بیڑ ضلع صحافت کی پنڈھری - وسنت مُنڈے۔ریاست میں دو اسکیم جاری ہیں لاڑکی اور لڑائی کی ،صحافی با خبر رہیں ۔۔ ۔۔۔قاضی مخدوم

جلگاؤں (سعید پٹیل کے ذریعے) بیڑسے ہمارے ساتھی نمائندہ کے ذریعے موصول اطلاعات کے مطابق صحافت پر منعقد پروگرام کا انعقادعمل میں آیا۔ مہاراشٹر میں سب سے زیادہ اخبار بیڑ ضلع سے شائع ہوتے ہیں اس لیے بیڑ ضلع کو صحافت کی پندھری کہنا غلط نہیں ہوگا اس طرح کے خیالات کا اظہار مراٹھی پتر کار سنگھ مہاراشٹر کے ریاستی صدر وسنت مُنڈے نے یہاں دیوِیہ پربھاس کیشری کے تیسرے یومِ تاسیس کے موقع پر منعقدہ ایوارڈ تقریب دیا۔ اس سے پہلے اردو روزنامہ تعمیر کے سینئر ایڈیٹر قاضی مخدوم نے اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہوئے صحافت، سیاست اور زرعی شعبے پر تحقیقی معلومات پیش کی۔ اس وقت انہوں نے موجودہ صورتحال پر بات کرتے ہوئے بتایا کہ فی الحال ریاست میں دو منصوبے زور شور سے جاری ہیں۔ ان میں سے ایک لاڈکی منصوبہ اور دوسرا لڑائی کا منصوبہ ہے۔ ان دونوں منصوبوں میں سے لاڈ کی بہن اسکیم کسی کا بھلا ہوگا لیکن لڑائی اسکیم سے نقصان اس لیے صحافیوں کو اس سے با خبر رہتے ہوئے عوام کو بھی با خبر رکھنا ہے 
اس موقع پر اسٹیج پر روزنامہ پاشوَ بھومی کے نائب ایڈیٹر پروفیسر ڈاکٹر لکشمی کانت باہگوانکر، روزنامہ سمرتھ راجوگ کے ایڈیٹر وایبھو سوامی، ہفتہ وار شیوا وانی کی ایڈیٹر عائشہ شیخ، سینئر ٹیچر لیڈر اُتم پاور، اور کالیکا دیوی کالج کے پرنسپل ڈاکٹر وشواس کاندھرے موجود تھے۔ پروفیسر لکشمی کانت باہےگاونکر نے گزشتہ بیس سالوں میں صحافت کے بدلتے اقدار اور مسائل کا تفصیلی ذکر کرتے ہوئے کہا کہ آج بیڑ ضلع سے روزآنہ 32 اخبارات شائع ہوتے ہیں یہ بیڑ ضلع میں صحافت کی بیداری اور قلم سے محبت کا ثبوت ہے۔ 
پروگرام کے آخر میں اپنے صدارتی خطاب میں وسنت مُنڈے نے کہا کہ جتنی آبادی ہے، اس کے مطابق آج اتنے صحافی نظر نہیں آتے۔ صحافی تنظیم چلانے کے دوران کئی مشکلات کا سامنا صحافیوں کو کرنا پڑتا ہے، اس کا احساس بھی انہوں نے دلایا۔ یومِ تاسیس مناتے ہوئے معاشرے کی بڑی شخصیات کا ایوارڈ کی شکل میں احترام کر کے انہیں آگے کے وقت کے لیے توانائی فراہم کرنے کی غرض سے دیوِک پربھاس کیشری نے جو اقدام اٹھایا ہے، وہ یقیناً تحریک دینے والا ہے۔
درپن کار بال شاستری جامبھیکر کی تصویر کو پھولوں کا ہار پہنا کر اس یومِ تاسیس تقریب کی شروعات کی گئی، اور مثالی استاد ریاستی سطح کے ایوارڈ، درخت دوست ریاستی سطح کے ایوارڈ، اور سیوا رتن ریاستی سطح کے ایوارڈ، صحافت ایوارڈ دے کر آنے والی بڑی شخصیات کا احترام کیا گیا۔ اس تقریب کی نظامت پروفیسر افروز سید نے کی، جبکہ شکریہ بید ضلع کے نمائندے انا صاحب سابلے نے ادا کیا۔ اس ایوارڈ تقسیم تقریب میں نمائندے اور معززین کی بڑی تعداد میں موجودگی تھی۔کے 

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔