رحمانی اردو ہائی اسکول، پونے میں یوم آئین کی تقریبات


پونہ : (نامہ نگار) رحمانی اردو ہائی اسکول، پونے میں یوم آئین کی پروقار تقریب منعقد ہوئی۔ پروگرام کا آغاز اسکول کی پرنسپل محترمہ حسینہ منیار نے کیا اور تمام شرکاء کو خوش آمدید کہا۔ اس موقع پر جناب ارباز پٹھان صاحب نے آئین ہند کی تاریخ اور اہمیت پر تفصیلی روشنی ڈالی۔

محترمہ نسیم حنورے نے آئین کے اہم نکات اور اس کے اصولوں کی وضاحت کی، جس نے حاضرین کو آئین کی گہرائی اور اس کی اہمیت کو سمجھنے میں مدد دی۔ تقریب کے دوران تمام طلبہ نے آئین ہند کے دیباچے کو بلند آواز میں پڑھا اور اس کے اصولوں پر عمل کرنے کا عہد لیا۔

آخر میں محترمہ سبنا صدیقی نے شکریہ کی رسم ادا کرتے ہوئے تمام اساتذہ، طلبہ اور مہمانوں کا شکریہ ادا کیا۔ یہ تقریب نہایت معلوماتی اور جذبہ حب الوطنی سے بھرپور رہی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔