آل انڈیا "انٹر یونیورسٹی باڈی بلڈنگ مقابلے" کے لیے اقراء کے عمر شیخ کا انتخاب۔
جلگاؤں: (نامہ نگار) آل انڈیا "انٹر یونیورسٹی باڈی بلڈنگ مقابلے" کے لیے اقراء کے عمر شیخ کا انتخاب" اقرا ایجوکیشن سوسائٹی جل گاؤں کے زیر اہتمام ایچ جے تھیم کالج آف آرٹس اینڈ سائنسز، مہرون جلگاؤں کے طالب علم عمر شیخ بسم اللّٰہ، کو شاعرہ بہینا بائی چوہدری نارتھ مہاراشٹرا یونیورسٹی جلگاؤں کی جانب سے عمیر شیخ بسمل اللہ کو آل انڈیا انٹر یونیورسٹی باڈی بلڈنگ مقابلے کے لیے منتخب کیا۔ اقراء ایجوکیشن سوسائٹی جلگاؤں کے صدر ڈاکٹر عبدالکریم سالار، ڈاکٹر اقبال شاہ، پرنسپل ڈاکٹر چاند خان، وائس پرنسپل ڈاکٹر وقار شیخ، وائس پرنسپل ڈاکٹر تنویر خان کے علاوہ تمام فیکلٹی، نان ٹیچنگ سٹاف، طلباء، کھلاڑیوں نےبھی عمیر شیخ کو مبارکباد پیش کی۔
Comments
Post a Comment