مقابلہ بیت بازی طلبہء کی ادبی، علمی اور ذہنی نشونما کی بہترین مشق ہے۔ڈاکٹر ساگر ترپاٹھی۔اچھے اشعار کا بروقت انتخاب و ادائیگی کے ساتھ ہی مقابلہ بیت بازی میں فتحیابی ممکن ہے۔خلیق الزمان نصرت۔

ممبئی٢٩ نومبر: نامہ نگار (فرید احمد خان) اردو ادب کے طلبہء کی دلچسپی کے نقطہ نظر سے سب سے اہم پروگرام مقابلہ بیت بازی ہوتا ہے۔یہی وجہ ہے کہ اردو کارواں نے مسلسل آٹھویں سال عشرہء اردو کے مقابلوں میں بیت بازی کا انعقاد کیا۔ پروگرام میں بطور مہمان خصوصی اظہار خیال کرتے ہوئے معروف شاعر "ڈاکٹر ساگر ترپاٹھی نے کہا کہ"مقابلہ بیت بازی طلبہ کی ادبی علمی اور ذہنی نشونما کی بہترین مشق ہیں, ہر وہ کالج کی ٹیم جس نے اردو کارواں کے اس مقابلے میں حصہ لیا ہے قابل تحسین ہے۔
پروگرام میں بطور مہمان اعزازی اظہار خیال کرتے ہوئے خلیق الزماں نصرت نے کہا کہ اچھے اشعار کا بروقت انتخاب و ادائیگی کے ساتھ ہی مقابلہء بیت بازی میں فتحیابی ممکن ہے۔اردو کالجوں کی بزم ادب یا بزم اردو کو اس جانب مزید توجہ کی ضرورت ہے۔
پروگرام کے آغاز میں صدر اردو کارواں فرید احمد خان نے مہمانوں کا تعارف پیش کرتے ہوئے مقابلہء بیت بازی کے اغراض و مقاصد بیان کیے نیز پروگرام کے انعقاد میں تعاون کرنے پر انجمن اسلام کی انتظامیہ کا شکریہ ادا کیا۔
مقابلہ بیت بازی میں ممبئی اور مہاراشٹر میں مشہور پروفیسر عائشہ شیخ سمن (سابق پروفیسر شعبہ اردو اکبر پیر بھائی کالج) نے بہت ہی احسن طریقے سے اس مقابلے کی ناظمہ کے فرائض انجام دیے۔چونکہ مقابلوں میں کئی ٹیموں نے حصہ لیا تھا اور یہی وجہ ہے کہ اس طویل پروگرام میں بھی پروفیسر عائشہ نے سماں باندھے رکھا۔اور درمیان میں وہ طلبہء کی اصلاح و تربیت بھی کرتی رہیں۔
اکبر پیر بھائی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر شوکت علی اور شعبہء اردو کے انچارج مصلح الدین فیض ،نائب پرنسپل محترمہ تنویر خان نے پروگرام میں شرکت کی اور پروگرام کو کامیاب بنانے میں بھرپور تعاون عطا کیا۔
اس اہم مقابلے میں ممبئی عظمی کے علاوہ بھیونڈی کے کئی کالجوں سے ٹیموں نے اپنے سرپرست اساتذہ کے ہمراہ شرکت کی اور حصہ لیا۔
پروگرام میں بطور منصف سینیئر شاعر شعور اعظمی اور مقصود آفاق نے شرکت کی نیز خلق الزمان نصرت نے نتائج کے حصول میں معاونت کی۔
ار سی ڈی ایڈ کالج کی پرنسپل سائرہ خان نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ،اس پروگرام میں ان کے ہمراہ وسیم شیخ سر کا بھرپور تعاون حاصل رہا۔
پروگرام میں بالخصوص بزم یاران ادب کے نوجوان شعرا ء توصیف کاتب و بلال تیغی اور ان کی ٹیم کے اراکین نے شرکت کر طلبہ کی بھرپور حوصلہ افزائی کی اور داد دی۔
پروگرام میں شرکت کرنے والے اہم افراد میں انجمن باشندگان بہار کے سیکرٹری محمود الحسن حکیمی،شاعر ریاض منصف اور اساتذہ کرام میں انصاری حنا مس، نادرہ مس، صوفیہ مس، لیکچرر یاسمین سروے ، ایاز انصاری سر اور شریف سر شامل تھے۔
واضح رہے کہ عشرہ ء اردو کے تحت سنیچر 30 نومبر کو آن لائن ادبی ریل مقابلہ اور اور اتوار یکم دسمبر کو 4 بجے سے ایس آئی او آفس ،کرلا نرسنگ ہوم بلڈنگ، کرلا پائپ روڈ، ویسٹ پربزم یاران ادب کے اشتراک سے خاص طور پر شعرا ءکے لیے "مقابلہء ادائیگی غزل" کا انعقاد ہوگا۔منتظمین نے اردو کارواں بازوق سامعین کو شرکت کے لیے مدعو کیا ہے۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔