افسانچہ ۔۔۔۔۔جامِ جم ۔۔۔ افسانچہ نگار۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ
افسانچہ ۔۔۔۔۔جامِ جم افسانچہ نگار۔۔۔۔۔رضیہ سلطانہ نانی امی نے آواز دیتے ہوئے کہا یہ تمہارے ہاتھ میں جو موبائل ہے وہ لانا ذرا دیکھوں تو ؛ تم کیا دیکھتی ہوں اس میں ۔۔۔۔۔ نانی امی آپ کو پتہ ہے اس میں گھر بیٹھےکبھی بھی کسی سے بھی بات کرسکتے ہیں ۔۔۔ہاں!!! کیا ہم کسی کو پیغام بھی بھیج سکتے ہیں؟ نانی امی پیغام تو کیا دنیا بھر کی خبریں اور احوال بھی آنکھوں سے دیکھ سکتے ہیں سن سکتے ہیں ۔۔۔۔اچھا!!! پھر تو یہ موبائل نہیں بلکہ ایران کے بادشاہ جمشید کا پیالہ جامِ جم ہوگا کہا جاتا ہے جس میں واقعات عالم کی جھلک نظر آتی تھی.....