ضلع پریشد اردو کیندر اسکول اکل کوا میں تحریک اُردو مطالعہ کا انعقاد۔


اکل کوا : مورخہ 30 نومبر 2024 بروز سنیچر ضلع پریشد اردو کیندر اسکول اکل کوا میں تحریک اُردو مطالعہ ٢ ( Urdu reading program 2.0 ) کے تحت اسکولى سفراء کی ماہانہ میٹنگ (مہینے کا آخری سینچر ) کا انعقاد محترمہ للیتا بھامرے میڈم ( کیندر پر مکھ اُردو) کے زیر سرپرستی عمل میں آیا ۔ ضلع سفیر محترم جاوید سر اور مزمل سرکا خصوصی تعاون رہا۔ میٹنگ میں تمام اسکول کے سفراء نے ماہانہ خاکہ / کارگذاری پیش کی اور در پیش مسائل وان کے حل کے تعلق سے کھل کر بحث کی۔ اس پروگرام کا ایک مقصد STEM ہے اور ہمیں چاہئیے کہ ہم بطور معلم STEM ( سائنس ، ٹیکنالوجی ، ميتهميٹكس اور انجینیرنگ ) کے علاوہ کہانی اور واقعات کے ذریعہ طلباء میں اخلاقیات اچھے کردار اور ذمہ دار شہری ہونے کے مقصد کو بھی پروان چڑھانے کی کوشش کریں ہر کہانی سے طلباء کو STEM کے علاوہ اچھے اخلاق پر مختصر نصیحت کریں طلباء سے اُن کے اچھے کاموں کی کارگزاری لے کر اُس کی سراہنا کریں .
کیونکہ
اس قوم کی دنیا میں نہیں کچھ بھی حقیقت 
جس قوم کے کردار کا گھٹ جاتا ہے معیار ·

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔