امسال ملک ہندوستان میں واحدپروفیسر ڈاکٹر عبدالعقیل صاحب(امراؤتی) کو وکالت کی اعزازی ڈگری تفویض۔


امراوتی : نامہ نگار (این ۔ایس ۔بیگ) ۲۷ نومبر ۲۰۲۴ کو امراؤتی ڈویژن کے مشہور و معروف لاء کالج ڈاکٹر پنجاب راؤ دیشمکھ امراؤتی میں یوم دستور کے خصوصی موقع پر بطور یادگار پرنسپل پروفیسر ڈاکٹرورشا دیشمکھ صاحبہ کے دست مبارک سے پروفیسر ڈاکٹر عبدالعقیل کو وکالت کی اعزازی ڈگری تفویض کی گئی۔اس موقع پر لاء کالج کے دیگر پروفیسرز اور 
ڈاکٹرز نے عبدالعقیل صاحب کا خیر مقدم کیا اور انہیں خصوصی طور سے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ یہ ہمارے لیے نہایت فخر کی بات ہے کہ ملک ہندوستان میں یوم دستور کے موقع پر بین الاقوامی جھجاؤکالج یونیورسٹی امریکہ زامبیا کی جا نب ڈاکٹریٹ کی ڈگری تفویض کی گئی ۔ ہمیں بتاتے ہوئے مسرت ہورہی ہے کہ آپ نے اسی لاءکالج میں دس سال تک لکچرار کی حیثیت سے اپنی خدمات انجام دی ہیں ۔ آپ اکثر و بیشتر مختلف کالجو ں میں لکچر کے لیے بطور مہمان اعزازی مدعو کیے جاتے ہیں۔امراؤتی کے وی ایم وی اور گورنمنٹ 
انجینئرنگ کالج میں آپ کی خدمات قابل ستائش رہی ہیں ۔فی الحال آپ بین الاقوامی سطح پر اپنی تعلیمی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اس موقع پر پروفیسر ڈاکٹر پاٹل صاحب،پروفیسر ڈاکٹر گھوگے صاحب،پروفیسر ڈاکٹر لوکھنڈے صاحب،پروفیسر ڈاکٹر انگولے صاحب،پروفیسر ڈاکٹر رام ٹیکے صاحب خصوصی طور سے موجود تھے ۔ اس خوبصورت لمحے کو تمام حاضرین نے سراہا اور مبارکباد پیش کیں۔کالج کی پرانی یادیں تازہ کیں۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ