اقرا شاہین اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں میں یوم آئین جوش و خروش سے منایا گیا۔


 جلگاؤں: نامہ نگار (فرحان) اقراء ایجوکیشن سوسائٹی کے زیر انصرام اقرا شاہین اردو ہائی اسکول مہرون جلگاؤں میں 26 نومبر کو یوم دستور جوش و خروش کے ساتھ منایا گیا۔ 
 اس موقع پر شیخ جویریہ (کلاس 10) نے آئین بنانے میں کی گئی محنت اور آئین میں مساوات کے پیغام کو خوبصورت اور آسان الفاظ میں طلباء کے سامنے پیش کیا۔
 شاہ اشنا (کلاس 10) نے طلباء کے سامنے آئین کا تمہید پڑھا۔
 اس موقع پر اسکول کے پرنسپل قاضی جمیر الدین اور تمام اساتذہ نے طلبہ کو یوم دستور کی مبارکباد دی۔
 آئین معاشرے کے غریب ترین اور سب سے کمزور طبقوں کے تحفظ کا ایک طاقتور ذریعہ ہے۔ یہ جتنا مضبوط ہوگا ہمارا ملک اتنا ہی طاقتور ہوگا۔
 اس دن طلباء نے آئین کی روح کی حفاظت کرنے والے جنگجوؤں، شہداء اور آئین ساز اسمبلی کے ہر رکن کو یاد کرتے ہوئے آئین کی حفاظت کا عزم کیا۔
اس موقع پر پرنسپل قاضی جمیر الدین سر، تمام اساتذہ اور طلباء موجود تھے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔