غزلیں اُجالتا وہ سخنور چلا گیا : میر افضل۔


شولاپور : نامہ نگار (سُمیہ باغبان) اردو گھر شولاپور میں شولاپور کے نامور شاعر اور معلم اعجاز نبی کاریگر کی رحلت پر انھیں خراج عقیدت پیش کرنے کے لیے تعزیتی تقریب کا انعقاد کیا گیا ۔ اس تقریب میں بطور مہمان خصوصی اردو گھر کے صدر سداشیو پڑدونے صاحب نے شرکت کی۔ انہوں نے اپنی تقریر میں مرحوم کے متعلق تعزیتی کلمات ادا کرتے ہوئے ان کی رحلت پر اظہارِ افسوس کیا۔ تمام حاضرین نے دو منٹ اپنی جگہ پر کھڑے ہو کر مرحوم کے لیے دُعائے مغفرت کی۔ تقریب کے صدار ت میر افضل نے کی۔ مرحوم کے فرزند جناب رضوان نے اپنی تقریر میں والد مرحوم کے اوصاف حمیدہ بیان کیےاور ان کی نصیحتوں کا ذکر کیا اور اس پر کاربند رہنے کا عزم کیا۔ مزیدبرآں اپنا تعزیتی کلام بھی پیش کیا۔ رُکن اردو گھر ڈاکٹرہارون رشید باغبان نے مرحوم کی تعلیمی خدمات اور صدرمدرس کی خدمات کا اعتراف کیا اور کہا کہ اب کوئی اس خلا کو پُر نہیں کرسکتا۔ اردو گھر کے ناظم کتب ساحر نداف نے پر نم آنکھوں سے مرحوم سے جُڑی اپنی ملاقات کا ذکر کیا اور کہا کہ ان کے موسیقی کے ابتدائی دورمیں مرحوم نے کافی اہم رول ادا کیا۔ میری کامیابی میں ان کا حصہ ہے۔ ناظم اردو گھر راجا باغبان صاحب نے اپنی تقریر میں مرحوم کے ساتھ گزارے ہوے چند لمحات کا ذکر نہایت جذباتی لب ولہجے میں کیا۔ رُکن اُردو گھرمحمود نواز نے مرحوم سے اپنی طالب عملی یادیں تازہ کرتے کہا کہ مرحوم اُردو کے بہترین شاعر ہونے کے ساتھ ساتھ انگریزی کے بہترین معلم بھی تھے۔ اس درمیان مرحوم کے شاگرد پرنسپل ڈاکٹر سراج مومن کا تانزانیا سے بھیجا گیا آوڈیو تعزیتی پیغام سُنا یا گیا۔ صدارتی تقری میں میر افضل صاحب نے مرحوم اعجاز نبی کاریگر کی شاہ کار حمد ، تیرا لطف وکرم رہے تابہ دم ہم پہ ائے مالک دوجہاں ، ترنم میں سنائی اور ان کی شاہکار نظم "مزدور" موثر انداز میں پڑھ کر خراج عقیدت پیش کی بعدازاں مرحوم کے متعلق لکھی گئی اپنی تعزیتی نظم، جس میں یہ شعر پڑھا۔

برگِ حنا سے پھوٹتی کرنیں ادب نواز
غزلیں اُجالتا وہ سخنور چلا گیا

 آخر میں صدرجلسہ نے قرآن کی چند صورتیں تلاوت کرکے موحوم کے حق میں دُعائے مغفرت کی جس پر سامعین آمین کہا۔ رُکن اُردو گھر پروفیسرڈاکٹر محمد شفیع چوبدارنے تقریب کی نظامت کی اور رُکن اُردو گھر ڈاکٹر سُمیہ باغبان نے رسم شکریہ ادا کی ۔ اس تقریب میں مرحوم کے اہل خانہ شہر شولاپور کے اساتذہ، شاعر و ادیب اور نے بڑی تعداد میں شرکت کی

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔