ایم۔ اے۔ پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج کی سُوبرتو مُکھرجی فٹ بال ٹرافی کے فائنلز میں شاندار جیت۔
شولاپور: (نامہ نگار) ایم اے پانگل اینگلو اُردو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالج آف آرٹس اینڈ سائنس شولاپور نے سُوبرتو مُکھرجی فٹ بال ٹرافی کے فائنلز میں شاندار جیت حاصل کی۔
والچند کالیج آف ٹیکنالوجی کے میدان میں کھیلے گئے فائنل مقابلے میں سینٹ جوزف انگلش ہایی اسکول کو 4/2 کے اسکور سے شاندار جیت حاصل کی ۔ اس سے قبل پانگل اینگلو اُردُو ہائی اسکول اینڈ جونیئر کالیج آف آرٹس اینڈ سائنس کی ٹیم نے پہلا مقابلہ وی ایم مہتا ہایی اسکول کو 4/0 کے اسکور سے ہرا کر جیتا ، پھر دوسرے مقابلے میں ماڈرن ہایی اسکول کو 6/0 کے اسکور سے شکست دی۔ سیمی فائنلز میں سُویش ہائی سکول کو 7/0 کے اسکور سے کراری شکست دے دی۔
اس مقابلے کے فائنل مقابلے میں سینٹ جوزف ہائی اسکول کو پینالٹی شوٹ میں 4/2 سے ہرا کر شاندار جیت حاصل کی۔ اس مقابلے میں زید ہنّورے نے دو گول کیے جبکہ ثاقب قریشی نے ایک اور خسرو قریشی نے بھی ایک گول کیا۔
قابل ذکر امر یہ ہے کہ پانگل ٹیم کے کھلاڑیوں نے اس چیمپیئن شپ میں کُل پچّیس گول کیے۔ اس فاتح ٹیم کو الطاف صدیقی ، نوید منشی ، سیف اللہ شیخ ، مبارک باغوان ، اویس منّا ہوٹگی کی رہبری حاصل رہی۔ اس ٹیم کے شاندار کھیل کے مظاہرے کے لیے ان تمام کوچیز نے بہت محنت کی۔
اس ٹیم کے تمام مقابلوں کی شاندار فتح پر پرنسپل ڈاکٹر ہارون رشید باغبان، نائب صدر مُدرِّسہ ڈاکٹر ثریا پروین جاگیردار، نِکہت نلّا مندو ، ذاکر شاہ پورے ، وسیم نلّا مندو، فوزیہ شیخ ، فرزانہ نداف، ریاض سیّد ، اشتیاق تارانايیک، حاجرہ رچبھرے ، محسن ماشال، دیگر اسٹاف ممبران، والدین وغیرہ نے خوب اور مبارک باد پیش کی ۔
Comments
Post a Comment