نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں یوم آئین (دستور ہند ) کا انعقاد۔


 کلیان ( سید شوکت علی) : بتاریخ 26 نومبر 2024 نیشنل اردو ہائی اسکول و جونیئر کالج کلیان میں یوم دستور ہند کے ضمن میں تقریری مقابلہ بعنوان یوم آئین (دستور ہند) (( اردو ، انگریزی، ہندی زبان ) مضمون نویسی ( اردو ، انگریزی ، ہندی زبان) اور پوسٹر میکنگ مقابلہ کا انعقاد کیا گیا ۔ تینوں مقابلوں میں اول، دوم، سوم مقام ساتھ ہی ترغیبی مقام حاصل کرنے والے طلباء وطالبات کو بدست پرنسپل عبداللہ خان صاحب انعامات و سرٹیفکیٹ سے نوازا گیا ۔ پروگرام تقریب انعامات میں بحثیت صدر جلسہ پرنسپل عبداللہ خان صاحب ، مہمان خصوصی جونیئر کالج سپروائزر و سینیر لیکچرار جناب سید فہیم الدین سر نے شرکت کی ۔ اپنے صدارتی خطاب میں پرنسپل عبداللہ خان صاحب نے طلباء سے مخاطب ہوتے ہوے جمہوری نظام میں دستور ہند کی اہمیت و افادیت پر اپنے خیالات کا اظہار کیا ۔ پروگرام کے کامیاب انعقاد پر مجلسِ انتظامیہ ایجوکیشنل اپلفٹ سوسائٹی ، اسسٹنٹ ہیڈ مسٹریس محترمہ نزہت فاطمہ رضوی صاحبہ ، بوائز سیکشن کی سپروائزر محترمہ زرینہ شاہ صاحبہ ، گرلس سیکشن کی سپروائزر محترمہ بتول انتولے صاحبہ ، جناب عابد تانکی صاحب ہیڈ کلرک ، جمیع ٹیچنگ و نان ٹیچنگ اسٹاف نے مسرت کا اظہار کیا ۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔