اقرا اردو ہائی اسکول وجونیئر کالج سالار نگر جلگاؤں میں یوم دستور پروگرام کا کامیاب انعقاد۔


جلگاؤں : نامہ نگار (انیس الدین) اقرا ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر اہتمام اقرا اردو ہائی سکول وجونیئر کالج جلگاؤں میں 26 نومبر کی نسبت سے یوم دستور پروگرام کا انعقاد اسکول کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشر شیخ صاحب کی صدارت میں منعقد کیا گیا۔
 سینیئر معلمہ فرحت تبسسم مبین خان، نفیس بانو شیخ اسماعیل بطور مہمان خاص شریک ہوئے۔ 
جماعت دہم کے طالبعلم معازشیخ وقار کی تلاوت قران سے پروگرام کا اغاز ہوا۔ پروگرام کے اغراض و مقاصد و نیز افتتاحی کلمات ڈاکٹر انیس الدین شیخ(صدر شعبہ تاریخ و سیاسیات) نے واضح کرتے ہوئے کہا کہ طلبہ کو دستور کی معلومات ہو، اپنے حقوق و فرائض سے متعارف کرائے جائے، ایک اچھا شہری ایک اچھا طالب علم بنے جس قوم و ملت اور ملک کی ترقی ہو، اس اغراض کے تحت پروگرام کا انعقاد کیا گیا۔
 دہم جماعت کے طلباء عظمت اصف شیخ، عفان ناصر خان، سفیان شیخ صادق ،ذکوان شیخ صادق،أفاق شیخ اشفاق نے دستور، دستور کی اہمیت، دستور میں ہمارے حقوق و فرائض ،روزمرہ زندگی میں دستور کے رہنما ئے اصول کو کس طرح سے عمل پیرا ہو سکتے ہیں اس کے متعلق اپنے اپنے منفرد انداز میں معلومات پیش کیے ۔
سینیئر معلمہ فرحت تبسم مبین خان اور نفیس بانو شیخ اسماعیل نے تمام طلبہ کو یوم دستور کی مبارکباد پیش کیے۔
 صدارتی کلمات بیان کرتے ہوئے اسکول ھذا کے پرنسپل ڈاکٹر ہارون بشیر صاحب نے تمام شرکائے طلبہ کو مبارکباد پیش کیے۔ تقاریر میں حصہ لینے والے تمام طلباء کو 51، 51 روپے دے کر حوصلہ افزائی کی نیز پروگرام کے کنوینیر( صدر۔ شعبہ تاریخ و سیاسیات ) ڈاکٹر انیس الدین شیخ علاؤ الدین کو مبارکباد پیش کیے۔ مزید کہا کہ اج ہم یوم دستور کی 75 ویں سالگرہ منا رہے ہیں، مجھے خوشی ہے کہ ہماری اسکول میں اس پروگرام کا باقاعدگی سے انعقاد کئی برسوں سے ہوتے ا رہا ہے۔ دستور ہمارے لیے بہت ہی مفید و رہنمائے اصول ہے ۔دستور نہ ہمیں اظہار خیال کی ازادی دی بلکہ کوئی بھی پیشہ اپنانے کی ازادی، ملک کے کسی بھی کونے میں رہنے کی ازادی، تعلیم حاصل کرنے کی ازادی، استحصال کے خلاف حق مانگنے کی ازادی دی ہیں۔ مساوات کا درس اسی دستور کی وجہ سے ملا ہے۔ دستور کے معمار قوم ڈاکٹر بابا صاحب امبیڈکر و دیگر اراکین نے کئی کتابوں کے مطالعہ کر کے انتھک محنت و یکسوئی سے کام کر کے دستور کو مرتب کیا۔ بھارت کا دستور سب سے ذخیم دستور کہلاتا ہے۔ ترمیمات کا حق حاصل ہے۔ دستور نے ہمیں کئی حقوق و فرائض دیے ہوئے ہیں ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم انہیں پڑھیں ،عمل کریں ایک اچھا شہری بنے ۔ملک ، قوم و ملت کے لیے ترقی کا حصہ بنے ۔ موصوف نے دستور کی تفصیلی معلومات مثالوں کے ذریعے پیش کیے
نظامت کا فریضہ ڈاکٹر انیس الدین شیخ نے ادا کیے جبکہ رسم شکریہ نفیس بانو شیخ نے ادا کیے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔