ نے آئین کا دیباچہ پڑھ کر آئین کی تشکیل سے متعلق معلومات فراہم کیں۔ مشتاق بہشتی نے آئین کا مسودہ تیار کرتے ہوئے آئینی کمیٹی کو درپیش مسائل اور ماہرین کی جانب سے کیے گئے اقدامات کے بارے میں آگاہ کرتے ہوئے دستور ہند سے متعلق سیر حاصل معلومات فراہم کیں کامیابی کے لیے سینئر اساتذہ ذاکر شاہ، مشتاق بہشتی، نسرین قادری نے محنت کی۔

کروشی پٹیل برادری کا میراثی۔بلگام کرناٹک۔از ۔۔ آفتاب عالم دستگیر پٹیل۔کروشی ، بلگام (کرناٹک)

Image
کروشی پٹیل برادری کا میراثی۔بلگام کرناٹک۔ از ۔۔  آفتاب عالم دستگیر پٹیل۔کروشی ، بلگام (کرناٹک)  میراثی ہندوستان کی ایک مشہور قوم ہے جو غیر منقسم ہندوستان اور بعد از تقسیم ہند و پاک میں جابجا آباد ہے۔ میراثی قوم پیشہ ورانہ طور پر انساب کی ماہر، ڈوم اور رقاص ہوتی ہے۔ اس قوم کے افراد اپنے اہل تعلق کے خاندانوں کے شجرہ ہائے نسب یاد کرنے اور یاد رکھنے میں ید طولیٰ رکھتے ہیں، چنانچہ برصغیر میں کسی خاندان کا نسب معلوم کرنا ہو تو ان کی خدمات حاصل کی جاتی ہیں، نیز شادی بیاہ کی تقریبات اور ناچ رنگ کی محفلوں میں بھی انہیں بلایا جاتا ہے جہاں یہ اپنے فن نغمہ سرائی کا مظاہرہ کرتے ہیں۔ لفظ "میراثی" اردو لفظ میراث سے مشتق ہے جس کے معنی وراثت کے ہیں۔ کروشی پٹیل برادری کے اس بوڑھے میراثی کی عمر ٨٢ برس ہے ہر سال نومبر سے ڈسمبر کے مہینے عین فصلوں کی کٹائی کے وقت یہ گاؤں آتا ہے ۔ اگر گھر میں کسی بچے کی پیدائش ہوئی ہو تو اس کے نام کا اندراج اپنی مخصوص ڈائری میں کرتا ہے اور اول تا آخر ہمارا مکمل نسب سناتا ہے ۔ اس طرح ہمارے آبا و اجداد کی یاد ہمارے ذہنوں میں پھر سے تازہ کر کے کھیتوں میں ف...

یومِ آئین کے موقع پر ضلع پریشد اردو اسکول گلشن نگر، موہول میں شاندار تقریب کا انعقاد۔

Image
موہول : (نامہ نگار) ضلع پریشد اردو اسکول گلشن نگر، موہول شولاپور میں آج 26 نومبر کو یومِ آئین کے موقع پر ایک شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ اس تقریب میں طلبہ کے لیے ڈرائنگ، مضمون نویسی، اور تقریری کے مقابلے سمیت مختلف تخلیقی اور تعلیمی سرگرمیوں کا اہتمام کیا گیا۔ پروگرام میں اول تا ہفتم جماعت کے طلبہ نے بھرپور جوش و خروش سے شرکت کی اور اپنی تخلیقی صلاحیتوں کا مظاہرہ کیا۔ مقابلوں میں نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ کو انعامات اور دیگر تعلیمی لوازمات سے نوازا گیا، جس سے بچوں کی حوصلہ افزائی ہوئی۔ اس تقریب میں طلبہ کے سرپرست حضرات بھی شریک ہوئے اور اسکول کے اساتذہ، بشمول صدر مدرسہ محترمہ سائرہ نداف، محسنہ بانگی میڈم، اور انصاری محمود احمد سر، نے طلبہ کی رہنمائی اور حوصلہ افزائی میں اہم کردار ادا کیا۔ پروگرام کو کامیاب بنانے میں اساتذہ اور سرپرست حضرات کی محنت اور طلبہ کی بھرپور شرکت کو سراہا گیا۔ اس موقع پر آئین کی اہمیت اور اس کے اصولوں پر روشنی ڈالی گئی، جس سے بچوں میں آئین کی قدر و قیمت اور اس پر عمل کرنے کی ترغیب پیدا ہوئی۔

سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور میں یوم آئین اور 'سوچھتا ہی سیوا' منایا گیا۔

Image
وجے پور : نامہ نگار (سمیع الدین) سیکیاب اے آر ایس انعامدار ڈگری کالج برائے خواتین وجئےپور میں آج یوم آئین اور 'سوچھتا ہی سیوا' منایا گیا۔ معزز ڈپٹی میئر مسٹر دنیش ہلی، وجئے پور میونسپل کارپوریشن (VMC) نے تقریب کا افتتاح کیا۔ ڈاکٹر ایس ایل لکناور، چیف ہیلتھ آفیسر وی ایم سی، مسٹر نیتا جی گاندھی، کنوینر گاندھی فاؤنڈیشن گاندھی بھون، وجئے پورہ مہمان خصوصی تھے۔ مسٹر اشوک کمار سجن ماحولیاتی انجینئر وی ایم سی، اور مسٹر رودریا ہیرے مٹھ لیکچرر گورنمنٹ پی یو کالج فار گرلز وجئے پور جہاں ریسورس پرسن ہیں۔ اس پروگرام کا اہتمام سنٹرل بیورو آف کمیونیکیشن (سی بی سی) حکومت ہند، وجے پور میونسپل کارپوریشن اور سیکیاب اے آر ایس آئی خواتین کالج نے مشترکہ طور پر کیا تھا۔ سینٹرل بیورو آف کمیونیکیشن ڈسٹرکٹ آفیسر مسٹر سی کے سریش نے کلیدی خطبہ پیش کیا اور مہمانوں اور طلباء کا خیرمقدم کیا۔ پرنسپل پروفیسر ایچ کے یڑہلی نے تقریب کی صدارت کی۔ کالج کے این ایس ایس کوآرڈینیٹر ڈاکٹر محمد سمیع الدین نے شکریہ ادا کیا۔ پروفیسر گنگادھر بھٹ نے ہندوستانی آئین کا تمہید پڑھا۔ ڈرائنگ اور تقریری مقابلے م...

ملت ہائی اسکول پہور میں یوم آئین منایا گیا۔

Image
پہور : (نامہ نگار) ملت ہائی اسکول پہور میں یوم آئین منایا گیا اسکول کے اسکول کے ہیڈ ماسٹر ذاہد سر نے طلباء کوبتایا کہ آزاد ہندوستان کے نظام کو چلانے کے لیے آئین کی ضرورت تھی اس لیے ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر نے ہمارے ہندوستان کے آئین کو لکھا اس لیے ہم ہر سال 26 نومبر کو یوم آئین مناتے ہیں ۔تمام طلباء و طالبات نے آئین کا حلف لیا اور اسکول کے تمام اساتذہ بھی اس میں شامل تھے

اردو زبان کی بقاء کے لیے پرائمری اردو نظام تعلیم کی بقاء بہت ضروری ہے۔پدم شری ڈاکٹر ظہیر قاضی۔ اردو میڈیم کے طلباء کو اس بات پر احساس برتری ہونا چاہیے کہ انہیں اردو کے ساتھ دیگر زبانوں پر بھی عبور ہوتا ہے۔شاہد لطیف۔

Image
ممبئی 26 نومبر : (نامہ نگار) انجمن اسلام سی ایس ٹی کے احمد زکریا آڈیٹوریم میں آج اردو کارواں کے دس روزہ ادبی تعلیمی اور ثقافتی پروگراموں پر مبنی آٹھویں عشرہء اردو کا شاندار آغاز ہوا۔ مہاراشٹر اسٹیٹ اردو ساہتیہ اکیڈمی کہ ایگزیکیوٹو آفیسر شعیب ہاشمی نے ذمہ داران اردو کارواں کو مسلسل آٹھویں عشرہء اردو کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ "اردو میڈیم طلبہ کو مقابلوں کے لیے پلیٹ فارم مہیا کرا کر اردو کارواں ایک بڑی خدمت انجام دے رہا ہے. شاہد لطیف مدیر روزنامہ انقلاب نے اپنے خطاب میں طلبہ سے کہا کہ آپ لوگ خوش نصیب ہیں کہ آج اردو کارواں کی طرح تنظیمیں موجود ہیں جو آپ کی لوگوں کی ادبی و تعلیمی سرپرستی کرتی ہیں۔اردو میڈیم طلبہ کو اس بات پر احساس برتری ہونا چاہیے کہ انہیں اردو کے ساتھ دیگر زبانوں پر بھی عبور حاصل ہوتا ہے۔ پروگرام کی صدارت کر رہے بدمشری ڈاکٹر ظہیر قاضی صدر انجمن اسلام نے کہا کہ اردو کی بقا کے لیے پرائمری سطح پر اردو نظام تعلیم کی بقاء بہت ضروری ہے۔عشرہ ءاردو کی طرح مقابلے طلبہء میں اعتماد اور صلاحیت میں اضافہ کرتے ہیں۔ آپ نے مزید کہا کہ...

ضلع پریشد اُردو مدرسہ دھوتری میں یومِ آئین منایا گیا۔اسماء پٹھان۔

Image
شولاپور: (نامہ نگار) ضلع پریشد اُردو مدرسہ دھوتری میں یومِ آئین منایا گیا۔اس موقع پر اسکول کے طلباء طالبات اور اساتذہ نے آئین کا حلف لیا۔اساتذہ نے دستور کی اہمیت و ضرورت سے متعلق معلومات پیش کیۓ اسکول میں یومِ آئین سے متعلق پوسٹر تیار کرنا۔خوش خطی سے آئین کی تحریر کرنا جیسی سرگرمیوں کا انعقاد کیا گیا۔

نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں یوم آئین (دستور ہند ) کا انعقاد۔

Image
 کلیان ( سید شوکت علی) : بتاریخ 26 نومبر 2024 نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں یوم دستور ہند کے ضمن میں تقریری مقابلہ بعنوان یوم آئین (دستور ہند) (( اردو ، انگریزی، ہندی زبان ) مضمون نویسی ( اردو ، انگریزی ، ہندی زبان) اور پوسٹر میکنگ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ۔ تینوں مقابلوں میں اول، دوم، سوم مقام ساتھ ہی ترغیبی مقام حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو بدست پرنسپل عبداللہ خان صاحب انعامات و سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔ پروگرام تقریب انعامات میں بحثیت صدر جلسہ پرنسپل عبداللہ خان صاحب ، مہمان خصوصی جونیئر کالج سپروائزر و سینیر لیکچرار جناب سید فہیم الدین سر نے شرکت کی ۔ اپنے صدارتی خطاب میں پرنسپل عبداللہ خان صاحب نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوے جمہوری نظام میں دستور ہند کی اہمیت و افادیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مجلسِ انتظامیہ ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی ، اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت فاطمہ رضوی صاحبہ ، بوائز سیکشن کی سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ ، گرلس سیکشن کی سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ ، جناب عابد تانکی صاحب ہیڈ کلرک ، جمیع...

اقرا شاہین اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں میں یوم آئین جوش و خروش سے منایا گیا۔

Image
 جلگاؤں: نامہ نگار (فرحان) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقرا شاہین اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں میں 26 نومبر کو یوم دستور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔   اس موقع پر شیخ جویریہ (کلاس 10) نے آئین بنانے میں کی گئی محنت اور آئین میں مساوات کے پیغام کو خوبصورت اور آسان الفاظ میں طلباء کے سامنے پیش کیا۔  شاہ اشنا (کلاس 10) نے طلباء کے سامنے آئین کا تمہید پڑھا۔  اس موقع پر اسکول کے پرنسپل قاضی جمیر الدین اور تمام اساتذہ نے طلبہ کو یوم دستور کی مبارکباد دی۔  آئین معاشرے کے غریب ترین اور سب سے کمزور طبقوں کے تحفظ کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ یہ جتنا مضبوط ہوگا ہمارا ملک اتنا ہی طاقتور ہوگا۔  اس دن طلباء نے آئین کی روح کی حفاظت کرنے والے جنگجوؤں، شہداء اور آئین ساز اسمبلی کے ہر رکن کو یاد کرتے ہوئے آئین کی حفاظت کا عزم کیا۔ اس موقع پر پرنسپل قاضی جمیر الدین سر، تمام اساتذہ اور طلباء موجود تھے۔

رحمانی اردو ہائی اسکول، پونے میں یوم آئین کی تقریبات

Image
پونہ : (نامہ نگار) رحمانی اردو ہائی اسکول، پونے میں یوم آئین کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز اسکول کی پرنسپل محترمہ حسینہ منیار نے کیا اور تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر جناب ارباز پٹھان صاحب نے آئین ہند کی تاریخ اور اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔ محترمہ نسیم حنورے نے آئین کے اہم نکات اور اس کے اصولوں کی وضاحت کی، جس نے حاضرین کو آئین کی گہرائی اور اس کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد دی۔ تقریب کے دوران تمام طلبہ نے آئین ہند کے دیباچے کو بلند آواز میں پڑھا اور اس کے اصولوں پر عمل کرنے کا عہد لیا۔ آخر میں محترمہ سبنا صدیقی نے شکریہ کی رسم ادا کرتے ہوئے تمام اساتذہ، طلبہ اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ یہ تقریب نہایت معلوماتی اور جذبہ حب الوطنی سے بھرپور رہی۔