ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول گلشن میں عید میلادالنبیؐ اور دیگر تقسیم انعامات کے پروگرام کا انعقاد۔
شولاپور: (نامہ نگار) 27/ نومبر 2024، ضلع پریشد پرائمری اردو اسکول گلشن میں عید میلادالنبیؐ کے موقع پر ایک پروقار انعامات تقسیم کرنے کا پروگرام منعقد کیا گیا۔ اس پروگرام میں نعت، حدیث اور تقریر کے مقابلوں میں شریک طلبہ نے شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ ان مقابلوں میں اول، دوم اور سوم مقام حاصل کرنے والے طلبہ کو مرحوم شکور عبدل انعامدار کی گیارہویں برسی کے موقع پر منصور انعامدار کی جانب سے ٹرافیاں پیش کی گئیں۔
اسی موقع پر جبرائیل بھائی شیخ کی جانب سے طلبہ میں کھانے پینے کی اشیاء تقسیم کی گئیں۔ پروگرام کی نظامت انصاری سر نے انجام دی۔ مختلف مقابلوں میں کامیاب طلبہ میں تعلیمی سامان بھی تقسیم کیا گیا۔
پروگرام کے دوران جبرائیل بھائی شیخ نے 71 فاؤنڈیشن کی طرف سے اپنے خیالات کا اظہار کیا اور طلبہ کو حوصلہ دیا۔ اسی طرح ظہیر شیخ نے طلبہ کے اعتماد کو بڑھانے کے لیے تعلیمی رہنمائی فراہم کی۔
اس موقع پر نسار شیخ، گلشن نگر کے تعلیم دوست، والدین اور اسکول کے تمام اساتذہ بڑی تعداد میں موجود تھے۔ پروگرام کا اختتام محترمہ محسینہ میڈم نے ک
Comments
Post a Comment