آدرش ہائی اسکول اینڈ جونئیر کالج کرجی تعلقہ کھیڈ ضلع رتناگیری میں طلبہ کے درمیان انتخابات ۔۔


(رتناگیری سے مولوی شبیر عبد الکریم تانبے کی رپورٹ )ہر سال اسکول میں طلبہ کے درمیان مختلف عہدوں کے لئے انتخابات کرائے جاتے ہیں تاکہ تعلیمی زمانے سے ہی طلبہ کو جمہوریت کے اصلی معنی و مفہوم سے واقف ہوجائیں اور بحسن و خوبی اپنے ذمہ داریوں کو پورا کرنے کا ان کے اندر جذبہ اور احساس پیدا ہوجائے عہدوں کے لئے امیدوار طلبہ دیگر طلبہ سے اپنے حق میں ووٹ دینے کی اپیل و کینوسنگ (Canvassing) کرتے ہیں اور یہ سمجھانے کی کوشش کرتے ہیں کہ مجھے ووٹ دینا کیوں ضروری ہے اور میں آپ کے لیے کیا کیا خدمات انجام دینے والا ہوں اور کیا کیا آسانیاں اور سہولتیں پیدا کرنے والا ہوں سارے طلبہ کرام ان اپیلوں کو بغور سماعت کرتے ہیں اور پھر ووٹنگ کے روز جو امیدوار انکے خیال اور انکے رائے میں اس عہدے کے قابل اور اسکے لئے مناسب ہوتا ہے اسے اپنا ووٹ دیکر کامیاب کراتے ہیں ہمارا ملک چونکہ جمہوری ملک ہے اور اسکولوں میں جمہوریت اور شہریت کے متعلق پڑھائا اور سکھایا جاتا ہے اسلئے طلبہ کرام اپنے علم کی روشنی میں امیدوار کا انتخاب کرتے ہیں اور یہ سارے کام اساتذہ کرام کی زیر نگرانی اور ان کی رہنمائی میں انجام دیئے جاتے ہیں 
   اور الیکشن کے روز اساتذہ کرام ہی پولنگ افسران وغیرہ کی ساری ذمہ داریاں انجام دیتے ہیں .
   مختلف عہدوں کے لئے کامیاب ہونے والے طلبہ.
   وزیر برائے ہیڈ بوائے ___ انس فرید تانبے ۔
  وزیر برائے ھ ہیڈ گرل ____ نفیسہ آصف ہرکار ۔
  وزیر برائے سائنس ____ امامہ امتیاز تانبے۔ 
  وزیر برائے آمد و رفت ___ عبدالقادر مراد علی سروے ۔
  وزیر برائے نظم و ضبط ___ عبید عبدالغنی تانبے۔
  وزیر برائے صاف صفائی ___ اصیلہ نٹار چوگلے۔ 
  وزیر برائے کھیل ____ولید شبیر حمدولے۔ 
  اساٹذہ کرام کی موجودگی منٹخب طلبہ کرام کی حلف برداری عمل میں آئی۔ 
   صدر معلمہ محترمہ فرحین بھاکشے و دیگر تمام اساتذہ کرام نے نو منتخب طلبہ کرام کو مبارکباد دیں اور بحسن و خوبی اپنی ذمہ داریوں کو پورا کرنے کی نصیحت کی اور ناکام طلبہ کی دلجوئی کرتے ہوئے انہیں ہمت اور حوصلہ نہ ہارنے کی تلقین کی ۔
    گرتے ہیں شہسوار ہی میدان جنگ میں
 وہ طفل کیا گرے جو گھٹنوں کے بل چلے
 تمام اساتذہ نے بھی بے حد محنت کی۔

Comments

Popular posts from this blog

پانگل جونیئر کالج میں نیٹ, جی میں کامیاب طلباء کا استقبال۔

شمع اردو اسکول سولاپور میں کھیلوں کے ہفتہ کا افتتاح اور پی۔ایچ۔ڈی۔ ایوارڈ یافتہ خاتون محترمہ نکہت شیخ کی گلپوشہ

رتن نیدھی چیریٹیبل ٹرسٹ ممبئی کی جانب سے بیگم قمر النساء کاریگر گرلز ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کو سو کتابوں کا تحفہ۔