مذاہب اور بنیادی اصولوں سے دوری۔ از قلم۔۔ مختار فرید بھیونڈی۔
مذاہب اور بنیادی اصولوں سے دوری۔ از قلم۔۔ مختار فرید بھیونڈی۔ ادیان جیسے اسلام ،عیسائیت اور باقی تمام اور مذاہب سب کا منبع ایک ہی ہے۔ ہر مذہب کا بنیادی اصول ایک ہی ہے، ایک ہی خدا کی اطاعت کرو، انصاف کرو، اور سب ذی روح کے ساتھ مہربانی سے پیش آؤ۔ یہ سب سے اہم نقاط ہیں جو تمام مذاہب میں بنیادی احکامات ہیں ۔ یہی وہ بنیادیں تھیں جن پر ان مذاہب کی عمارت کھڑی ہوئی۔ لیکن وقت گزرنے کے ساتھ حالات بدل گئے۔ کہانیاں اور روایات وجود میں آئیں۔ ان میں سے کچھ کہانیوں یا افسانوں نے اصل تعلیمات کو چھپا دیا۔ ان افسانوں نے لوگوں کو ان کے ایمان کے حقیقی مفہوم سے دور کر دیا۔ انہوں نے سچائی کی جگہ خیالی باتوں کو لے لی۔ یہ افسانے بہت طاقتور ثابت ہوئے۔ انہوں نے لوگوں کے مذہب پر عمل کرنے کے طریقے بدل دیے۔ انہوں نے خدا کے پیغام کو سمجھنے کے انداز کو بدل دیا۔آسمانی کتابوں میں بعض باتوں کو اپنے تخیل کے تحت اصلاح کے نام پر جمع کیا گیا۔ ایمان کی بنیادی اہمیت کو یاد رکھنا بہت اہم ہے۔ ہمیں افسانوں کو سچائی سے الگ کرنا ہوگا۔ صرف اسی وقت ہم مذہب کا اصل پیغام سمجھ سکیں گے۔ اور صرف اسی وقت ہم...